Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 6:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 شُلومونؔ نے بنی اِسرائیل کے مِصر سے نکل آنے کے چار سَو اسّی ویں سال میں اَور بنی اِسرائیل پر اَپنے دَورِ حُکومت کے چوتھے سال میں زِیوؔ کے مہینے میں جو کہ سال کا دُوسرا مہینہ ہے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کو تعمیر کرنا شروع کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اور بنی اِسرائیل کے مُلکِ مِصرؔ سے نِکل آنے کے بعد چار سَو اسِّیویں سال اِسرائیلؔ پر سُلیماؔن کی سلطنت کے چَوتھے برس زِیو کے مہِینہ میں جو دُوسرا مہِینہ ہے اَیسا ہُؤا کہ اُس نے خُداوند کا گھر بنانا شرُوع کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 सुलेमान ने अपनी हुकूमत के चौथे साल के दूसरे महीने ज़ीब में रब के घर की तामीर शुरू की। इसराईल को मिसर से निकले 480 साल गुज़र चुके थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 سلیمان نے اپنی حکومت کے چوتھے سال کے دوسرے مہینے زیب میں رب کے گھر کی تعمیر شروع کی۔ اسرائیل کو مصر سے نکلے 480 سال گزر چکے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 6:1
26 حوالہ جات  

مگر وہ حضرت شُلومونؔ تھے جنہیں خُدا کے لیٔے مَسکن کے تعمیر کرنے کی تَوفیق مِلی۔


اَور تُم بھی زندہ پتھّروں کی مانند ہو جو پاک رُوح کا مَقدِس بنتے جا رہے ہو، تاکہ تُم کاہِنوں کا مُقدّس فرقہ بَن کر اَیسی رُوحانی قُربانیاں پیش کرو جو یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے خُدا کے حُضُور میں مقبُول ہوتی ہیں۔


اَور میرے بیٹے شُلومونؔ کو اَیسا کامل دِل عطا کریں کہ وہ آپ کے اَحکام، رسمیں اَور قوانین پر عَمل کرے اَور اِس عظیم بیت المُقدّس کی تعمیر کرائے جِس کے لیٔے مَیں نے یہ سَب تیّاری کی ہے۔“


چوتھے سال میں زِیوؔ کے مہینے میں یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کی بُنیاد رکھی گئی تھی۔


کیونکہ حضرت اَبراہامؔ اُس اَبدی بُنیاد والے شہر کے اِنتظار میں تھے، جِس کا خالق اَور تعمیر کرنے والا خُدا ہے۔


لیکن جَب المسیح اَچھّی چیزوں کا جو پہلے سے ہی ظاہر ہو چُکی ہیں، اعلیٰ کاہِن بَن کر تشریف لایٔے، تَب وہ اُس عظیم اَور کامِل آسمانی خیمہ میں داخل ہویٔے جو اِنسانی ہاتھوں کا بنایا ہُوا نہیں ہے اَور نہ ہی اِس بنائی ہویٔی دُنیا کا حِصّہ ہے۔


اَور المسیح میں جڑ پکڑتے اَور اَپنی زندگی تعمیر کرتے جاؤ، اَور جِس طرح تُم نے تعلیم پائی ہے اُسی طرح ایمان میں مضبُوط رہو، اَور خُدا کی بےحد شُکر گُزاری کیا کرو۔


خُدا کے مَقدِس کو بُتوں سے کیا مُناسبت؟ زندہ خُدا کا مَقدِس تو ہم ہیں جَیسا کہ خُدا نے فرمایاہے: ”میں اُن میں بسُوں گا اَور اُن کے درمیان چلا پھرا کروں گا۔ میں اُن کا خُدا ہوں گا اَور وہ میری اُمّت ہوں گے۔“


کیا تُم نہیں جانتے کہ تمہارا بَدن اُس پاک رُوح کا مَقدِس ہے جو تُم میں بسا ہُواہے اَور جسے تُم نے خُدا کی طرف سے پایا ہے؟ تُم اَپنے نہیں ہو۔


تَب لوگ دُور دراز سے آئیں گے اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کو تعمیر کرنے میں مدد کریں گے، تَب تُم جانوگے کہ قادرمُطلق یَاہوِہ نے مُجھے تمہارے پاس بھیجا ہے۔ اَور اگر تُم اَپنے پُورے دِل سے یَاہوِہ اَپنے خُدا کی فرمانبرداری کروگے، تو یہ باتیں پُوری ہُوں گی۔“


جَب اِسرائیلی تین سَو سال سے حِشبونؔ، عروعؔر، گِردونواح کے قصبوں اَور ارنُونؔ کے کنارے کے سَب شہروں پر قابض تھے تو اِتنے عرصہ تک تُم نے اُنہیں آزاد کیوں نہیں کروایا؟


بنی اِسرائیل کے مُلک مِصر سے نکل آنے کے دُوسرے سال کے دُوسرے مہینے کے پہلے دِن سِینؔائی کے بیابان میں یَاہوِہ نے خیمہ اِجتماع میں مَوشہ سے باتیں کیں اَور یہ حُکم دیا:


اَور خُدا نے کنعانؔ میں سات غَیریہُودی قوموں کو غارت کرکے اُن کی سرزمین اَپنے لوگوں کو بطور مِیراث عطا فرمائی۔


اَورجو بیت المُقدّس شُلومونؔ بادشاہ نے یَاہوِہ کے لیٔے تعمیر کیا اُس کی لمبائی ساٹھ ہاتھ، چوڑائی بیس ہاتھ اَور اُونچائی تیس ہاتھ تھی۔


اَور یوحانانؔ سے عزریاہؔ۔ یہ وُہی عزریاہؔ تھا جو شُلومونؔ کی مَعرفت سے تعمیر کردہ یروشلیمؔ کے بیت المُقدّس میں کاہِنؔ تھا۔


اُنہُوں نے ہمیں جو جَواب دیا وہ حسب ذیل ہے: ”ہم زمین و آسمان کے خُدا کے خادِم ہیں اَور وُہی ہیکل دوبارہ تعمیر کر رہے ہیں جسے بہت بَرس پہلے اِسرائیل کے ایک عظیم بادشاہ نے بنا کر تیّار کیا تھا۔


خُدا نے اَپنے پاک مَقدِس کو آسمانوں کی مانند بہت اُونچا تعمیر کیا، اَور زمین کی مانند بنایا جسے اُنہُوں نے ہمیشہ کے لیٔے قائِم کیا۔


پہاڑوں پر جاؤ اَور لکڑی لاکر میرا بیت المُقدّس تعمیر کرو تاکہ اُسے دیکھ کر مُجھے خُوشی مِلے اَور میری تمجید ہو۔“ یَاہوِہ کا یہی فرمان ہے۔


اُن چار سَو تیس برسوں کے بعد ٹھیک اُسی روز یَاہوِہ کا سارا لشکر مِصر سے نکل گیا۔


اَور ٹھیک اُسی دِن یَاہوِہ بنی اِسرائیل کے سارے لشکروں کو مِصر سے نکال لے گئے۔


اَورجو بُنیاد شُلومونؔ نے خُدا کے بیت المُقدّس کو تعمیر کے لیٔے ڈالی وہ اِس طرح ہے: قدیم زمانے کی پیمائش کے مُطابق بیت المُقدّس کی لمبائی ساٹھ ہاتھ اَور چوڑائی بیس ہاتھ تھی۔


پھر وہ آدمی مُجھے بیت المُقدّس کے بیرونی پاک مُقدّس میں لایا اَور اُس نے دہلیزوں کو ناپا۔ اُن دونوں طرف کے سُتونوں کی چوڑائی چھ چھ ہاتھ تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات