Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 18:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَور احابؔ نے عبدیاہؔ سے فرمایا، ”مُلک کے طُول و عرض میں گشت کرتے ہویٔے پانی کے تمام چشموں اَور وادیوں میں جاؤ، شاید ہمیں گھوڑوں اَور خچّروں کو زندہ رکھنے کے لیٔے گھاس مِل جائے، اَور ہمارے جانوروں میں سے کسی کے مرنے کی نَوبَت نہ آئے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 سو اخیاؔب نے عبدؔیاہ سے کہا مُلک میں گشت کرتا ہُؤا پانی کے سب چشموں اور سب نالوں پر جا شاید ہم کو کہِیں گھاس مِل جائے جِس سے ہم گھوڑوں اور خچّروں کو جِیتا بچا لیں تاکہ ہمارے سب چَوپائے ضائِع نہ ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 अब अख़ियब ने अबदियाह को हुक्म दिया, “पूरे मुल्क में से गुज़रकर तमाम चश्मों और वादियों का मुआयना करें। शायद कहीं कुछ घास मिल जाए जो हम अपने घोड़ों और ख़च्चरों को खिलाकर उन्हें बचा सकें। ऐसा न हो कि हमें खाने की क़िल्लत के बाइस कुछ जानवरों को ज़बह करना पड़े।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اب اخی اب نے عبدیاہ کو حکم دیا، ”پورے ملک میں سے گزر کر تمام چشموں اور وادیوں کا معائنہ کریں۔ شاید کہیں کچھ گھاس مل جائے جو ہم اپنے گھوڑوں اور خچروں کو کھلا کر اُنہیں بچا سکیں۔ ایسا نہ ہو کہ ہمیں کھانے کی قلت کے باعث کچھ جانوروں کو ذبح کرنا پڑے۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 18:5
11 حوالہ جات  

مویشی کیسے کراہ رہے ہیں! ریوڑ چکّر کاٹ رہے ہیں کیونکہ اُن کے لیٔے چراگاہ نہیں ہے؛ یہاں تک کہ بھیڑوں کے گلّے بھی بدحال ہیں۔


اگرچہ اَنجیر کا درخت نہ پھُولے اَور تاک میں انگور نہ لگیں، زَیتُون پھل نہ دے اَور کھیتوں میں پیداوار نہ ہو، اَور بھیڑ خانوں میں بھیڑیں نہ ہوں اَور مویشی خانے میں مویشی نہ ہوں۔


اَے جنگلی جانوروں، تُم مت ڈرو، کیونکہ بیابان کی چراگاہیں ہری بھری ہو رہی ہیں۔ درختوں پر پھل لگ رہے ہیں؛ اَنجیر کے درخت اَور انگور کی بیلیں اَپنی پیداوار دے رہے ہیں۔


وہ مویشیوں کے لیٔے گھاس اُگاتے ہیں، اَور اِنسان خُوراک کے لیٔے کاشتکاری کی غرض سے پَودے۔ تاکہ زمین میں سے اشیائے خوردنی پیدا ہو:


اَور جَب اِیزبِلؔ یَاہوِہ کے نبیوں کو قتل کر رہی تھی تو عبدیاہؔ نے ایک سَو نبیوں کو لے کر دو غاروں میں پچاس پچاس کے شُمار میں چھُپا دیا تھا، اَور وہ اُنہیں کھانا اَور پانی بھی مُہیّا کرتا تھا۔


لہٰذا اُنہُوں نے اَپنے تمام مُلک میں گشت کرنے کے لیٔے اُسے آپَس میں تقسیم کر لیا۔ احابؔ ایک سمت کی طرف اَور عبدیاہؔ دُوسری سمت کی طرف روانہ ہُوا۔


اُمرا اَپنے خادِموں کو پانی کی تلاش کے لیٔے بھیجتے ہیں؛ وہ حوضوں تک جاتے ہیں لیکن وہاں پانی نہیں پاتے۔ اِس لئے خالی گھڑے لیٔے لَوٹ آتے ہیں؛ اَور شرمندہ اَور مایوس ہوکر اَپنے سَر ڈھانک لیتے ہیں۔


یہاں تک کی جنگلی جانور بھی آپ کے لیٔے ہانپتے ہیں؛ پانی کے چشمے سُوکھ چُکے ہیں اَور آگ نے بیابان کی چراگاہوں کو بھسم کر ڈالا ہے۔


لوگ پانی کی تلاش میں ایک بستی سے دُوسری بستی میں مارے مارے پھرتے رہے، لیکن اُنہیں پینے کا پانی نہیں مِلا، یَاہوِہ فرماتے ہیں، پھر بھی تُم میری طرف رُجُوع نہ ہُوئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات