Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 22:40 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

40 احابؔ اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو گیا اَور اُس کا بیٹا احزیاہؔ بطور بادشاہ جانشین ہُوا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

40 اور اخیاؔب اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اُس کا بیٹا اخزیاؔہ اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

40 जब वह मरकर अपने बापदादा से जा मिला तो उसका बेटा अख़ज़ियाह तख़्तनशीन हुआ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

40 جب وہ مر کر اپنے باپ دادا سے جا ملا تو اُس کا بیٹا اخزیاہ تخت نشین ہوا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 22:40
13 حوالہ جات  

اِس کے کچھ عرصے بعد شاہِ یہُودیؔہ یہوشافاطؔ نے اِسرائیل کے بادشاہ احزیاہؔ سے جو بڑا بدکار تھا اِتّحاد کر لیا۔


چنانچہ یَاہوِہ کے اُس کلام کے مُطابق جو اُنہُوں نے ایلیّاہ کی مَعرفت فرمایا تھا، احزیاہؔ کی وفات ہو گئی۔ اَور چونکہ احزیاہؔ کا کویٔی بیٹا نہ تھا، اِس لیٔے اُس کی جگہ پر اُس کا بھایٔی یورامؔ بادشاہ بَن گیا۔ یہ واقعہ شاہِ یہُودیؔہ یہُورامؔ بِن یہوشافاطؔ کے دَورِ حُکومت کے دُوسرے سال سے ہُوا تھا۔


اَور اَیسا ہُوا کہ احزیاہؔ سامریہؔ میں اَپنے شاہی بالاخانہ کے اُوپر کمرے کی جالی دار کھٹرکی سے نیچے گِر پڑا اَور زخمی ہو گیا۔ لہٰذا احزیاہؔ نے قاصِد بھیجے اَور اُن سے فرمایا، ”جا کر عقرونؔ کے معبُود بَعل زبُوبؔ سے پُوچھو کہ کیا مَیں اِس چوٹ سے شفایاب ہو سکوں گا یا نہیں۔“


شاہِ یہُودیؔہ یہوشافاطؔ کے سترھویں سال سامریہؔ میں احابؔ کا بیٹا احزیاہؔ اِسرائیل کا بادشاہ بنا اَور اُنہُوں نے بنی اِسرائیل پر دو بَرس تک حُکمرانی کی۔


اَور رحُبعامؔ اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو گیا اَور داویؔد کے شہر میں اُن کے ساتھ دفن ہُوا۔ اُس کی ماں کا نام نعمہؔ تھا؛ اَور وہ ایک عمُّونی عورت تھی۔ اَور رحُبعامؔ کا بیٹا ابِیامؔ اَپنے باپ کی جگہ پر بادشاہ بنا۔


اَور جَب ہددؔ نے مِصر میں رہتے ہویٔے یہ سُنا کہ داویؔد اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو گیٔے ہیں اَور فَوج کا سپہ سالار یُوآبؔ کی بھی وفات ہو چُکی ہے، تَب ہددؔ نے فَرعوہؔ سے اِلتجا کی، ”مُجھے اِجازت دیجئے کہ میں اَپنے مُلک کو لَوٹ جاؤں۔“


تَب داویؔد نے وفات پائی اَور اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو گئے اَور داویؔد کو اُنہیں کے شہر میں دفن کیا گیا۔


اَور جَب تیرے دِن پُورے ہو جایٔیں اَور تُو اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو جائے تو مَیں تیرے بعد تیری نَسل کو جو تیرے صُلب سے ہوگی برپا کروں گا اَور اُس کی بادشاہی کو قائِم کروں گا


اَور یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا: ”تُم اَب اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو جاؤگے اَور یہ لوگ بہت جلد ہی جِس مُلک میں وہ داخل ہو رہے ہیں وہاں کے غَیر معبُودوں کی پرستش کرنے لگیں گے اَور مُجھ سے دغابازی کریں گے۔ اَور مُجھ سے برگشتہ ہوکر اُس عہد کو توڑ دیں گے جو مَیں نے اُن کے ساتھ باندھا ہے۔


کیا احابؔ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات اَور وہ سارے کام جو اُس نے کئے اَور ہاتھی دانت کی کاریگری والا وہ محل اَورجو شہر اُس نے قلعہ بند کئے، اُن کے حالات اُس کا ذِکر بنی اِسرائیل کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج نہیں ہے؟


شاہِ اِسرائیل احابؔ کے چوتھے سال میں آساؔ کا بیٹا یہوشافاطؔ یہُودیؔہ کا بادشاہ بنا۔


پھر شُلومونؔ اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو گیٔے اَور اَپنے باپ داویؔد کے شہر میں دفن کیٔے گیٔے۔ اَور اُن کا بیٹا رحُبعامؔ بطور بادشاہ اُن کا جانشین ہُوا۔


اَور احزیاہؔ نے یَاہوِہ کی نظر میں بدی کی کیونکہ وہ اَپنے باپ اَور ماں اَور یرُبعامؔ بِن نباطؔ کے نقش قدم پر چلا جنہوں نے بنی اِسرائیل سے گُناہ کروایا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات