Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 6:27 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 شُلومونؔ نے دونوں کروبیم کو بیت المُقدّس کے بالکُل اَندرونی کمرہ میں رکھّا اَور اُن کے پر پھیلے ہُوئے تھے، ایک کروب کا پر ایک دیوار کو چھُوتا تھا جَب کہ دُوسرے کروب کا پر دُوسری دیوار کو چھُوتا تھا اَور اُن کے پر کمرہ کے وَسط میں ایک دُوسرے سے ملے ہُوئے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

27 اور اُس نے دونوں کرُّوبیوں کو بِھیتر کے مکان کے اندر رکھّا اور کرُّوبیوں کے بازُو پَھیلے ہُوئے تھے اَیسا کہ ایک کا بازُو ایک دِیوار سے اور دُوسرے کا بازُو دُوسری دِیوار سے لگا ہُؤا تھا اور اِن کے بازُو گھر کے بِیچ میں ایک دُوسرے سے مِلے ہُوئے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27 उन्हें मुक़द्दसतरीन कमरे में यों एक दूसरे के साथ खड़ा किया गया कि हर फ़रिश्ते का एक पर दूसरे के पर से लगता जबकि दाईं और बाईं तरफ़ हर एक का दूसरा पर दीवार के साथ लगता था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27 اُنہیں مُقدّس ترین کمرے میں یوں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا کیا گیا کہ ہر فرشتے کا ایک پَر دوسرے کے پَر سے لگتا جبکہ دائیں اور بائیں طرف ہر ایک کا دوسرا پَر دیوار کے ساتھ لگتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 6:27
8 حوالہ جات  

اَور وہ کروبیم اَپنے پر اُوپر کی طرف پھیلائے ہویٔے تھے اَور اُن سے سرپوش کو ڈھانکے ہویٔے تھے۔ اَور وہ کروبیم کے چہرے ایک دُوسرے کے آمنے سامنے تھے گویا سرپوش کی طرف دیکھ رہے تھے۔


اَور کروبیم کے پر اُوپر کی طرف اِس طرح پھیلے ہویٔے ہُوں کہ وہ سرپوش کو ڈھانکے رہیں۔ اَور کروبیم کے چہرے ایک دُوسرے کے آمنے سامنے سرپوش کی طرف ہُوں۔


اَور کروبی اَپنے پروں کو عہد کے صندُوق کی جگہ کے اُوپر پھیلائے ہُوئے تھے اَور یُوں صندُوق اَور اُس کو اُٹھانے والی بَلّیوں کو ڈھانکے ہُوئے تھے۔


کیونکہ کروبیم صندُوق کی مُقرّر جگہ کے اُوپر اَپنے پروں کو اِس قدر پھیلائے ہُوئے تھے کہ کروبیم کے پر صندُوق کو اَور اُسے اُٹھانے والی بَلّیوں پر سایہ کریں۔


اَور کروبیوں کے پھیلے ہُوئے پروں کا درمیانی فاصلہ بیس ہاتھ کا تھا۔ پہلے کروبی کا ایک پر پانچ ہاتھ لمبا تھا جو بیت المُقدّس کی دیوار کو چھُو رہاتھا، جَب کہ اُس کا دُوسرا پر بھی جو پانچ ہاتھ لمبا تھا اَور دُوسرے کروبی کے پر کو چھُو رہاتھا۔


اَور ہر ایک کروب کی اُونچائی دس ہاتھ تھی۔


اَور شُلومونؔ نے کروبیم کو بھی سونے سے منڈھوا دیا تھا۔


پھر کاہِنوں نے یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کو اُس کی مُقرّرہ جگہ یعنی پاک مَقدِس کے اَندرونی پاک ترین مقام میں کروبیم کے پروں کے نیچے لاکر رکھ دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات