Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 19:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اَور خُود سارا دِن سفر کرتے ہویٔے بیابان میں پہُنچ گیٔے اَور وہاں ایک جھاؤ کے درخت کے نیچے جا کر بیٹھ گیٔے اَور اِن لفظوں میں اَپنی موت کی دعا مانگی، ”اَے یَاہوِہ، بہت ہو چُکا۔ میری جان لے لے کیونکہ مَیں اَپنے آباؤاَجداد سے بہتر نہیں ہُوں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اور خُود ایک دِن کی منزِل دشت میں نِکل گیا اور جھاؤُ کے ایک پیڑ کے نِیچے آ کر بَیٹھا اور اپنے لِئے مَوت مانگی اور کہا بس ہے۔ اب تُو اَے خُداوند میری جان کو لے لے کیونکہ مَیں اپنے باپ دادا سے بِہتر نہیں ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 आगे रेगिस्तान में जा निकला। एक दिन के सफ़र के बाद वह सींक की झाड़ी के पास पहुँच गया और उसके साये में बैठकर दुआ करने लगा, “ऐ रब, मुझे मरने दे। बस अब काफ़ी है। मेरी जान ले ले, क्योंकि मैं अपने बापदादा से बेहतर नहीं हूँ।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 آگے ریگستان میں جا نکلا۔ ایک دن کے سفر کے بعد وہ سینک کی جھاڑی کے پاس پہنچ گیا اور اُس کے سائے میں بیٹھ کر دعا کرنے لگا، ”اے رب، مجھے مرنے دے۔ بس اب کافی ہے۔ میری جان لے لے، کیونکہ مَیں اپنے باپ دادا سے بہتر نہیں ہوں۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 19:4
19 حوالہ جات  

اَب، اَے یَاہوِہ آپ میری جان لے لیں کیونکہ میرے اِس جینے سے مَرجانا بہتر ہے۔“


اگر آپ میرے ساتھ اَیسا ہی سلُوک کرتے ہیں تو براہِ کرم مجھ سے ابھی میری جان لے لیں۔ اگر مَیں نے آپ سے نظرِکرم پائی ہے تو میں اَپنی تباہی سے دوچار نہ ہونے پاؤں۔“


جَب آفتاب نِکلا تو خُدا نے مشرق سے ایک جھُلسانے والی لُو چلائی اَور آفتاب کی تپش نے یُوناہؔ کے سَر میں اسر کیا جِس سے وہ بے ہوش ہو گیا اَور مرنے کی آرزُومند ہوکر کہنے لگا، ”میرے اِس جینے سے مَرجانا بہتر ہے۔“


پھر نتیجہ کیا نِکلا؟ کیا ہم یہُودی دُوسروں سے بہتر ہیں؟ ہرگز نہیں! ہم تو پہلے ہی ثابت کر چُکے ہیں کہ یہُودی اَور غَیر یُونانی سَب کے سَب گُناہ کے قبضہ میں ہیں۔


حضرت یعقوب کا کُنواں وہیں تھا اَور یِسوعؔ سفر کی تھکان کی وجہ سے اُس کنویں کے نزدیک بیٹھ گیٔے۔ یہ دوپہر کا درمیانی وقت تھا۔


کیا تُو تھیبیس سے بڑھ کر ہے، جو دریائے نیل پر بسا ہُواہے، اَور اُس کے چاروں طرف پانی ہے؟ ندی اُس کی مُحافظ تھی، اَور پانی اُس کی دیوار تھا۔


تُم کَلنہؔ کو جاؤ اَور اُس پر نظر کرو؛ پھر وہاں سے بڑے حماتؔ شہر کو جاؤ، اَور پھر نیچے فلسطینیوں کے گاتؔھ کو جاؤ۔ کیا وہ تمہاری دو مملکتوں سے بہتر ہیں؟ کیا اُن کا مُلک تمہارے مُلک سے بڑا ہے؟


اَور جَب وہ باتیں کرتے ہُوئے جا رہے تھے تو اَچانک ایک آتِشی رتھ اَور آتِشی گھوڑے نموُدار ہُوئے اَور اُن دونوں کو ایک دُوسرے سے جُدا کر دیا اَور ایلیّاہ ایک گِردباد میں سوار ہوکر آسمان میں اُٹھا لیٔے گیٔے۔


تَب ایلیّاہ خوفزدہ ہو گیٔے اَور اَپنی جان بچانے کے لیٔے بھاگے اَور جَب وہ یہُوداہؔ کے بیرشبعؔ میں پہُنچے، تو اَپنے خادِم کو اُنہُوں نے وہیں ترک کر دیا۔


اَور اُس مَرد خُدا کے پیچھے چلتا گیا اَور اُنہیں بلُوط کے ایک درخت کے نیچے بیٹھے پایا۔ اُس بُوڑھے نبی نے اُس مَرد خُدا سے دریافت کیا، ”کیا آپ ہی وہ مَرد خُدا ہیں جو یہُوداہؔ سے تشریف لایٔے تھے؟“ اُنہُوں نے جَواب دیا، ”بے شک، میں ہی ہُوں۔“


ہَوا کے پرندوں کو دیکھو، جو نہ تو بوتے ہیں اَور نہ ہی فصل کو کاٹ کر کھتّوں میں جمع کرتے ہیں، پھر بھی تمہارا آسمانی باپ اُنہیں کھِلاتاہے۔ کیا تمہاری قدر و قیمت پرندوں سے بھی زِیادہ نہیں ہے؟


تَب وہ اُس جھاؤ کے درخت کے نیچے لیٹ گیٔے اَور وہیں سو گیٔے۔ اَچانک ایک فرشتہ نے اُنہیں چھُوا اَور کہا، ”اُٹھو اَور کھانا کھاؤ۔“


کہ خُدا مُجھے کُچل ڈالنے پر راضی ہوتا، اَور اَپنا ہاتھ بڑھاتا اَور مُجھے ختم کر دیتا۔


لیکن اگر مَیں کہُوں، ”میں یَاہوِہ کا ذِکر نہ کروں گا، نہ اُن کے نام سے پھر کبھی کلام کروں گا،“ تو آپ کا کلام میرے دِل میں آگ کی مانند دہکنے لگتا ہے، گویا میری ہڈّیوں میں جلتی ہوئی آگ ہو۔ جسے میں ضَبط کرتے کرتے تھک گیا؛ اَور اَب مُجھ سے رہا نہیں جاتا۔


”کاش کہ میری اِلتجا سُنی جاتی، اَور خُدا میری اُمّید بر لاتا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات