Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 2:35 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

35 اَور بادشاہ نے بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ کو یُوآبؔ کی جگہ فَوج کے اُوپر سالار اَور ابیاترؔ کی جگہ صدُوقؔ کو کاہِنؔ مُقرّر کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

35 اور بادشاہ نے یہویدؔع کے بیٹے بِنایاؔہ کو اُس کی جگہ لشکر پر مُقرّر کِیا اور صدُوؔق کاہِن کو بادشاہ نے ابیاؔتر کی جگہ رکھّا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

35 योआब की जगह बादशाह ने बिनायाह बिन यहोयदा को फ़ौज का कमाँडर बना दिया। अबियातर का ओहदा उसने सदोक़ इमाम को दे दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

35 یوآب کی جگہ بادشاہ نے بِنایاہ بن یہویدع کو فوج کا کمانڈر بنا دیا۔ ابیاتر کا عُہدہ اُس نے صدوق امام کو دے دیا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 2:35
19 حوالہ جات  

تَب شُلومونؔ نے ابیاترؔ کو یَاہوِہ کے کاہِنؔ کے عہدہ سے برطرف کر دیا اَور یُوں جو کچھ یَاہوِہ نے شیلوہؔ میں عیلیؔ کے گھر کے متعلّق فرمایا تھا وہ پُورا ہو گیا۔


اَور اُنہُوں نے اُس دِن بڑی خُوشی کے ساتھ یَاہوِہ کی حُضُوری میں کھایا پیا۔ تَب اُنہُوں نے دُوسری مرتبہ داویؔد کے بیٹے شُلومونؔ کو بطور بادشاہ تسلیم کیا اَور اُسے حُکمران ہونے کے لئے صدُوقؔ کو کاہِنؔ ہونے کے لئے یَاہوِہ کی حُضُوری میں مَسح کیا۔


الیعزرؔ کی اَولاد میں سے صدُوقؔ اَور اِتمارؔ کی اَولاد میں سے احِیملکؔ کی مدد سے داویؔد نے کاہِنوں کو اُن کی خدمت کی ترتیب کے مُطابق تقسیم کیا۔


اَور بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ سپہ سالار تھا؛ اَور صدُوقؔ اَور ابیاترؔ کاہِنؔ تھے۔


”کیونکہ،“ پطرس نے فرمایا، ”زبُور شریف میں یہ لِکھّا ہے: ” ’اُن کا مقام ویران ہو جائے؛ اَور اُن کے خیموں میں بسنے والا کویٔی نہ ہو،‘ اَور ” ’اُس کا عہدہ کویٔی اَور سنبھال لے۔‘


اُس کی عمر مُختصر ہو؛ اَور اُس کا عہدہ کویٔی اَور سنبھال لے۔


وہ زور آوروں کو بُلا تفتیش پاش پاش کر دیتے ہیں اَور اُن کی جگہ دُوسروں کو مامُور کرتے ہیں۔


اَور مَیں اَپنے لیٔے ایک وفادار کاہِنؔ برپا کروں گا جو میری مرضی اَور منشا کے مُطابق عَمل کرےگا میں اُس کے گھر کو پائیداری بخشوں گا اَور وہ ہمیشہ میرے ممسوح کے حُضُور میں خدمت کرےگا۔


اَور داویؔد نے صدُوقؔ اَور ابیاترؔ کاہِنوں کو اَور اوری ایل، عسایاہؔ، یُوایلؔ، شمعیاہؔ، الی ایل اَور عَمّیندابؔ لیویوں کو بُلایا


اَور جِس کمرہ کا رُخ شمال کی جانِب ہے وہ اُن کاہِنوں کے لیٔے ہے جو مذبح کے نگہبان ہیں۔ یہ صدُوقؔ کی اَولاد ہیں۔ لیویوں میں سے صِرف یہی کاہِنؔ یَاہوِہ کے حُضُور میں آسکتے ہیں اَور اُن کی خدمت کر سکتے ہیں۔“


تُمہیں ایک بچھڑا گُناہ کی قُربانی کے طور پر کاہِنوں کو دینا ہوگا جو صدُوقؔ کی نَسل کے لیوی ہیں اَور خدمت کے لیٔے میرے حُضُور میں آتے ہیں۔ یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔


لیکن مُجھے آپ کے خادِم کو، صدُوقؔ کاہِنؔ، بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ اَور آپ کے خادِم شُلومونؔ کو اُس نے دعوت نہیں دی۔


تو بادشاہ نے فرمایا: ”تُم اَپنے آقا کے مُلازمین کو اَپنے ساتھ لو اَور میرے بیٹے شُلومونؔ کو میرے ہی خچّر پر سوار کراؤ اَور اُسے گیحونؔ لے جاؤ۔


لہٰذا صدُوقؔ کاہِنؔ، ناتنؔ نبی، بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ اَور کریتی اَور پِلیتھی گیٔے اَور شُلومونؔ کو داویؔد بادشاہ کے خچّر پر سوار کرایا اَور اُسے حِفاظت سے گیحونؔ لایٔے۔


تیسرے مہینے کے لیٔے تیسرا فَوجی سپہ سالار بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ کاہِنؔ تھا۔ وہ سپہ سالارِ اعلیٰ تھا اَور اُس کے فَوجی دستے میں چوبیس ہزار فَوجی تھے۔


بِن شلُّومؔ بِن صدُوقؔ بِن احِیطوبؔ


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات