Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 22:39 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

39 کیا احابؔ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات اَور وہ سارے کام جو اُس نے کئے اَور ہاتھی دانت کی کاریگری والا وہ محل اَورجو شہر اُس نے قلعہ بند کئے، اُن کے حالات اُس کا ذِکر بنی اِسرائیل کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج نہیں ہے؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

39 اور اخیاؔب کی باقی باتیں اور سب کُچھ جو اُس نے کِیا تھا اور ہاتھی دانت کا گھر جو اُس نے بنایا تھا اور اُن سب شہروں کا حال جو اُس نے تعمِیر کِئے سو کیا وہ اِسرائیلؔ کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند نہیں؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

39 बाक़ी जो कुछ अख़ियब की हुकूमत के दौरान हुआ वह ‘शाहाने-इसराईल की तारीख़’ की किताब में दर्ज है। उसमें बादशाह का तामीरकरदा हाथीदाँत का महल और वह शहर बयान किए गए हैं जिनकी क़िलाबंदी उसने की।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

39 باقی جو کچھ اخی اب کی حکومت کے دوران ہوا وہ ’شاہانِ اسرائیل کی تاریخ‘ کی کتاب میں درج ہے۔ اُس میں بادشاہ کا تعمیر کردہ ہاتھی دانت کا محل اور وہ شہر بیان کئے گئے ہیں جن کی قلعہ بندی اُس نے کی۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 22:39
16 حوالہ جات  

یَاہوِہ اعلان فرماتے ہیں، مَیں سردیوں اَور گرمیوں کے رِہائشی گھروں کو نِیست و نابود کر دُوں گا؛ اَور ہاتھی دانت سے سجائے ہُوئے گھر ویران کر دئیے جایٔیں گے، اَور محلوں کو گرا دیا جائے گا۔


تُم ہاتھی دانت سے مُزیّن پلنگ پر لیٹتے ہو اَور اَپنے بِستر پر آرام طلبی سے پاؤں پھیلاتے ہو۔ اَور اَپنے پسندیدہ برّے اَور فربہ بچھڑے کھاتے ہو۔


” ’دِدانؔ نے تیرے ساتھ تِجارت کی اَور بہت سے ساحِلی مُلک تیرے گاہک تھے۔ وہ ہاتھی دانت اَور آبنوس کے بدلے تُجھ سے اَشیا خریدتے تھے۔


اَور باشانؔ کے بلُوط سے اُنہُوں نے تیرے چپّو بنائے؛ اَور کِتّیمؔ کے ساحِلوں سے لکڑی حاصل کرکے اُس میں ہاتھی دانت جڑ کر اُنہُوں نے تیرے لیٔے چھتری بنائی۔


آپ کے ہر لباس سے مُر، عُود اَور تج کی خُوشبو آتی ہے؛ ہاتھی دانت سے سجے ہُوئے محلوں میں سے آتی ہُوئی تاردار سازوں کی موسیقی آپ کو خُوش کرتی ہے۔


کیا عُمریؔ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات، اُس کی تمام بہادری اَور ساری کامیابی، اَورجو کچھ اُس نے کیا اُس کا ذِکر بنی اِسرائیل کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج نہیں ہے؟


کیا زِمریؔ کی حُکمرانی کے دیگر واقعات کا اَور بغاوت اَورجو کچھ اُس نے کیا اُس کا ذِکر بنی اِسرائیل کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج نہیں ہے؟


کیا بعشاؔ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات، اُس کی تمام بہادری اَور ساری کامیابی، اَورجو کچھ اُس نے کیا اُس کا ذِکر بنی اِسرائیل کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج نہیں ہے؟


کیا نادابؔ کا باقی حال اَورجو کچھ اُس نے کیا اُس کا ذِکر بنی اِسرائیل کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج نہیں ہے؟


جہاں تک آساؔ بادشاہ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات، اُس کی تمام بہادری اَور ساری کامیابی، اَورجو شہر اُس نے تعمیر کئے وہ سَب یہُوداہؔ کے بادشاہوں کی تواریخ میں کیا درج نہیں ہیں؟ لیکن بُڑھاپے میں اُس کے پاؤں میں بیماری لگ گئی تھی۔


اَور یرُبعامؔ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات، اُس کی جنگیں اَور کیسے اُس نے حُکمرانی کی بنی اِسرائیل کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج ہیں۔


اَور بادشاہ کے پاس سمُندر میں حِیرامؔ کے جہازوں کے علاوہ تجارتی جہازوں کا ایک بحری جہاز بھی تھا جو ہر تین سال بعد ترشیشؔ کے یہ جہاز سونا، چاندی اَور ہاتھی دانت، بندر اَور لنگور لے کر آتے تھے۔


پھر بادشاہ نے ہاتھی دانت کا ایک بڑا تخت بھی بنوایا اَور اُسے خالص سونے سے منڈھوا دیا تھا۔


احابؔ اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو گیا اَور اُس کا بیٹا احزیاہؔ بطور بادشاہ جانشین ہُوا۔


جہاں تک احزیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے تمام دیگر واقعات اَورجو کچھ اُس نے کیا، اُس کا ذِکر بنی اِسرائیل کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج نہیں ہے؟


شلُّومؔ کی حُکمرانی کے دیگر واقعات اَورجو سازش اُس نے کی، کیا وہ بنی اِسرائیل کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج نہیں ہیں؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات