Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 19:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 لہٰذا، اِیزبِلؔ نے ایک قاصِد کو ایلیّاہ کے پاس اِس پیغام کے ساتھ روانہ کیا، ”اگر کل اِسی وقت، مَیں تمہاری جان اُن نبیوں کی طرح نہ لے لُوں تو معبُود مُجھ سے اَیسا ہی بَلکہ اِس سے بھی بدتر سلُوک کریں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 سو ایزؔبِل نے ایلیّاہؔ کے پاس ایک قاصِد روانہ کِیا اور کہلا بھیجا کہ اگر مَیں کل اِس وقت تک تیری جان اُن کی جان کی طرح نہ بنا ڈالُوں تو دیوتا مُجھ سے اَیسا ہی بلکہ اِس سے زِیادہ کریں!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 तब ईज़बिल ने क़ासिद को इलियास के पास भेजकर उसे इत्तला दी, “देवता मुझे सख़्त सज़ा दें अगर मैं कल इस वक़्त तक आपको उन नबियों की-सी सज़ा न दूँ।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 تب ایزبل نے قاصد کو الیاس کے پاس بھیج کر اُسے اطلاع دی، ”دیوتا مجھے سخت سزا دیں اگر مَیں کل اِس وقت تک آپ کو اُن نبیوں کی سی سزا نہ دوں۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 19:2
18 حوالہ جات  

بادشاہ نے فرمایا، ”اگر آج شافاطؔ کے بیٹے الِیشعؔ کا سَر اُس کے کندھوں پر رہ جائے تو خُدا مُجھ سے اَیسا بَلکہ اِس سے بھی بدتر سلُوک کرے!“


تَب بِن ہددؔ نے احابؔ کے پاس ایک اَور پیغام بھیجا: ”معبُود مُجھ سے اَیسا ہی بَلکہ اِس سے بھی بدتر سلُوک کریں، اگر سامریہؔ کو میں اِس قدر تباہ نہ کر دُوں کہ سامریہؔ میں میرے فَوج کے لیٔے اِتنی بھی مٹّی باقی نہ بچے کہ میرے فَوجی ایک ایک مُٹّھی بھر بھی اِس کی خاک کو اَپنے ساتھ لے جا سکیں۔“


جہاں تُم مَروگی میں بھی وہیں مروں گی، اَور وہیں دفن ہو جاؤں گی۔ اگر موت کے سِوا کویٔی اَور چیز مُجھے تُجھ سے جُدا کرے تو یَاہوِہ مُجھ سے اَیسا ہی بَلکہ اِس سے بھی زِیادہ سختی سے پیش آئے۔“


اگر اَب تُم تیّار ہو کہ جَب قَرنا، بانسری، رباب، بربط، شہنائی اَور ہر قِسم کے سازوں کی موسیقی سُنو تو گِر کر میری بنوائی ہُوئی مُورت کو سَجدہ کرو تو بہتر ہے۔ اگر تُم اُسے سَجدہ نہ کرو تو تُمہیں اُسی وقت دہکتی ہُوئی بھٹّی میں پھینک دیا جائے گا۔ تَب کون سا معبُود تُمہیں میرے ہاتھ سے چھُڑا سکےگا؟“


آنے والے کل پر گھمنڈ نہ کرو، کیونکہ تُم نہیں جانتے کہ اُس دِن کیا ہوگا۔


اَور فَرعوہؔ نے مَوشہ سے کہا، ”میری نظروں کے سامنے سے ہٹ جاؤ اَور خبردار پھر میرے سامنے مت آنا کیونکہ جِس دِن تُم نے میرا مُنہ دیکھا تُم مار ڈالے جاؤگے۔“


جَب یہ خبر یُوآبؔ تک پہُنچی، جِس نے ادُونیّاہؔ کے ساتھ مِل کر سازش کی تھی مگر اَبشالومؔ کا ساتھ نہیں دیا تھا، تو یُوآبؔ یَاہوِہ کے خیمہ کی طرف بھاگا اَور جا کر مذبح کے سینگوں کو پکڑ لیا۔


وہ کون ہے جِس کی تُونے توہین اَور تکفیر کی ہے؟ تُونے کس کے خِلاف اَپنی آواز بُلند کی اَور تکبُّر سے اَپنی آنکھیں اُوپر اُٹھائیں؟ اِسرائیل کے قُدُّوس کے خِلاف!‘ “


دُشمن نے بڑی شیخی بگھاری تھی، ’میں تعاقب کرکے اُنہیں تباہ کر دُوں گا۔ میں لُوٹ کا مال تقسیم کروں گا؛ میں اُن کو نگل جاؤں گا۔ میں اَپنی تلوار کھینچ کر اَپنے ہی ہاتھ سے اُنہیں ہلاک کروں گا۔‘


خُدا ابنیرؔ کے ساتھ وَیسا ہی بَلکہ اُس سے بھی زِیادہ کریں اگر مَیں داویؔد سے وُہی سلُوک نہ کروں جِس کی یَاہوِہ نے قَسم کھا کر اُس سے وعدہ کیا تھا۔“


اَور عماساؔ سے کہنا، ’کیا تُم میرا اَپنا گوشت اَور خُون نہیں؟ اَب اگر میری فَوج کا سپہ سالار یُوآبؔ کی جگہ تُم نہ ہوتے تو مُجھ پر خُدا کی مار پڑے!‘ “


کیونکہ مَیں نے بہُتوں کی تہمت سُنی ہے، ”اَور چاروں طرف دہشت ہی دہشت ہے! اُس کی مذمّت کرو، آؤ، ہم اُس کی مذمّت کریں!“ میرے تمام دوست، میرے ٹھوکر کھانے کے منتظر ہیں اَور کہتے ہیں، ”شاید وہ فریب کھائے؛ تَب ہم اُس پر غالب آئیں گے اَور اُس سے اَپنا اِنتقام لیں گے۔“


جَب یہُویقیمؔ بادشاہ اَور اُس کے حاکموں اَور سرداروں نے اُس کا کلام سُنا، تَب بادشاہ نے اُسے قتل کرنا چاہا لیکن اورِیّاہؔ کو اُس کی خبر ہو گئی اَور وہ ڈر کے مارے مِصر کو بھاگ گیا۔


تَب شُلومونؔ بادشاہ نے یَاہوِہ کی قَسم کھا کر فرمایا: ”اگر ادُونیّاہؔ اِس درخواست کے لیٔے قتل نہ کیا جائے تو خُدا میرے ساتھ اَیسا ہی بَلکہ اِس سے بھی بُرا سلُوک کرے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات