Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 2:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 لہٰذا تُم اُس کے ساتھ دانشمندی سے پیش آنا اَور خیال رکھنا کہ اُس کا سفید سَر قبر میں سلامت نہ جانے پایٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 سو تُو اپنی حِکمت سے کام لینا اور اُس کے سفید سر کو قبر میں سلامت اُترنے نہ دینا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 उसके साथ वह कुछ करें जो आपको मुनासिब लगे। योआब बूढ़ा तो है, लेकिन ध्यान दें कि वह तबई मौत न मरे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 اُس کے ساتھ وہ کچھ کریں جو آپ کو مناسب لگے۔ یوآب بوڑھا تو ہے، لیکن دھیان دیں کہ وہ طبعی موت نہ مرے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 2:6
18 حوالہ جات  

لیکن اَب تُم اُسے بے قُصُور نہ ٹھہرانا۔ تُم عقلمند شخص ہو؛ چنانچہ تُمہیں مَعلُوم ہے کہ اُس کے ساتھ کیا کرنا چاہئے۔ چنانچہ تُم اُس کا سفید سَر لہُولُہان کرکے قبر میں اُتارنا۔“


خُدا فرماتے ہیں، ”بدکاروں کے لیٔے سلامتی نہیں ہے۔“


”بدکاروں،“ کے لیٔے، ”کوئی سلامتی نہیں،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


جَب کسی جُرم کی سزا کے حُکم نامہ پر فوراً عَمل نہیں ہوتا تو لوگوں کے دِل بدی کرنے کے منصُوبوں سے بھر جاتے ہیں۔


قتل کے گُناہ کا مُرتکب آدمی اَپنی موت تک بھاگتا پھرے گا اُسے کوئی نہ روکے۔


دانشمند بادشاہ بدکاروں کو پھٹکتا ہے؛ اَور گاہنے کا پہیّا اُن پر چلواتا ہے۔


مَرد کامل پر نگاہ کرو، راستباز کو دیکھو؛ اَمن پرست شخص کا مُستقبِل رَوشن ہوتاہے۔


”وہاں پھر کبھی اَیسا بچّہ نہ ہوگا جو صِرف چند روز ہی زندہ رہے، اَور نہ کویٔی بُوڑھا جو اَپنی عمر پُوری نہ کرے؛ جو سَو سال کی عمر میں چل بسے وہ جَوان سمجھا جائے گا؛ اَورجو سَو سال کی عمر کو نہ پہُنچے وہ ملعُون سمجھا جائے گا۔


راستی پر چلنے والے سلامتی میں داخل ہوتے ہیں؛ اَور موت کی حالت میں آرام پاتے ہیں۔


چنانچہ سُنو! میں تُمہیں تمہارے آباؤاَجداد کے ساتھ مِلا دُوں گا اَور تُم سلامتی کے ساتھ قبر میں اُتارے جاؤگے اَور تمہاری آنکھیں اُس تمام آفت کو نہ دیکھ پائیں گی جو میں اِس جگہ پر اَور یہاں کے باشِندوں پر لانے والا ہُوں۔‘ “ تَب اُنہُوں نے لَوٹ کر بادشاہ کو حُلدہؔ نبیّہ کا یہ پیغام سُنایا۔


” ’جِس مُلک میں تُم ہو اُسے ناپاک نہ کرنا۔ خُونریزی مُلک کو ناپاک کردیتی ہے اَور اُس مُلک کے لیٔے جِس میں خُون بہایا جائے اُس شخص کے خُون کے علاوہ جِس نے خُون بہایا ہو، اَور کسی چیز کا کفّارہ نہیں دیا جا سَکتا۔


لیکن یعقوب نے کہا، ”میرا بیٹا تمہارے ساتھ وہاں نہ جائے گا؛ اُس کا بھایٔی مَر چُکاہے اَور صِرف وُہی باقی رہ گیا ہے۔ جِس سفر پر تُم جا رہے ہو اگر اُس کے دَوران اُسے کچھ ہو گیا تو تُم اِس بُوڑھے باپ کو نہایت غم کے ساتھ قبر میں اتاروگے۔“


”جو کویٔی اِنسان کا خُون کرےگا، اُس کا خُون اِنسان ہی کے ہاتھوں سے ہوگا؛ کیونکہ خُدا نے اِنسان کو اَپنی صورت پر بنایا۔


”لیکن برزِلّئیؔ گِلعادی کے بیٹوں پر خاص مہربانی کرنا اَور اُنہیں اَپنے دسترخوان پر کھانے والوں میں شامل کرنا۔ کیونکہ جَب مَیں تمہارے بھایٔی اَبشالومؔ کے سامنے سے بھاگ رہاتھا تو اُنہُوں نے میری کافی مدد کی تھی۔


اَور مَیں تمہارے خُون کا بدلہ ضروُر لُوں گا۔ مَیں ہر جانور سے بدلہ لُوں گا۔ ہر ایک اِنسان کے خُون کا بدلہ اِنسان سے لُوں گا۔


اَور آج اگرچہ میں مَسح کیا ہُوا بادشاہ ہُوں میں کمزور ہُوں اَور ضرویاہؔ کے یہ بیٹے مُجھ سے زِیادہ طاقتور ہیں۔ یَاہوِہ بدکار کو اُس کی بدی کے مُطابق بدلہ دے!“


لہٰذا میں وُہی کروں گا جِس کی تُم نے درخواست کی ہے۔ مَیں تُمہیں ایک اَیسا عقلمند اَور سمجھنے والا دِل عطا کروں گا کہ تمہاری مانند نہ تو کویٔی تُم سے پہلے ہُوا اَور نہ کویٔی تمہارے بعد ہوگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات