Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 2:29 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 جَب شُلومونؔ بادشاہ کو خبر مِلی کہ یُوآبؔ یَاہوِہ کے خیمہ کی طرف بھاگ گیا ہے اَور مذبح کے پاس ہے تو اُس نے بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ کو حُکم دیا کہا، ”جاؤ اَور اُنہیں وہیں ہلاک کر دو!“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

29 اور سُلیماؔن بادشاہ کو خبر ہُوئی کہ یُوآب خُداوند کے خَیمہ کو بھاگ گیا ہے اور دیکھ وہ مذبح کے پاس ہے۔ تب سُلیماؔن نے یہویدؔع کے بیٹے بِنایاؔہ کو یہ کہہ کر بھیجا کہ جا کر اُس پر وار کر۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29 सुलेमान बादशाह को इत्तला दी गई, “योआब भागकर रब के मुक़द्दस ख़ैमे में गया है। अब वह वहाँ क़ुरबानगाह के पास खड़ा है।” यह सुनकर सुलेमान ने बिनायाह बिन यहोयदा को हुक्म दिया, “जाओ, योआब को मार दो!”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29 سلیمان بادشاہ کو اطلاع دی گئی، ”یوآب بھاگ کر رب کے مُقدّس خیمے میں گیا ہے۔ اب وہ وہاں قربان گاہ کے پاس کھڑا ہے۔“ یہ سن کر سلیمان نے بِنایاہ بن یہویدع کو حکم دیا، ”جاؤ، یوآب کو مار دو!“

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 2:29
9 حوالہ جات  

چنانچہ شُلومونؔ بادشاہ نے بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ کو حُکم دیا کہ وہ ادُونیّاہؔ کو قتل کرے اَور ادُونیّاہؔ قتل کر دیا گیا۔


لیکن اگر کویٔی دیدہ و دانستہ کسی دُوسرے اِنسان پر حملہ کرے تو اُسے میرے مذبح سے دُور لے جا کر مار دیا جائے۔


کیونکہ وہ وقت آ پہُنچا ہے کہ خُدا کے گھر سے ہی عدالت شروع ہو، اَور جَب اُس کی اِبتدا ہم ہی سے ہوگی تو اُن کا اَنجام کیا ہوگا جو خُدا کی خُوشخبری کو نہیں مانتے ہیں؟


ضعیفوں، نوجوانوں، دوشیزاؤں، ماؤں اَور بچّوں کو قتل کرو لیکن جِس کے نِشان ہو اُسے نہ چھُوؤ۔ میرے پاک مُقدّس کے پاس سے شروع کرو۔“ چنانچہ اُنہُوں نے اُن ضعیفوں سے اِبتدا کی جو بیت المُقدّس کے سامنے تھے۔


پھر بادشاہ نے بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ کو حُکم دیا اَور اُس نے باہر جا کر شِمعیؔ پر اَیسا وار کیا کہ وہ مَر گیا۔ اَور اَب بادشاہی شُلومونؔ کے ہاتھ میں مُستحکم ہو گئی۔


تَب بادشاہ نے بِنایاہؔ کو حُکم دیا، ”جَیسا اُس نے کہا وَیسا ہی کرو۔ اُسے ہلاک کرکے دفن کر دو اَور اِس طرح مُجھے اَور میرے باپ کے گھرانے کو اُس بےگُناہ کے خُون سے جو یُوآبؔ نے بہایا تھا، بَری کر دو۔


اَور بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ کریتیوں اَور پِلیتھیوں کا مُنشی تھا؛ اَور داویؔد کے بیٹے کاہِنؔ تھے۔


چنانچہ بِنایاہؔ یَاہوِہ کے خیمہ میں داخل ہُوا اَور یُوآبؔ سے کہا، ”بادشاہ کا فرمان ہے، ’باہر نکل آؤ!‘ “ لیکن اُس نے جَواب دیا، ”کہ نہیں، مَیں یہیں مروں گا۔“ تَب بِنایاہؔ نے بادشاہ کو خبر دی، ”کہ یُوآبؔ نے مُجھے یُوں جَواب دیا ہے۔“


قتل کے گُناہ کا مُرتکب آدمی اَپنی موت تک بھاگتا پھرے گا اُسے کوئی نہ روکے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات