Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 6:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 اِس پاک مَقدِس کی لمبائی بیس ہاتھ، چوڑائی بیس ہاتھ، اَور اُونچائی بیس ہاتھ تھی۔ شُلومونؔ نے اِس کے اَندرونی حِصّہ کو اَور دیودار سے بنے ہویٔے مذبح کو بھی خالص سونے سے منڈھوا دیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 اور اِلہام گاہ اندر ہی اندر سے بِیس ہاتھ لمبی اور بِیس ہاتھ چَوڑی اور بِیس ہاتھ اُونچی تھی اور اُس نے اُس پر خالِص سونا منڈھا اور مذبح کو دیودار سے پاٹا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 इस कमरे की लंबाई 30 फ़ुट, चौड़ाई 30 फ़ुट और ऊँचाई 30 फ़ुट थी। सुलेमान ने इसकी तमाम दीवारों और फ़र्श पर ख़ालिस सोना चढ़ाया। मुक़द्दसतरीन कमरे के सामने देवदार की क़ुरबानगाह थी। उस पर भी सोना मँढा गया

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 اِس کمرے کی لمبائی 30 فٹ، چوڑائی 30 فٹ اور اونچائی 30 فٹ تھی۔ سلیمان نے اِس کی تمام دیواروں اور فرش پر خالص سونا چڑھایا۔ مُقدّس ترین کمرے کے سامنے دیودار کی قربان گاہ تھی۔ اُس پر بھی سونا منڈھا گیا

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 6:20
10 حوالہ جات  

چنانچہ شُلومونؔ نے یہ سازوسامان بھی بنوایا جو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں تھا، یعنی سونے کا مذبح، اَور نذر کی روٹی رکھنے والی سونے کی میز:


چنانچہ شُلومونؔ نے پُورے بیت المُقدّس کے اَندرونی حِصّہ کو سونے سے منڈھوا دیا۔ اِس کے علاوہ اُنہُوں نے اَندرونی پاک مَقدِس کے پُورے مذبح کو بھی سونے سے منڈھوا دیا۔


اَور شُلومونؔ نے پاک مَقدِس کے اَندر ایک پاک ترین مقام تعمیر کروایا تاکہ اِس کے اَندر یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کو وہاں رکھّا جا سکے۔


شُلومونؔ نے مَقدِس کے اَندرونی حِصّہ کو خالص سونے سے منڈھوا دیا تھا اَور اَندرونی پاک ترین مقام کے سامنے والے حِصّہ کو سونے کی زنجیروں سے تنوا دیا۔


شُلومونؔ نے بیت المُقدّس کی چھت، سُتونوں، دروازوں کے چوکھٹوں، دیواروں اَور کواڑوں کو سونے سے منڈھوایا اَور دیواروں پر کروبیوں کی صورت کندہ کی۔


اَور اُس نے اَندرونی مَقدِس کی لمبائی ناپی جو بیس ہاتھ تھی۔ اَور اُس کی چوڑائی بیرونی مُقدّس کے سِرے تک بیس ہاتھ تھی۔ اُس نے مُجھ سے کہا، ”یہ نہایت ہی پاک ترین مقام ہے۔“


وہاں لکڑی کا مذبح تھا جِس کی اُونچائی تین ہاتھ اَور لمبائی اَور چوڑائی دو دو ہاتھ تھی۔ اُس کے کونے، اُس کا پیندا اَور اُس کے بازو لکڑی کے تھے۔ اُس آدمی نے مُجھ سے کہا، ”یہ وہ میز ہے جو یَاہوِہ کے سامنے رہتی ہے۔“


اَور اُن چوکھٹوں پر سونا منڈھنا اَور اُن بینڈوں کو تھامنے کے لیٔے سونے کے حلقے بنانا۔ اَور اُن بینڈوں کو بھی سونے سے منڈھنا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات