۱-سلاطین 20:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ1 ارام کے بادشاہ بِن ہددؔ نے اَپنی تمام فَوج جمع کی۔ اُس کے ساتھ بتّیس بادشاہ، اُن کے گھوڑے اَور رتھ تھے۔ بِن ہددؔ نے سامریہؔ پر حملہ کرکے اُس کا محاصرہ کر لیا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس1 اور اراؔم کے بادشاہ بِن ہدد نے اپنے سارے لشکر کو اِکٹّھا کِیا اور اُس کے ساتھ بتِّیس بادشاہ اور گھوڑے اور رتھ تھے اور اُس نے سامرؔیہ پر چڑھائی کر کے اُس کا مُحاصرہ کِیا اور اُس سے لڑا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस1 एक दिन शाम के बादशाह बिन-हदद ने अपनी पूरी फ़ौज को जमा किया। 32 इत्तहादी बादशाह भी अपने रथों और घोड़ों को लेकर आए। इस बड़ी फ़ौज के साथ बिन-हदद ने सामरिया का मुहासरा करके इसराईल से जंग का एलान किया। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن1 ایک دن شام کے بادشاہ بن ہدد نے اپنی پوری فوج کو جمع کیا۔ 32 اتحادی بادشاہ بھی اپنے رتھوں اور گھوڑوں کو لے کر آئے۔ اِس بڑی فوج کے ساتھ بن ہدد نے سامریہ کا محاصرہ کر کے اسرائیل سے جنگ کا اعلان کیا۔ باب دیکھیں |
تُم نے اَپنے قاصِدوں کے ذریعہ یَاہوِہ کی بےحُرمتی کی ہے۔ تُم نے ڈینگ ماری، ’میں اَپنے کثیر رتھوں کے ساتھ پہاڑوں کی چوٹیوں پر، بَلکہ لبانونؔ کی آخِری سرحدوں تک چڑھ آیا ہُوں۔ مَیں نے سَب سے اُونچے دیودار کے درخت کاٹ ڈالے ہیں، اَور اُس کے عُمدہ صنوبر کو بھی۔ میں اُس کے نہایت ہی دُور دراز کے مقاموں میں داخل ہو چُکا ہُوں، ہاں اُس کے گھنے جنگلوں میں بھی۔
اَور گیحازیؔ جَب بادشاہ کو یہ بتا رہاتھا کہ کس طرح الِیشعؔ نے مُردہ لڑکے کو زندہ کیا عَین اُسی وقت پر وُہی عورت جِس کے بیٹے کو الِیشعؔ نے زندہ کیا تھا اَپنے گھر اَور اَپنی زمین کی بحالی کی اِلتجا لے کر بادشاہ کے پاس آئی۔ گیحازیؔ نے کہا، ”میرے مالک بادشاہ یہی وہ عورت ہے اَور یہی اُس کا بیٹا ہے جِس کو الِیشعؔ نے زندہ کیا تھا۔“