۱-سلاطین 22:36 - اُردو ہم عصر ترجُمہ36 اَور شام کے وقت فَوج میں یہ اعلان کیا گیا: ”ہر شخص اَپنے شہر کو اَور ہر ایک اَپنے مُلک کو لَوٹ جائے!“ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس36 اور آفتاب غرُوب ہوتے ہُوئے لشکر میں یہ پُکار ہو گئی کہ ہر ایک آدمی اپنے شہر اور ہر ایک آدمی اپنے مُلک کو جائے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस36 जब सूरज ग़ुरूब होने लगा तो इसराईली फ़ौज में बुलंद आवाज़ से एलान किया गया, “हर एक अपने शहर और अपने इलाक़े में वापस चला जाए!” باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن36 جب سورج غروب ہونے لگا تو اسرائیلی فوج میں بلند آواز سے اعلان کیا گیا، ”ہر ایک اپنے شہر اور اپنے علاقے میں واپس چلا جائے!“ باب دیکھیں |
’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں کہ اَپنے اِسرائیلی بھائیوں کے ساتھ لڑنے کے لیٔے حملہ نہ کرو بَلکہ تُم میں سے ہر ایک اَپنے اَپنے گھر چلا جائے کیونکہ ابھی جو کچھ ہُواہے وہ مَیں نے ہی ہونے دیا ہے۔‘ “ چنانچہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کے حُکم کی تعمیل کی اَور اَپنے اَپنے گھرانے کو لَوٹ گیٔے جَیسا کہ یَاہوِہ نے حُکم دیا تھا۔
جَب بنی اِسرائیل نے دیکھا کہ بادشاہ نے اُن کی فریاد کی طرف غور نہیں کیا ہے، تو اُنہُوں نے جَواب میں بادشاہ سے یُوں کہا: ”پھر داویؔد کے ساتھ ہماری کیا شراکت ہے؟ اَور یِشائی کے بیٹے کے ساتھ ہمارا کیا مِیراث؟ اَے بنی اِسرائیل، اَپنے خیموں کو لَوٹ جاؤ! اَور اَے داویؔد! تو اَب اَپنے ہی گھرانے کو سنبھال!“ تَب بنی اِسرائیل اَپنے خیموں کی طرف لَوٹ گیٔے۔