Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 6:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 اَور شُلومونؔ نے بیت المُقدّس کے اَندر پاک ترین مقام بنانے کے لیٔے، اِس کے پیچھے کی دیوار سے بیس ہاتھ اَندرونی حِصّہ میں ایک دیوار تعمیر کروائی جو زمین سے لے کر چھت تک دیودار کی بنی ہویٔی تھی۔ اِس سے ایک اَندرونی کمرہ تعمیر کیا گیا جو نہایت ہی پاک ترین مقام تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 اور اُس نے اُس گھر کے پِچھلے حِصّہ میں بِیس ہاتھ تک فرش سے دِیواروں تک دیودار کے تختے لگائے۔ اُس نے اِسے اُس کے اندر بنایا تاکہ وہ اِلہام گاہ یعنی پاکترِین مکان ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 अब तक इमारत का एक ही कमरा था, लेकिन अब उसने देवदार के तख़्तों से फ़र्श से लेकर छत तक दीवार खड़ी करके पिछले हिस्से में अलग कमरा बना दिया जिसकी लंबाई 30 फ़ुट थी। यह मुक़द्दसतरीन कमरा बन गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 اب تک عمارت کا ایک ہی کمرا تھا، لیکن اب اُس نے دیودار کے تختوں سے فرش سے لے کر چھت تک دیوار کھڑی کر کے پچھلے حصے میں الگ کمرا بنا دیا جس کی لمبائی 30 فٹ تھی۔ یہ مُقدّس ترین کمرا بن گیا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 6:16
13 حوالہ جات  

شُلومونؔ نے بیت المُقدّس میں پاک ترین مقام کے واسطے ایک کمرہ بنوایا جِس کی لمبائی اَور چوڑائی بیت المُقدّس کی چوڑائی کے برابر یعنی بیس بیس ہاتھ تھی۔ اَور اُنہُوں نے اُس کمرہ کو بیس ہزار کِلو خالص سونے سے منڈھوایا۔


پھر کاہِنوں نے یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کو اُس کی مُقرّرہ جگہ یعنی پاک مَقدِس کے اَندرونی پاک ترین مقام میں کروبیم کے پروں کے نیچے لاکر رکھ دیا۔


دُوسرے کمرے کے پردہ کے پیچھے وہ خیمہ تھا جسے پاک ترین مقام کہا جاتا تھا۔


اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا: ”اَپنے بھایٔی اَہرونؔ کو حُکم دو جَب دِل چاہے تَب پردہ کے پیچھے پاک ترین مقام میں کفّارہ کے سرپوش کے سامنے جو عہد کے صندُوق پر ہے نہ آیا کرے ورنہ وہ مَر جائے گا۔ کیونکہ مَیں کفّارہ کے سرپوش کے اُوپر بادل میں ظاہر ہوتا ہُوں۔


اُس مُقدّس علاقہ میں سے پچّیس ہزار ہاتھ لمبا اَور دس ہزار ہاتھ چوڑا حِصّہ ناپ لینا۔ اُس میں پاک مَقدِس ہوگا جو نہایت ہی پاک ترین مقام ہے۔


اَور مَقدِس کی باہری اَور اَندرونی دیواروں کے چاروں طرف شُلومونؔ نے تمام بڑے بڑے کمرے تعمیر کروائے، جِس میں حُجرے بھی شامل تھے۔


اَور اُسی طرف کونوں کے لیٔے دو چوکھٹے بنانا۔


پاک ترین مقام کے سامنے ایک بڑا کمرہ تھا جو چالیس ہاتھ لمبا تھا۔


اَور اُنہُوں نے ایک دیوانِ خاص تعمیر کروایا جہاں اُن کا شاہی تخت لگایا جانا تھا اَور وہاں سے وہ عدالت کرنے والے تھے۔ اَور شُلومونؔ نے اُسے فرش سے لے کر چھت تک دیودار کی پٹّیوں سے ڈھنکوا دیا۔


اَور اُس نے اَندرونی مَقدِس کی لمبائی ناپی جو بیس ہاتھ تھی۔ اَور اُس کی چوڑائی بیرونی مُقدّس کے سِرے تک بیس ہاتھ تھی۔ اُس نے مُجھ سے کہا، ”یہ نہایت ہی پاک ترین مقام ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات