Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 3:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اَور بادشاہ قُربانیاں چڑھانے کے لیٔے گِبعونؔ کو گیا کیونکہ وہ نہایت ہی اہم بُلند مقام تھا اَور شُلومونؔ نے مذبح پر ایک ہزار سوختنی نذریں پیش کیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اور بادشاہ جِبعُوؔن کو گیا تاکہ قُربانی کرے کیونکہ وہ خاص اُونچی جگہ تھی اور سُلیماؔن نے اُس مذبح پر ایک ہزار سوختنی قُربانِیاں گُذرانِیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 एक दिन बादशाह जिबऊन गया और वहाँ भस्म होनेवाली 1,000 क़ुरबानियाँ चढ़ाईं, क्योंकि उस शहर की ऊँची जगह क़ुरबानियाँ चढ़ाने का सबसे अहम मरकज़ थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 ایک دن بادشاہ جِبعون گیا اور وہاں بھسم ہونے والی 1,000 قربانیاں چڑھائیں، کیونکہ اُس شہر کی اونچی جگہ قربانیاں چڑھانے کا سب سے اہم مرکز تھی۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 3:4
18 حوالہ جات  

شُلومونؔ بادشاہ نے بائیس ہزار بَیلوں اَور ایک لاکھ بیس ہزار بھیڑ بکریوں کی قُربانی گذرانی۔ یُوں بادشاہ اَور سَب لوگوں نے خُدا کے بیت المُقدّس کو مخصُوص کیا۔


اَور شُلومونؔ ساری جماعت سمیت گِبعونؔ کے اُونچے مقام کی طرف روانہ ہُوئے کیونکہ خُدا کا خیمہ اِجتماع وہیں تھا جسے یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ نے بیابان میں تعمیر کیا تھا۔


اَور داویؔد نے صدُوقؔ کاہِنؔ اَور اُس کے ہم خدمت ساتھیوں کو گِبعونؔ میں اُونچے مقام پر یَاہوِہ کے مَسکن کے آگے چھوڑا،


کیونکہ اُس وقت یَاہوِہ کا مَسکن جسے مَوشہ نے بیابان میں بنایا تھا اَور سوختنی نذر کی قُربانی کا مذبح گِبعونؔ کی اُونچی جگہ پر تھا۔


لبانونؔ کے تمام درخت مذبح کے ایندھن کے لیٔے کافی نہیں ہیں، نہ اُس کے جانور سوختنی نذروں کے لیٔے بس ہوں گے۔


البتّہ جَب گِبعونؔ کے باشِندوں نے سُنا کہ یہوشُعؔ نے یریحوؔ اَور عَیؔ کے ساتھ کیا کیا ہے


شاہِ یہُودیؔہ حِزقیاہؔ نے جماعت کے لیٔے ایک ہزار بَیل اَور سات ہزار بھیڑیں اَور بکریاں مُہیّا کیں اَور سرداروں نے اُنہیں ایک ہزار بَیل اَور دس ہزار بھیڑیں اَور بکریاں مُہیّا کیں اَور کاہِنوں کی ایک کثیر تعداد نے اَپنے آپ کو پاک کیا۔


اَور شُلومونؔ نے یَاہوِہ کے حُضُور میں جو سلامتی کی نذروں کی قُربانیاں پیش کیں، اُس میں بائیس ہزار بَیل اَور ایک لاکھ بیس ہزار بھیڑ بکرے تھے۔ اَور اِس طرح بادشاہ نے اَور تمام بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کو مخصُوص کیا۔


تو وہ اَور اُس کی رعایا اِس خبر سے نہایت خوفزدہ ہُوئے کیونکہ گِبعونؔ ایک شاہی شہر کی مانند نہایت اہم شہر تھا۔ وہ عَیؔ سے بھی بڑا تھا اَور اُس کے سبھی مَرد سُورما تھے۔


تو یَاہوِہ شُلومونؔ کو دُوسری بار دِکھائی دئیے، جَیسا کہ وہ اُنہیں گِبعونؔ میں دِکھائی دئیے تھے۔


بنی بِنیامین کے قبیلہ کے شہر اُن کی برادریوں کے مُطابق یہ تھے، یریحوؔ، بیت حوگلہؔ، عمقؔ قصیصؔ،


لہٰذا شاؤل نے کہا، ”سوختنی نذر اَور سلامتی کی نذریں میرے پاس لاؤ۔“


کاہِنؔ اَور لیوی یَاہوِہ کے صندُوق، خیمہ اِجتماع اَور اُس کے اَندر کے تمام مُقدّس برتنوں کو اُٹھاکر اَپنے ساتھ لے آئےتھے۔


پھر اُسی سال شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے اِبتدائی چوتھے سال کے پانچویں مہینے میں حننیاہؔ بِن عزُّورؔ نبی نے جو گِبعونؔ کا باشِندہ تھا، جِس نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں کاہِنوں اَور تمام لوگوں کے سامنے مُجھ سے مُخاطِب ہوکر فرمایا،


اَور شُلومونؔ نے تمام اِسرائیل یعنی ہزاروں اَور سینکڑوں فَوجی دستوں کے سالاروں، قاضیوں اَور تمام اِسرائیل کے سربراہوں سے جو آبائی خاندانوں کے سردار تھے باتیں کیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات