Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 22:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 میکایاہؔ نے اَپنی بات جاری رکھتے ہُوئے کہا، ”لہٰذا یَاہوِہ کا کلام سُنو، مَیں نے یَاہوِہ کو اَپنے تخت پر بیٹھے اَور تمام آسمانی فَوج کو اُن کے داہنی اَور بائیں طرف کھڑے دیکھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 تب اُس نے کہا اچّھا تو خُداوند کے سُخن کو سُن لے۔ مَیں نے دیکھا کہ خُداوند اپنے تخت پر بَیٹھا ہے اور سارا آسمانی لشکر اُس کے دہنے اور بائیں کھڑا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 लेकिन मीकायाह ने अपनी बात जारी रखी, “रब का फ़रमान सुनें! मैंने रब को उसके तख़्त पर बैठे देखा। आसमान की पूरी फ़ौज उसके दाएँ और बाएँ हाथ खड़ी थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 لیکن میکایاہ نے اپنی بات جاری رکھی، ”رب کا فرمان سنیں! مَیں نے رب کو اُس کے تخت پر بیٹھے دیکھا۔ آسمان کی پوری فوج اُس کے دائیں اور بائیں ہاتھ کھڑی تھی۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 22:19
30 حوالہ جات  

ایک اَور دِن خُدا کے بیٹے یعنی فرشتے حاضِر ہویٔے تاکہ یَاہوِہ کے رُوبرو پیش ہُوں اَور شیطان بھی اُن کے ساتھ آیا تاکہ وہ بھی یَاہوِہ کے سامنے پیش ہو۔


ایک دِن خُدا کے بیٹے یعنی فرشتے یَاہوِہ کے رُوبرو حاضِر ہُوئے اَور شیطان بھی اُن کے ساتھ حاضِر ہُوا۔


”خبردار! اِن چُھوٹوں میں سے کسی کو ناچیز نہ سمجھنا کیونکہ مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ آسمان پر اِن کے فرشتے ہر وقت میرے آسمانی باپ کا مُنہ دیکھتے رہتے ہیں۔


کیا وہ تمام فرشتے خدمت گزار رُوحیں نہیں جو نَجات پانے والوں کی خدمت کے لیٔے بھیجی جاتی ہیں؟


اَور فرشتوں کے بارے میں وہ فرماتے ہیں، ”وہ اَپنے فرشتوں کو ہَوایٔیں، اَور اَپنے خادِموں کو گویا آگ کے شُعلوں کی مانند بناتا ہے۔“


”اَے آدمؔ زاد، اِسرائیل کے اُن نبیوں کے خِلاف نبُوّت کرجو اِس وقت نبُوّت کر رہے ہیں، جو محض آپ نے دِل سے نبُوّت کرتے ہیں۔ اُن سے کہو: ’یَاہوِہ کا کلام سُنو!


لیکن تُم کوہِ صِیّونؔ اَور زندہ خُدا کے شہر یعنی آسمانی یروشلیمؔ اَور بے شُمار فرشتوں اَور جَشن منانے والی جماعت کے پاس آئے ہو۔


چنانچہ اَے ٹھٹّھا کرنے والو جو یروشلیمؔ کے لوگوں پر حُکمرانی کرتے ہو، یَاہوِہ کا کلام سُنو۔


اَے سدُومؔ کے حُکمرانو، یَاہوِہ کا کلام سُنو؛ اَے عمورہؔ کے لوگو، ہمارے خُدا کی ہدایات پر کان لگاؤ۔


پھر مَیں نے نگاہ کی تو اُس تختِ الٰہی اَور اُن جانداروں اَور بُزرگوں کے اِردگرد مَوجُود لاکھوں اَور کروڑوں فرشتوں کی آواز سُنی۔


”جَب اِبن آدمؔ اَپنے جلال میں آئے گا اَور اُس کے ساتھ سبھی فرشتے آئیں گے، تَب وہ اَپنے جلالی تخت پر بیٹھے گا۔


تَب اُس شخص نے جو مہندی کے درختوں کے درمیان کھڑا تھا، اُس نے فرمایا، ”یہ وہ ہیں جنہیں یَاہوِہ نے ساری دُنیا میں سَیر کرنے کو بھیجا ہے۔“


اِس لئے اَب تُم یَاہوِہ کا کلام سُن، تُم کہتے ہو، ” ’بنی اِسرائیل کے خِلاف نبُوّت نہ کر، اَور بنی اِصحاقؔ کے خِلاف کلام کرنا بند کر۔‘


تو اَے بنی یہُوداہؔ کے باقی بچے ہُوئے لوگوں! یَاہوِہ کا کلام سُنو، قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں: ’اگر تُم واقعی مِصر میں جا کر آباد ہونے پر آمادہ ہو،


اِس لیٔے اَے تمام جَلاوطنوں، جنہیں مَیں نے یروشلیمؔ سے بابیل روانہ کیا ہے، تُم یَاہوِہ کا کلام سُنو۔


اَے بنی یعقوب، اَور بنی اِسرائیل کی برادری کے تمام لوگ، یَاہوِہ کا کلام سُنو۔


یَاہوِہ کا رُوح شاؤل سے جُدا ہو گیا اَور یَاہوِہ کی طرف سے ایک بُری رُوح اُسے ستانے لگی۔


اَور یَاہوِہ نے دریافت کیا، ’احابؔ کو کون ورغلائے گا کہ وہ راموتؔ گِلعادؔ پر حملہ کرے تاکہ وہ وہاں ماراجائے؟‘ ”اَور کسی نے کچھ جَواب دیا اَور کسی نے کچھ اَور۔


پھر مَوشہ اَور اَہرونؔ نادابؔ اَور اَبِیہُو اَور بنی اِسرائیل کے وہ ستّر رہنما اُوپر گیٔے۔


اَور اُنہُوں نے اِسرائیل کے خُدا کو دیکھا۔ اُن کے پاؤں کے نیچے نیلم کے پتّھر کی اینٹوں کا چبوترہ سا تھا جو نیلے آسمان کی مانند شفّاف تھا۔


اَور اُس نے اَپنا پیغام بَیان کیا: ”بِلعاؔم بِن بعورؔ کی نبُوّت، اُس کی الہامی تقریر جِس کی آنکھ رَوشن ہے،


خُدا کے درمیان کویٔی غَیر معبُود نہ ہو؛ خُدا کے سِوا کسی غَیر معبُود کو سَجدہ نہ کرو۔


” ’اِس لیٔے اَے فاحِشہ، یَاہوِہ کا کلام سُن!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات