Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 22:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اَور اُس قاصِد نے جو میکایاہؔ کو بُلانے گیا تھا اُس نے میکایاہؔ کو حُکم دیا، ”دیکھو، سارے نبی ایک زبان ہوکر بادشاہ کی کامیابی کی پیشن گوئی کر رہے ہیں؛ تُم بھی اُن ہی کی طرح پیشن گوئی کرنا اَور بادشاہ کو خُوش کرنے والی اَچھّی بات کرنا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اور اُس قاصِد نے جو مِیکایاؔہ کو بُلانے کو گیا تھا اُس سے کہا دیکھ! سب نبی ایک زُبان ہو کر بادشاہ کو خُوشخبری دے رہے ہیں۔ سو ذرا تیری بات بھی اُن کی بات کی طرح ہو اور تُو خُوشخبری ہی دینا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 जिस मुलाज़िम को मीकायाह को बुलाने के लिए भेजा गया था उसने रास्ते में उसे समझाया, “देखें, बाक़ी तमाम नबी मिलकर कह रहे हैं कि बादशाह को कामयाबी हासिल होगी। आप भी ऐसी ही बातें करें, आप भी फ़तह की पेशगोई करें!”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 جس ملازم کو میکایاہ کو بُلانے کے لئے بھیجا گیا تھا اُس نے راستے میں اُسے سمجھایا، ”دیکھیں، باقی تمام نبی مل کر کہہ رہے ہیں کہ بادشاہ کو کامیابی حاصل ہو گی۔ آپ بھی ایسی ہی باتیں کریں، آپ بھی فتح کی پیش گوئی کریں!“

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 22:13
12 حوالہ جات  

اگر کویٔی جھُوٹا یا دغاباز آکر کہے، ’میں تمہارے لیٔے کثرت سے شراب اَور مَے کی پیشن گوئی کروں گا،‘ تو وہ ہی اُن لوگوں کا نبی ہوگا۔


وہ اَپنی شرارت سے بادشاہ کا دِل بہلاتے ہیں؛ اَور اَپنی دروغ گوئی سے اُمرا کو خُوش رکھتے ہیں۔


تُم نے یہ کام کئے اَور مَیں خاموش رہا؛ تُم نے سوچا کہ میں بھی گویا تُم ہی سا ہُوں۔ لیکن مَیں تُمہیں تنبیہ کروں گا۔ اَور تمہارے مُنہ پر تُمہیں اِلزام دُوں گا۔


احمق اَپنے دِل میں کہتاہے، ”کویٔی خُدا ہے ہی نہیں۔“ وہ سبھی بگڑ گیٔے ہیں اَور اُن کی روِشیں نہایت شرمناک ہیں؛ اُن میں کویٔی نہیں، جو نیکی کرتا ہو۔


میں یَاہوِہ میں پناہ لیتا ہُوں۔ پھر تُم مُجھ سے کیونکر کہتے ہو: ”چڑیا کی مانند اَپنے پہاڑ پر اُڑ جا۔


وہ اَپنے دِل میں سوچتا ہے، ”خُدا بھُول چکےہیں؛ وہ اَپنا مُنہ چھپاتے ہیں، وہ ہرگز نہیں دیکھیں گے۔“


اَور تمام دیگر نبی بھی اَیسی ہی نبُوّت کر رہے تھے اَور کہہ رہے تھے، ”کہ راموتؔ گِلعادؔ پر حملہ کرو اَور فتح پاؤ کیونکہ یَاہوِہ اُسے بادشاہ کے قبضے میں کر دیں گے۔“


لیکن میکایاہؔ نبی نے کہا، ”زندہ یَاہوِہ کی قَسم میں صِرف وُہی کہُوں گا جو یَاہوِہ مُجھے فرمائیں گے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات