پھر وہ احزیاہؔ کی تلاش میں نِکلا، جسے اُس کے آدمیوں نے اُس وقت گِرفتار کر لیا جَب وہ سامریہؔ میں چھُپا ہُوا تھا۔ اَور اُنہُوں نے اُسے یِہُو کے پاس لاکر موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ اُنہُوں نے اُسے دفن کیا کیونکہ وہ کہنے لگے کہ، ”وہ یہوشافاطؔ کا بیٹا ہے جو اَپنے سارے دِل سے یَاہوِہ کا طالب رہا۔“ اَور اخزیاہؔ کے گھرانے میں کویٔی بھی اِتنا طاقتور نہ تھا کہ سلطنت کو پھر دوبارہ قائِم کر سکے۔
