Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 19:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 اُنہُوں نے جَواب دیا، ”قادرمُطلق یَاہوِہ خُدا کا مَیں پُرجوش پیروکار رہا ہُوں۔ لیکن بنی اِسرائیل نے آپ کے عہد کو ترک کر دیا اَور آپ کے مذبحوں کو ڈھا دیا ہے اَور آپ کے نبیوں کو تلوار سے قتل کر ڈالا ہے۔ صِرف مَیں ہی اکیلا بچا ہُوں اَور اَب وہ مُجھے بھی جان سے مار ڈالنا چاہتے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 اُس نے کہا مُجھے خُداوند لشکروں کے خُدا کے لِئے بڑی غَیرت آئی کیونکہ بنی اِسرائیل نے تیرے عہد کو ترک کِیا اور تیرے مذبحوں کو ڈھا دِیا اور تیرے نبیوں کو تلوار سے قتل کِیا۔ ایک مَیں ہی اکیلا بچا ہُوں۔ سو وہ میری جان لینے کے درپَے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 इलियास ने जवाब दिया, “मैंने रब, आसमानी लशकरों के ख़ुदा की ख़िदमत करने की सिर-तोड़ कोशिश की है, क्योंकि इसराईलियों ने तेरे अहद को तर्क कर दिया है। उन्होंने तेरी क़ुरबानगाहों को गिराकर तेरे नबियों को तलवार से क़त्ल कर दिया है। मैं अकेला ही बचा हूँ, और वह मुझे भी मार डालने के दरपै हैं।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 الیاس نے جواب دیا، ”مَیں نے رب، آسمانی لشکروں کے خدا کی خدمت کرنے کی سرتوڑ کوشش کی ہے، کیونکہ اسرائیلیوں نے تیرے عہد کو ترک کر دیا ہے۔ اُنہوں نے تیری قربان گاہوں کو گرا کر تیرے نبیوں کو تلوار سے قتل کر دیا ہے۔ مَیں اکیلا ہی بچا ہوں، اور وہ مجھے بھی مار ڈالنے کے درپَے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 19:14
15 حوالہ جات  

یہ اُس عہد کی مانند نہ ہوگا جو مَیں نے اُن کے باپ دادا سے اُس وقت باندھا تھا، جَب مَیں نے مُلکِ مِصر سے اُنہیں نکال لانے کے لیٔے اُن کا ہاتھ پکڑا تھا، کیونکہ وہ میرے اُس عہد کے وفادار نہ رہے، خُداوؔند فرماتے ہیں کہ اِس لیٔے میں بھی اُن سے دُورہو گیا۔


اُنہُوں نے آدمؔ کی مانند عہد توڑ دیا۔ اُنہُوں نے وہاں مُجھ سے بےوفائی کی۔


کِتّیمؔ کے جہاز اُس کا مُقابلہ کریں گے اَور اُس کا دِل ٹوٹ جائے گا۔ تَب وہ لَوٹ کر پاک عہد پر اَپنا غُصّہ اُتارے گا۔ وہ لَوٹ کر اُن لوگوں پر عنایت کرےگا جو پاک عہد کو ترک کریں گے۔


تَب لوگ جَواب دیں گے: ’کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کے عہد کو ترک کر دیا تھا اَور غَیر معبُودوں کی عبادت اَور پیروی کی تھی۔‘ “


صِیّونؔ کی خاطِر مَیں خاموش نہ رہُوں گا، یروشلیمؔ کی خاطِر میں چُپ نہ رہُوں گا، جَب تک کہ اُس کی صداقت طُلوع سحر کی طرح نہ چمک اُٹھے، اَور اُس کی نَجات رَوشن چراغ کی طرح جلوہ گِر نہ ہو۔


افسوس، اَے گُناہ آلُودہ قوم، اَور بدکرداری سے لدے ہُوئے لوگو، بدکاروں کی نَسل، اَور بدچلن بچّو! اِنہُوں نے یَاہوِہ کو ترک کر دیا؛ اَور اِسرائیل کے قُدُّوس کو حقارت سے ٹھکرا دیا اَور اُس سے مُنہ موڑ لیا۔


اُن کے دِل میں اُن کے لیٔے خُلوص نہ تھا، اَور نہ وہ اُن کے عہد ہی کے وفادار نکلے۔


جَب مَیں اُنہیں اُس مُلک میں پہُنچا دُوں گا جِس میں دُودھ اَور شہد کی بھرپوری ہے، جسے دینے کا وعدہ مَیں نے قَسم کھا کر اُن کے آباؤاَجداد سے کیا تھا اَور جَب وہ پیٹ بھر کھا کر موٹے ہو جایٔیں گے، تَب وہ مُجھے ترک کرکے اَور میرے عہد کو توڑ کر غَیر معبُودوں کی طرف پھر جایٔیں گے اَور اُن کی پرستش کرنے لگیں گے۔


اَور جَواب یہ ہوگا: ”اُنہُوں نے یَاہوِہ اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا کے ساتھ باندھے ہُوئے عہد کو توڑ دیا تھا جو یَاہوِہ نے اُن سے مِصر سے نکالتے وقت باندھا تھا۔


”اَے خُداوؔند! اُنہُوں نے تیرے نبیوں کو قتل کیا اَور تیری قُربان گاہوں کو ڈھا دیا۔ اَب مَیں تنہاباقی رہ گیا ہُوں اَور وہ مُجھے بھی جان سے مار ڈالنا چاہتے ہیں۔“


تَب ایلیّاہ نے اُن سے فرمایا، ”یَاہوِہ کے نبیوں میں سے صِرف میں ہی اکیلا باقی بچا ہُوں، لیکن بَعل کے تو چار سَو پچاس نبی ہیں۔


تَب ایلیّاہ نے سَب لوگوں سے مُخاطِب ہوکر فرمایا، ”یہاں میرے پاس آ جاؤ۔“ چنانچہ سَب لوگ اُن کے پاس آ گئے اَور اُنہُوں نے یَاہوِہ کے مذبح کو جو ڈھا دیا گیا تھا مرمّت کی۔


اَور اگر وہ نہ بھی بچائے تو بھی اَے بادشاہ ہم آپ کو بتا دیتے ہیں کہ ہم آپ کے معبُودوں کی عبادت نہیں کریں گے، نہ اُس مُورت کو سَجدہ کریں گے جسے آپ نے نصب کیا ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات