Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 21:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 چنانچہ اُس نے احابؔ کے نام سے خُطوط لکھے اَور اُن پر اُس کی مُہر لگائی اَور اُنہیں نبوتؔ کے شہر میں اُس کے پڑوس میں رہنے والے بُزرگوں اَور اُمرا کے پاس بھیج دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 سو اُس نے اخیاؔب کے نام سے خط لِکھے اور اُن پر اُس کی مُہر لگائی اور اُن کو اُن بزُرگوں اور امِیروں کے پاس جو نبوت کے شہر میں تھے اور اُسی کے پڑوس میں رہتے تھے بھیج دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 उसने अख़ियब के नाम से ख़ुतूत लिखकर उन पर बादशाह की मुहर लगाई और उन्हें नबोत के शहर के बुज़ुर्गों और शुरफ़ा को भेज दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 اُس نے اخی اب کے نام سے خطوط لکھ کر اُن پر بادشاہ کی مُہر لگائی اور اُنہیں نبوت کے شہر کے بزرگوں اور شرفا کو بھیج دیا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 21:8
18 حوالہ جات  

تَب پانچویں مرتبہ سنبلّطؔ نے یہی پیغام دے کر اَپنے ایک مُعاوِن کو میرے پاس بھیجا جو اَپنے ہاتھ میں ایک کھُلا خط لیٔے ہُوئے تھا


(جو خط اُنہُوں نے اُسے بھیجا یہ اُس کی نقل ہے۔) شاہِ ارتخشستاؔ کے نام، آپ کے خادِموں یعنی دریائے فراتؔ کے پار رہنے والے لوگوں کی جانِب سے۔


اَور اُس بادشاہ نے یَاہوِہ بنی اِسرائیل کے خُدا کی توہین کرتے ہُوئے اَور اُس کے خِلاف یہ کہتے ہُوئے خط لکھے: ”جِس طرح دیگر ممالک کے معبُود اَپنے لوگوں کو میرے ہاتھ سے نہ بچا سکے وَیسے ہی حِزقیاہؔ کا معبُود بھی اَپنے لوگوں کو میرے ہاتھ سے نہ بچا سکےگا۔“


یہ کہتے ہُوئے یِہُو نے اُن سَب کو بھی جو احابؔ کے گھرانے سے تعلّق رکھتے تھے اَور یزرعیلؔ میں رہتے تھے قتل کر دیا۔ اَور اُس نے احابؔ کے خاندان کے باقی بچے مخصُوص آدمیوں، قریبی دوستوں اَور اُس کے کاہِنوں کو بھی قتل کر ڈالا یہاں تک کہ احابؔ کے خاندان میں ایک بھی شخص زندہ نہ بچا۔


کچھ عرصہ بعد ایک اَیسا واقعہ پیش آیا جِس کا تعلّق ایک تاکستان سے تھا جو کہ نبوتؔ یزرعیلی کی مِلکیّت تھی۔ وہ تاکستان یزرعیلؔ میں تھا اَور سامریہؔ کے بادشاہ احابؔ کے محل کے پاس تھا۔


تَب شاہِ اِسرائیل نے مُلک کے سَب بُزرگوں کو بُلاکر اُن سے کہا، ”ذرا غور فرمائیں اَور دیکھیں کہ یہ شخص کس طرح ہم سے جھگڑے کی جڑ تلاش رہاہے، کیونکہ اُس نے میری بیویاں، میرے بچّے، میری چاندی اَور میرا سونا چھیننے کا منصُوبہ باندھا ہے، حالانکہ مَیں نے پہلی دفعہ اُس کی شرط منظُور کرلی تھی۔“


یَاہوِہ نے مَوشہ سے فرمایا: ”بنی اِسرائیل کے بُزرگوں میں سے ستّر اَیسے لوگوں کو میرے حُضُور میں جمع کر جنہیں تُو جانتا ہے کہ وہ قوم کے سردار اَور منصبدار ہیں اَور اُنہیں خیمہ اِجتماع کے پاس لے آنا کہ وہ تمہارے ساتھ وہاں کھڑے ہُوں۔


چنانچہ اُنہُوں نے جا کر پتّھر پر مُہر لگا دی اَور قبر کی نِگرانی کے لیٔے پہرےداروں کو بیٹھا دیا۔


بُوعزؔ نے شہر کے بُزرگوں میں سے دس لوگوں کو بُلاکر وہاں بیٹھنے کو کہا، ”اَور وہ بھی بیٹھ گیٔے۔“


اُن خُطوط میں اُس نے لِکھّا: ”روزہ کی مُنادی کرنے کے بعد نبوتؔ کو لوگوں کے درمیان نُمایاں جگہ پر بِٹھا دینا۔


تَب بُزرگوں اَور اُن سَب لوگوں نے جو پھاٹک پر جمع ہُوئے تھے کہا: ”ہم گواہ ہیں، جو عورت تمہارے گھر میں آ رہی ہے اُسے یَاہوِہ راخلؔ اَور لِیاہؔ کی مانند کر دے جنہوں نے باہم مِل کر اِسرائیل کا گھر آباد کیا۔ اَور تُم اِفراتہؔ میں بُلند مرتبہ پایٔے اَور بیت لحمؔ میں تمہارا نام رَوشن ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات