Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 18:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اَور جَب عبدیاہؔ راستہ سے جا رہاتھا تو اُس کی مُلاقات ایلیّاہ سے ہویٔی۔ عبدیاہؔ نے اُنہیں پہچان لیا اَور زمین پر مُنہ کے بَل گِر کر اُنہیں سلام کیا اَور کہا، ”کیا حقیقت میں آپ ہی میرے ایلیّاہ آقا ہیں؟“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اور عبدؔیاہ راستہ ہی میں تھا کہ ایلیّاہؔ اُسے مِلا۔ وہ اُسے پہچان کر مُنہ کے بل گِرا اور کہنے لگا اَے میرے مالِک ایلیّاہؔ کیا تُو ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 चलते चलते अबदियाह को अचानक इलियास उस की तरफ़ आते हुए नज़र आया। जब अबदियाह ने उसे पहचाना तो वह मुँह के बल झुककर बोला, “मेरे आक़ा इलियास, क्या आप ही हैं?”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 چلتے چلتے عبدیاہ کو اچانک الیاس اُس کی طرف آتے ہوئے نظر آیا۔ جب عبدیاہ نے اُسے پہچانا تو وہ منہ کے بل جھک کر بولا، ”میرے آقا الیاس، کیا آپ ہی ہیں؟“

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 18:7
16 حوالہ جات  

اگر نہیں، تو پھر کیا دیکھنے گیٔے تھے؟ نفیس کپڑے پہنے ہُوئے کسی شخص کو؟ اُنہیں، جو نفیس کپڑے پہنتے ہیں وہ شاہی محلوں میں رہتے ہیں۔


حضرت یُوحنّا اُونٹ کے بالوں سے بُنا لباس پہنتے تھے اَور اُن کا کمربند چمڑے کا تھا۔ اَور اُن کی خُوراک ٹِڈّیاں اَور جنگلی شہد تھی۔


تُجھ پر ظُلم ڈھانے والے کے بیٹے سَر جُھکائے ہُوئے تیرے سامنے آئیں گے؛ اَور تیری تحقیر کرنے والے سبھی لوگ تیرے قدموں میں جھُکیں گے اَور تُجھے یَاہوِہ کا شہر، اَور اِسرائیل کے قُدُّوس کا صِیّونؔ کہہ کر پُکاریں گے۔


اُس وقت جَب یرُبعامؔ یروشلیمؔ سے باہر جا رہاتھا تو راہ میں اُسے شیلوہؔ کے نبی اخیاہؔ مِلے جو نئی چادر اوڑھے ہُوئے تھے۔ اَور وہ دونوں باہر میدان میں اکیلے تھے۔


تاکہ بادشاہ کے گھر کے لوگوں کو پار لانے میں اُن کی مدد کریں اَورجو کچھ بادشاہ فرمایٔے اُسے اَنجام دیں۔ اَور گیراؔ کا بیٹا شِمعیؔ دریائے یردنؔ کو پار کرتے ہی بادشاہ کے سامنے مُنہ کے بَل گرا


جَب وہ لڑکا چلا گیا تو داویؔد اُس پتّھر کے جُنوب کی طرف سے نِکلا اَور تین دفعہ مُنہ کے بَل زمین پر یُوناتانؔ کے سامنے جھُکا۔ تَب اُنہُوں نے ایک دُوسرے کو چُوما اَور خُوب رُوئے۔ لیکن داویؔد بہت ہی زِیادہ رُویا۔


اَور اَہرونؔ نے مَوشہ سے فرمایا، ”اَے میرے آقا براہِ کرم اِس گُناہ کو جو ہم سے نادانی میں سرزد ہُوا اُسے ہمارے خِلاف نہ ٹھہرائیں۔


تَب اُن کے بھایٔی بھی آئے اَور اُن کے سامنے گِر کے کہنے لگے، ”ہم تو تمہارے غُلام ہیں۔“


”چنانچہ خادِم کو اَپنے آقا کا غُلام بَن کر یہاں رہنے کی اِجازت دیجئے اَور اِس لڑکے کو اَپنے بھائیوں کے ساتھ لَوٹ جانے دیجئے۔


اَور ہم نے اَپنے آقا کو جَواب دیا تھا،‏‏ ’ہمارے ایک ضعیف باپ ہیں اَور اُن کے بُڑھاپے کا ایک چھوٹا بیٹا بھی ہے جِس کا بھایٔی مَر چُکاہے۔ اَور اَپنی ماں کی اَولاد میں سے وُہی اکیلا رہ گیا ہے۔ اَور اُس کا باپ اُس سے بےحد مَحَبّت رکھتا ہے۔‘


یہُوداہؔ نے جَواب دیا، ”ہم اَپنے آقا سے کیا کہیں؟ ہم کہہ بھی کیا سکتے ہیں؟ ہم اَپنی بےگُناہی کیسے ثابت کریں؟ خُدا نے آپ کے خادِموں کا جُرم بے پردہ کر دیا۔ اَب ہم اَپنے آقا کے غُلام ہیں۔ ہم سَب اَور جِس کے پاس یہ پیالہ نِکلا وہ بھی۔“


چنانچہ سارہؔ یہ سوچ کر ہنس پڑیں، ”جَب میری قُوّت زچگی ختم ہو چُکی اَور میرا خَاوند ضعیف ہو چُکا تو کیا اَب مُجھے یہ خُوشی نصیب ہوگی؟“


اَبراہامؔ نے نگاہ اُٹھاکر دیکھا کہ تین مَرد اُن کے قریب کھڑے ہیں۔ جَب آپ نے اُنہیں دیکھا تو اُن کے اِستِقبال کے لیٔے خیمہ کے دروازہ سے دَوڑے اَور زمین پر جھُک کر سَجدہ کیا۔


لہٰذا اُنہُوں نے اَپنے تمام مُلک میں گشت کرنے کے لیٔے اُسے آپَس میں تقسیم کر لیا۔ احابؔ ایک سمت کی طرف اَور عبدیاہؔ دُوسری سمت کی طرف روانہ ہُوا۔


ایلیّاہ نے جَواب دیا، ”ہاں، میں ہی ہُوں، ’جا کر اَپنے آقا کو بتا کہ ایلیّاہ آ گیا ہے۔‘ “


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات