Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 22:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 شاہِ اِسرائیل نے اَپنے افسران سے فرمایا، ”کیا تُمہیں مَعلُوم نہیں کہ راموتؔ گِلعادؔ ہمارا ہے اَور پھر بھی ہم خاموش بیٹھے ہیں اَور ارام کے بادشاہ سے اُسے واپس لینے کے لیٔے کچھ نہیں کر رہے ہیں؟“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اور شاہِ اِسرائیلؔ نے اپنے مُلازِموں سے کہا کیا تُم کو معلُوم ہے کہ راماؔت جِلعاد ہمارا ہے پر ہم خاموش ہیں اور شاہِ اراؔم کے ہاتھ سے اُسے چِھین نہیں لیتے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 उस वक़्त इसराईल के बादशाह ने अपने अफ़सरों से बात की, “देखें, रामात-जिलियाद हमारा ही शहर है। तो फिर हम क्यों कुछ नहीं कर रहे? हमें उसे शाम के बादशाह के क़ब्ज़े से छुड़वाना चाहिए।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 اُس وقت اسرائیل کے بادشاہ نے اپنے افسروں سے بات کی، ”دیکھیں، رامات جِلعاد ہمارا ہی شہر ہے۔ تو پھر ہم کیوں کچھ نہیں کر رہے؟ ہمیں اُسے شام کے بادشاہ کے قبضے سے چھڑوانا چاہئے۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 22:3
10 حوالہ جات  

وہ شہر یہ تھے: رُوبِنیوں کے لیٔے بضرؔ شہر جو بیابان کی ترائی میں واقع ہے۔ قبیلہ گادؔ کے لیٔے گِلعادؔ کا راموتؔ شہر اَور منشّہیوں کے لیٔے باشانؔ کا گولانؔ شہر۔


اَور بِن گیبر راموتؔ گِلعادؔ میں مُنتخب حُکمران تھا۔ اُس کے اِختیار میں منشّہ کے بیٹے یائیرؔ کے دیہات بھی تھے، جو گِلعادؔ کے علاقہ میں ہیں۔ اُس کے اِختیار میں ارگوبؔ کا علاقہ بھی تھا جو باشانؔ میں مَوجُود ہے اَور اُس کے ساٹھ فصیلدار شہر بھی اُس کے تھے جِن کے پھاٹکوں میں کانسے کی بَلّیاں لگی ہُوئی تھیں۔


گادؔ کے قبیلہ سے گِلعادؔ میں راموتؔ (جو قتل کے مُلزم کے لیٔے پناہ کا شہر تھا)، محنایمؔ،


اَور اَبشالومؔ جسے ہم نے مَسح کرکے بادشاہ بنایا وہ بھی جنگ میں مارا گیا ہے، اِس لئے اَب تُم داویؔد بادشاہ کو واپس لانے کی بات کیوں نہیں کرتے؟“


غزّہؔ کے لوگوں کو خبر ہُوئی، ”شِمشُونؔ یہاں آیا ہے!“ چنانچہ اُنہُوں نے اُس جگہ کو گھیرلیا اَور رات بھر شہر کے پھاٹک پر اُس کی گھات میں بیٹھے رہے۔ البتّہ ساری رات وہ یہ کہہ کر چُپ چاپ بیٹھے رہے، ”صُبح ہوتے ہی ہم اُسے مار ڈالیں گے۔“


اَور یریحوؔ کے پاس یردنؔ کے مشرق کی جانِب رُوبِنؔ کے قبیلہ کے بیابانی علاقہ کی ہموار سطح پر بسے ہُوئے بضرؔ کو اَور گادؔ کے قبیلہ کے راموتؔ کو جو گِلعادؔ میں ہے اَور منشّہ کے قبیلہ کے گولانؔ کو جو باشانؔ میں ہے مُقرّر کیا۔


چنانچہ شاہِ اِسرائیل اَور شاہِ یہُودیؔہ یہوشافاطؔ نے راموتؔ گِلعادؔ پر حملہ کر دیا۔


احزیاہؔ یُورامؔ بِن احابؔ کے ساتھ مِل کر شاہِ ارام حزائیلؔ کے خِلاف جنگ کرنے کے لیٔے راموتؔ گِلعادؔ کو گیا۔ اَور ارامی فَوج نے یُورامؔ کو زخمی کر دیا۔


لہٰذا یِہُو بِن یہوشافاطؔ بِن نِمشیؔ نے یہُورامؔ کے خِلاف سازش کی۔ اُس وقت یہُورامؔ اَور بنی اِسرائیل کے سارے شخص شاہِ ارام حزائیلؔ کے ڈر سے راموتؔ گِلعادؔ کی حِفاظت میں لگے ہُوئے تھے


اُنہُوں نے جَواب دیا، ”چلو فوراً چل کر، اُن پر حملہ کریں کیونکہ ہم نے دیکھاہے کہ وہ مُلک بہت اَچھّا ہے، اَور تُم چُپ چاپ بیٹھے ہو؟ چلو اُس پر حملہ کریں اَور دیری کئے بغیر اُس پر قبضہ کر لیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات