Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 21:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 چنانچہ نبوتؔ کے شہر میں رہنے والے بُزرگوں اَور اُمرا نے وَیسا ہی کیا جَیسا کہ اِیزبِلؔ نے اَپنے خُطوط میں لِکھّا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 چُنانچہ اُس کے شہر کے لوگوں یعنی بزُرگوں اور امِیروں نے جو اُس کے شہر میں رہتے تھے جَیسا اِیزؔبِل نے اُن کو کہلا بھیجا وَیسا ہی اُن خطُوط کے مضمُون کے مُطابِق جو اُس نے اُن کو بھیجے تھے کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 यज़्रएल के बुज़ुर्गों और शुरफ़ा ने ऐसा ही किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 یزرعیل کے بزرگوں اور شرفا نے ایسا ہی کیا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 21:11
20 حوالہ جات  

پطرس اَور دُوسرے رسولوں نے جَواب دیا: ”ہم پر اِنسان کے حُکم کے بجائے خُدا کا حُکم ماَننا زِیادہ فرض ہے!


لیکن پطرس اَور یُوحنّا نے اُنہیں جَواب دیا، ”کیا خُدا کی نظر میں یہ بھلا ہے: ہم تمہاری بات مانیں، نہ کہ خُدا کی؟ تُم خُود ہی فیصلہ کرو!


جَب ہیرودیسؔ کو مَعلُوم ہُوا کہ مجُوسیوں نے اُس کے ساتھ دغابازی کی ہے، تو اُسے بہت غُصّہ آیا، اَور مجُوسیوں سے مِلی اِطّلاع کے مُطابق اُس نے بیت لحمؔ اَور اُس کی سَب سرحدوں کے اَندر سپاہی بھیج کر تمام لڑکوں کو جو دو سال یا اُس سے کم عمر کے تھے، قتل کروا دیا۔


اَور خواب میں ہیرودیسؔ کے پاس پھر نہ جانے کی ہدایت پا کر وہ کسی دُوسرے راستے سے اَپنے مُلک واپس چلے گیٔے۔


تُو عُمریؔ کے قوانین، اَور احابؔ کے خاندان کے اعمال کی پیروی کرتا ہے، اَور اُن کے رِواج مانتا ہے۔ اِس لیٔے مَیں تُجھے ویران کروں گا، اَور تیرے لوگوں کو مذاق کا باعث بناؤں گا؛ وہ ساری قوموں میں تمسخر کا باعث بنیں گے۔“


اِفرائیمؔ مظلوم ہُوا، اَور سزا سے روندا گیا، کیونکہ وہ بُتوں کی تقلید پر قانع ہے۔


بہت لوگ چاہتے ہیں کہ حاکم سے تعلّقات پیدا ہوں، لیکن اِنسان صِرف یَاہوِہ ہی سے اِنصاف کی اُمّید کر سَکتا ہے۔


اگر کویٔی حاکم جھُوٹ پر کان لگاتاہے، تو اُس کے تمام اہلکار بدکارہو جاتے ہیں۔


لیکن یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے رہنماؤں نے مِل کر زکریاؔہ کے خِلاف سازش کی اَور بادشاہ کے حُکم سے اُنہُوں نے اُسے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے صحن میں سنگسار کر دیا۔


اَب اَے بادشاہ جَب بھی آپ آنا چاہیں آجائیے اَور ہم داویؔد کو بادشاہ کے حوالہ کرنے کا ذمّہ لیتے ہیں۔“


بادشاہ نے اَپنے مُحافظ دستے کے سپاہیوں کو جو پاس ہی کھڑے تھے حُکم دیا: ”جاؤ اَور یَاہوِہ کے کاہِنوں کو مار ڈالو کیونکہ اُنہُوں نے بھی داویؔد کی حمایت کی ہے۔ اُنہیں مَعلُوم تھا کہ وہ مفرور ہے پھر بھی اُنہُوں نے مُجھے نہیں بتایا۔“ لیکن بادشاہ کے اہلکار یَاہوِہ کے کاہِنوں پر ہاتھ اُٹھانے اَور اُنہیں مار ڈالنے پر رضامند نہ تھے۔


” ’تُم فیصلہ کرتے وقت نااِنصافی مت کرنا؛ اَور نہ تو غریب کی طرفداری کرنا اَور نہ ہی بڑے شخص کی طرفداری، لہٰذا راستی سے اَپنے ہمسایہ کا اِنصاف کرنا۔


اَور چونکہ دائیوں نے خُدا کا خوف مانا، اِس لیٔے خُدا نے اُنہیں بھی بال بچّے والیاں بنا دیا۔


مگر اُن دائیوں نے خُدا کا خوف کرتے ہویٔے، اَیسا کام نہ کیا جو مِصر کے بادشاہ نے اُنہیں کرنے کے لیٔے حُکم دیا تھا؛ بَلکہ اُنہُوں نے لڑکوں کو زندہ رہنے دیا۔


لیکن دو بدمعاشوں کو بھی اُس کے سامنے بِٹھا دو اَور اُن سے یہ گواہی دِلاؤ کہ نبوتؔ نے خُدا پر اَور بادشاہ پر لعنت بھیجی ہے۔ پھر اُسے باہر لے جانا اَور سنگسار کردینا تاکہ وہ مَر جائے۔“


اُنہُوں نے روزہ کا اعلان کیا اَور نبوتؔ کو لوگوں کے درمیان ایک نُمایاں جگہ پر بِٹھا دیا۔


اِس لیٔے اِنصاف کو دھکّا لگا، اَور راستی دُور جا کھڑی ہُوئی؛ سچّائی کو کوچوں میں ٹھوکریں کھانی پڑیں، اَور ایمانداری داخلہ نہیں پاتی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات