Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 3:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اِس کے علاوہ مَیں تُمہیں وہ بھی عطا کروں گا جو تُم نے نہیں مانگا یعنی دولت اَور عزّت، اَیسا کہ تمہارے ہم عصر بادشاہوں میں سے زندگی بھر کویٔی بھی تمہارے برابر نہ ہوگا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اور مَیں نے تُجھ کو کُچھ اَور بھی دِیا جو تُو نے نہیں مانگا یعنی دَولت اور عِزّت اَیسا کہ بادشاہوں میں تیری عُمر بھر کوئی تیری مانِند نہ ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 बल्कि तुझे वह कुछ भी दे दूँगा जो तूने नहीं माँगा, यानी दौलत और इज़्ज़त। तेरे जीते-जी कोई और बादशाह तेरे बराबर नहीं पाया जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 بلکہ تجھے وہ کچھ بھی دے دوں گا جو تُو نے نہیں مانگا، یعنی دولت اور عزت۔ تیرے جیتے جی کوئی اَور بادشاہ تیرے برابر نہیں پایا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 3:13
14 حوالہ جات  

خُدا بڑا قادر خُدا ہے، اُس کی قُدرت ہم میں تاثیر کرتی ہے، اَور وہ اُس قُدرت کے باعث ہمارے لیٔے ہمارے مانگنے یا تصوّر سے کہیں زِیادہ کر سَکتا ہے،


لیکن پہلے تُم خُدا کی بادشاہی اَور راستبازی کی تلاش کرو تو یہ ساری چیزیں بھی تُمہیں مِل جایٔیں گی۔


اُس کے داہنے ہاتھ میں لمبی عمر ہے؛ اَور بائیں ہاتھ میں دولت اَور عزّت ہے۔


جِس نے اَپنے بیٹے کو بچائے رکھنے کی بجائے اُسے ہم سَب کے لیٔے قُربان کر دیا تو کیا وہ اُس کے ساتھ ہمیں اَور سَب چیزیں بھی فضل سے عطا نہ کرےگا؟


یَاہوِہ نے سارے اِسرائیل کی نظر میں شُلومونؔ کو بڑی سرفرازی بخشی اَور اُسے اَیسی شاہانہ شان و شوکت عطا کی جو اُس سے پہلے اِسرائیل میں کسی بادشاہ کو نصیب نہ ہوئی تھی۔


شُلومونؔ بادشاہ کو دولت اَور حِکمت کے لحاظ سے رُوئے زمین کے تمام بادشاہوں پر فوقیت حاصل تھی۔


کیا شُلومونؔ شاہِ اِسرائیل کے گُناہ کرنے کا باعث اَیسی ہی شادیاں نہ تھیں؟ اگرچہ بہت سِی اَقوام میں اُس کی مانند کویٔی بادشاہ نہ تھا، اُس کے خُدا اُس سے مَحَبّت کرتے تھے اَور خُدا نے اُسے تمام اِسرائیل کا بادشاہ بنایا۔ تو بھی غَیریہُودی عورتوں نے اُسے گُناہ میں پھنسایا۔


خُدا ایک آدمی کو دولت، جائداد اَور عزّت بخشتا ہے لہٰذا اُسے کسی چیز کی جسے اُس کا دِل چاہتاہے، کمی نہیں۔ تاہم خواہ وہ کتنا عرصہ زندہ رہے، خُدا اُسے اُن سے لُطف اَندوز ہونے کی تَوفیق نہیں بخشتا اَور اُس کی بجائے کویٔی اجنبی اُن سے لُطف اُٹھاتا ہے۔ یہ باطِل اَور ایک شدید خرابی ہے۔


اُس سونے کا وزن جو شُلومونؔ کو ہر سال دستیاب ہوتا تھا جو چھ سَو چھیاسٹھ تالنت تھا۔


وہ تمہارے سَر پر فضیلت کا سِہرا باندھے گی اَور تُمہیں جلالی تاج عطا کرےگی۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات