Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 22:34 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

34 لیکن اِسی وقت کسی فَوجی نے یُوں ہی اَپنی کمان کھینچی اَور ایک تیر چلایا جو سیدھے جا کر شاہِ اِسرائیل کے زرہ بکتر کے بندوں کے درمیان جا لگا۔ تَب بادشاہ نے اَپنے رتھ بان کو حُکم دیا، ”رتھ موڑ لے اَور مُجھے میدانِ جنگ سے باہر لے چل کیونکہ مَیں زخمی ہو گیا ہُوں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

34 اور کِسی شخص نے یُوں ہی اپنی کمان کھینچی اور شاہِ اِسرائیلؔ کو جَوشن کے بندوں کے درمِیان مارا۔ تب اُس نے اپنے سارتھی سے کہا کہ باگ پھیر کر مُجھے لشکر سے باہر نِکال لے چل کیونکہ مَیں زخمی ہو گیا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

34 लेकिन किसी ने ख़ास निशाना बाँधे बग़ैर अपना तीर चलाया तो वह अख़ियब को ऐसी जगह जा लगा जहाँ ज़िरा-बकतर का जोड़ था। बादशाह ने अपने रथबान को हुक्म दिया, “रथ को मोड़कर मुझे मैदाने-जंग से बाहर ले जाओ! मुझे चोट लग गई है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

34 لیکن کسی نے خاص نشانہ باندھے بغیر اپنا تیر چلایا تو وہ اخی اب کو ایسی جگہ جا لگا جہاں زرہ بکتر کا جوڑ تھا۔ بادشاہ نے اپنے رتھ بان کو حکم دیا، ”رتھ کو موڑ کر مجھے میدانِ جنگ سے باہر لے جاؤ! مجھے چوٹ لگ گئی ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 22:34
11 حوالہ جات  

تَب مِصری تیر اَندازوں نے یُوشیاہؔ بادشاہ کو تیر مارا اَور اُس نے اَپنے خادِموں سے فرمایا، ”میں سخت زخمی ہو گیا ہُوں؛ مُجھے یہاں سے لے چلو۔“


اِس لیٔے مَیں نے تُجھے غارت کرنا، اَور تیرے گُناہوں کے سبب سے تُجھے برباد کرنا شروع کر دیا ہے۔


اُن کے بکتر لوہے کے بکتروں کی مانند تھے اَور اُن کے پروں کی آواز اَیسی تھی جَیسے میدان جنگ میں لاتعداد رتھوں اَور گھوڑوں کے دَوڑنے سے پیدا ہوتی ہے۔


داویؔد نے اَپنے تھیلے میں ہاتھ ڈال کر ایک پتّھر نکالا اَور فلاخن میں رکھ کر اُس فلسطینی کے ماتھے پر مارا۔ پتّھر اُس کے ماتھے کے اَندر گھُس گیا اَور وہ مُنہ کے بَل زمین پر گِر پڑا۔


اُدھر شاہِ ارام نے اَپنے رتھوں کے سرداروں کو حُکم دیا تھا، ”سِوائے شاہِ اِسرائیل کے تُم کسی چُھوٹے یا بڑے سے نہ لڑنا۔“


تَب یِہُو نے پُوری طاقت سے اَپنی کمان کھینچی اَور یہُورامؔ کے دونوں شانوں کے درمیان تیر مارا جِس نے یہُورامؔ کا دِل چیر ڈالا اَور وہ اَپنے رتھ میں ہی فوراً گِر پڑا۔


یروشلیمؔ سے دو سَو آدمی اَبشالومؔ کے ہمراہ گیٔے تھے۔ اُنہیں بطور مہمان دعوت دی گئی تھی اَور وہ بڑی سادہ دِلی کے ساتھ اُس کے ہمراہ ہو لیٔے تھے کیونکہ وہ اِس مُعاملہ سے قطعی ناواقِف تھے۔


تَب میکایاہؔ نے جَواب دیا، ”مَیں نے تمام بنی اِسرائیل کو اُن بھیڑوں کی مانند پہاڑوں پر پراگندہ دیکھا جِن کا کویٔی گلّہ، گلّہ بان نہ تھا۔ اَور یَاہوِہ نے فرمایا، ’اِن لوگوں کا کویٔی آقا نہیں ہے۔ اِس لئے ہر ایک اَپنے گھر کو سہی سلامت لَوٹ جائے۔‘ “


جَب رتھوں کے سرداروں نے دیکھا کہ وہ شاہِ اِسرائیل نہیں ہے، لہٰذا وہ یہوشافاطؔ کا تعاقب کرنے سے باز آئے۔


اُس دِن شدید جنگ ہویٔی اَور بادشاہ نے اَپنے رتھ میں ارامیوں کے مقابل سیدھے کھڑے ہونے کی ترغیب نکالی مگر اُس کے زخموں سے خُون بہہ کر رتھ کے پائدان میں جمع ہوتا رہا اَور اُسی شام کو احابؔ کی موت ہو گئی۔


کیا کسی کے کہنے کے مُطابق کچھ ہو سَکتا ہے جَب تک کہ خُداوؔند حُکم نہ دیں؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات