Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 5:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 ”تُمہیں مَعلُوم ہے کہ میرے باپ داویؔد کے خِلاف تمام قوموں نے چاروں طرف سے جنگ چھیڑ رکھّی تھی اَور جَب تک کہ یَاہوِہ نے اُن کے سارے دُشمنوں کو اُن کے پاؤں کے نیچے نہ کر دیا، تَب تک وہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کے نام کی خاطِر ایک بیت المُقدّس تعمیر کرنے میں ناکامیاب ہی رہے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 تُو جانتا ہے کہ میرا باپ داؤُد خُداوند اپنے خُدا کے نام کے لِئے گھر نہ بنا سکا کیونکہ اُس کے چَوگِرد ہر طرف لڑائیاں ہوتی رہِیں جب تک کہ خُداوند نے اُن سب کو اُس کے پاؤں کے تلووں کے نِیچے نہ کر دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 “आप जानते हैं कि मेरे बाप दाऊद रब अपने ख़ुदा के नाम के लिए घर तामीर करना चाहते थे। लेकिन यह उनके बस की बात नहीं थी, क्योंकि उनके जीते-जी इर्दगिर्द के ममालिक उनसे जंग करते रहे। गो रब ने दाऊद को तमाम दुश्मनों पर फ़तह बख़्शी थी, लेकिन लड़ते लड़ते वह रब का घर न बना सके।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 ”آپ جانتے ہیں کہ میرے باپ داؤد رب اپنے خدا کے نام کے لئے گھر تعمیر کرنا چاہتے تھے۔ لیکن یہ اُن کے بس کی بات نہیں تھی، کیونکہ اُن کے جیتے جی ارد گرد کے ممالک اُن سے جنگ کرتے رہے۔ گو رب نے داؤد کو تمام دشمنوں پر فتح بخشی تھی، لیکن لڑتے لڑتے وہ رب کا گھر نہ بنا سکے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 5:3
17 حوالہ جات  

لیکن خُدا نے مُجھ سے فرمایا، ’تُم میرے نام کے لیٔے گھر نہ بنانا کیونکہ تُم جنگجو مَرد ہو اَور تُم نے خُون بہایا ہے۔‘


لیکن مُجھے یَاہوِہ کا یہ کلام پہُنچا، ’تُم نے بہت خُون بہایا ہے اَور بہت سِی جنگیں لڑی ہیں۔ اِس لیٔے تُم میرے نام کے لیٔے گھر نہ بنانا۔ تُم نے زمین پر میرے سامنے بہت خُونریزی کی ہے۔


کیونکہ اَپنے سارے دُشمنوں کو اَپنے قدموں کے نیچے نہ لے آنے تک المسیح کا سلطنت کرنا لازِم ہے۔


تَب اُس دِن تُم بدکاروں کو اِس قدر کُچل دوگے؛ گویا وہ تمہارے پاؤں کے تلووں کی راکھ ہوں۔ جِس دِن میں عَمل کروں گا، یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


یَاہوِہ نے میرے خُداوؔند سے فرمایا: ”میری داہنی طرف بیٹھو جَب تک کہ مَیں تمہارے دُشمنوں کو تمہارے پاؤں کے نیچے نہ کر دُوں۔“


خُدا آپ نے اُسے اَپنی دستکاری پر تسلُّط بخشا؛ اَور سَب کچھ اُن کے قدموں کے نیچے کر دیا:


جَب وہ اُن بادشاہوں کو یہوشُعؔ کے پاس لے آئے تَب اُس نے اِسرائیل کے سَب آدمیوں کو بُلایا اَور اُس نے لشکر کے اُن سرداروں کو جو اُس کے ساتھ آئےتھے حُکم دیا، ”یہاں آکر اَپنے اَپنے پاؤں اِن بادشاہوں کی گردن پر رکھو۔“ چنانچہ اُنہُوں نے آگے آکر اَپنے اَپنے پاؤں اُن کی گردنوں پر رکھ دئیے۔


اِس طرح خُدا نے سَب کچھ المسیح کے قدموں کے نیچے کر دیا اَور آپ کو سَب چیزوں کا سردار بنا کر جماعت کے لئے دے دیا،


تاہم وہ بیت المُقدّس تُم نہیں بَلکہ تمہارا بیٹا جو تُم سے پیدا ہوگا، وُہی میرے نام کے جلال کے لیٔے بیت المُقدّس تعمیر کروائے گا۔‘


تَب داویؔد بادشاہ اَپنے پاؤں پر اُٹھ کھڑے ہُوئے اَور فرمایا: ”اَے میرے بھائیوں اَور میرے لوگوں، میری سُنو! میرے دِل میں تھا کہ یَاہوِہ کے عہد کے صندُوق کے لیٔے آرامگاہ اَور اَپنے خُدا کے قدموں کے لیٔے مسند بناؤں اَور مَیں نے اُس کی تعمیر کرنے کی تیّاری بھی کی تھی۔


ہِرن، غزال چکارا، پہاڑی بکری، سابر، نیل گائے، اَور پہاڑی بھیڑ۔


اَور اُس کے دسترخوان کے کھانوں کو اَور اُس کے درباریوں کی نشست اَور اُس کے خدمت گار مُلازمین کے لباس کو اَور ساقیوں کو اُن کی پوشاک کو اَور اُس زینے کو جِس سے شُلومونؔ ایک بڑے جلوس کے ساتھ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں کس طرح داخل ہوتے تھے تو اُس کے ہوش اُڑ گئے۔


علاوہ اَزیں ایک سَو پچاس یہُودی اَور اہلکار نیز وہ بھی جو گِردونواح کی اَقوام سے ہمارے پاس آتے تھے میرے دسترخوان پر کھانا کھاتے تھے۔


میرے لیٔے ہر روز ایک بَیل، چھ موٹی تازی بھیڑیں اَور مُرغ وغیرہ تیّار کئے جاتے تھے۔ اَور ہر دسویں روز ہر قِسم کی مَے کثرت سے مُہیّا کی جاتی تھی۔ اِن سَب کے باوُجُود مَیں نے حاکم کے لیٔے مخصُوص خُوراک کبھی طلب نہ کی کیونکہ لوگ پہلے ہی غُلامی کے بوجھ تلے دبے ہُوئے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات