Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 2:28 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 جَب یہ خبر یُوآبؔ تک پہُنچی، جِس نے ادُونیّاہؔ کے ساتھ مِل کر سازش کی تھی مگر اَبشالومؔ کا ساتھ نہیں دیا تھا، تو یُوآبؔ یَاہوِہ کے خیمہ کی طرف بھاگا اَور جا کر مذبح کے سینگوں کو پکڑ لیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

28 اور یہ خبر یُوآب تک پُہنچی کیونکہ یُوآب ادُوؔنیّاہ کا تو پیَرو ہو گیا تھا گو وہ ابی سلوؔم کا پَیرو نہیں ہُؤا تھا۔ سو یُوآب خُداوند کے خَیمہ کو بھاگ گیا اور مذبح کے سِینگ پکڑ لِئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 योआब को जल्द ही पता चला कि अदूनियाह और अबियातर से क्या कुछ हुआ है। वह अबीसलूम की साज़िशों में तो शरीक नहीं हुआ था लेकिन बाद में अदूनियाह का साथी बन गया था। इसलिए अब वह भागकर रब के मुक़द्दस ख़ैमे में दाख़िल हुआ और क़ुरबानगाह के सींगों को पकड़ लिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 یوآب کو جلد ہی پتا چلا کہ ادونیاہ اور ابیاتر سے کیا کچھ ہوا ہے۔ وہ ابی سلوم کی سازشوں میں تو شریک نہیں ہوا تھا لیکن بعد میں ادونیاہ کا ساتھی بن گیا تھا۔ اِس لئے اب وہ بھاگ کر رب کے مُقدّس خیمے میں داخل ہوا اور قربان گاہ کے سینگوں کو پکڑ لیا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 2:28
8 حوالہ جات  

لیکن ادُونیّاہؔ شُلومونؔ کے خوف کے باعث بھاگا اَور مذبح کے سینگ کو پکڑ لیا۔


اَور ادُونیّاہؔ نے یُوآبؔ بِن ضرویاہؔ اَور ابیاترؔ کاہِنؔ کے ساتھ صلاح مشورہ کیا اَور وہ ادُونیّاہؔ کی طرف ہوکر اُس کی مدد کرنے لگے۔


اَور داویؔد نے جِن فَوجیوں کو روانہ کیا اُن کا ایک تہائی یُوآبؔ کے، ایک تہائی یُوآبؔ کے بھایٔی ابیشائی بِن ضرویاہؔ کے، اَور ایک تہائی گِتّی اِتّی کے ماتحت تھا اَور بادشاہ نے اُن لوگوں سے کہا، ”میں خُود بھی ضروُر تمہارے ساتھ چلُوں گا۔“


اَبشالومؔ نے یُوآبؔ کی جگہ عماساؔ کو فَوج کا سپہ سالار مُقرّر کیا۔ عماساؔ ایک بنی اِشمعیلی آدمی اِسرائیلی یترؔ کا بیٹا تھا جِس نے ابیگیلؔ سے شادی کی تھی جو ناحسؔ کی بیٹی تھی اَور یُوآبؔ کی ماں ضرویاہؔ کی بہن تھی۔


اِنتقام لینا میرا کام ہے؛ بدلہ میں ہی دُوں گا۔ مُقرّر وقت پر اُن کا پاؤں پھسل جائے گا؛ اُن کی تباہی کا دِن نزدیک ہے اَور اُن کی بربادی رفتار کے ساتھ اُن پر آ رہی ہے۔“


اَور تُم اُس کے چاروں کونوں میں سے ہر ایک پر ایک ایک سینگ بنانا اَور وہ سینگ اَور وہ مذبح ایک ہی ٹکڑے کے ہُوں اَور اُس مذبح کو کانسے سے منڈھنا۔


لیکن اگر کویٔی دیدہ و دانستہ کسی دُوسرے اِنسان پر حملہ کرے تو اُسے میرے مذبح سے دُور لے جا کر مار دیا جائے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات