Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 18:43 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

43 اَور اَپنے خادِم کو حُکم دیا، ”جاؤ اَور سمُندر کی طرف دیکھ۔“ اُس نے اُوپر جا کر دیکھا۔ اَور آکر خبر دی، ”مُجھے وہاں کچھ بھی دِکھائی نہیں دیا ہے۔“ ایلیّاہ نے سات بار یہ حُکم دیا، ”جاؤ اَور پھر دیکھو۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

43 اور اپنے خادِم سے کہا ذرا اُوپر جا کر سمُندر کی طرف تو نظر کر۔ سو اُس نے اُوپر جا کر نظر کی اور کہا وہاں کُچھ بھی نہیں ہے۔ اُس نے کہا پِھر سات بار جا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

43 अपने नौकर को उसने हुक्म दिया, “जाओ, समुंदर की तरफ़ देखो।” नौकर गया और समुंदर की तरफ़ देखा, फिर वापस आकर इलियास को इत्तला दी, “कुछ भी नज़र नहीं आता।” लेकिन इलियास ने उसे दुबारा देखने के लिए भेज दिया। इस दफ़ा भी कुछ मालूम न हो सका। सात बार इलियास ने नौकर को देखने के लिए भेजा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

43 اپنے نوکر کو اُس نے حکم دیا، ”جاؤ، سمندر کی طرف دیکھو۔“ نوکر گیا اور سمندر کی طرف دیکھا، پھر واپس آ کر الیاس کو اطلاع دی، ”کچھ بھی نظر نہیں آتا۔“ لیکن الیاس نے اُسے دوبارہ دیکھنے کے لئے بھیج دیا۔ اِس دفعہ بھی کچھ معلوم نہ ہو سکا۔ سات بار الیاس نے نوکر کو دیکھنے کے لئے بھیجا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 18:43
11 حوالہ جات  

کیونکہ یہ رُویا ایک مُقرّرہ وقت کے لیٔے رُکی ہُوئی ہے؛ یہ اَنجام کے بارے میں بتاتی ہے اَور غلط ثابت نہ ہوگی۔ اگر اُس کو دیر بھی ہو تو بھی اُس کا اِنتظار کر؛ کیونکہ یہ ضروُر واقع ہوگی اَور دیری نہیں ہوگی۔


پاک رُوح کی ہدایت سے ہر وقت مِنّت اَور دعا کرتے رہو، اَور اِس غرض سے جاگتے رہو تاکہ سَب مُقدّسین کے لیٔے بلاناغہ دعا کر سکو۔


پس کیا خُدا اَپنے چُنے ہویٔے لوگوں کا اِنصاف کرنے میں دیر کرےگا، جو دِن رات اُس سے فریاد کرتے رہتے ہیں؟ کیا وہ اُنہیں ٹالتا رہے گا؟


یِسوعؔ چاہتے تھے کہ شاگردوں کو مَعلُوم ہو کہ ہِمّت ہارے بغیر دعا میں لگے رہنا چاہئے۔ اِس لیٔے آپ نے اُنہیں یہ تمثیل سُنایٔی:


اَے یَاہوِہ، آپ صُبح کو میری آواز سُنیں گے؛ کیونکہ مَیں صُبح دَم ہی اَپنی اِلتجائیں آپ کے حُضُور پیش کرتا ہُوں اَور اُمّید لگائے بیٹھا رہتا ہُوں۔


تَب اُس آدمی نے کہا، ”مُجھے جانے دے کیونکہ اَب پَو پھٹنے کو ہے۔“ لیکن یعقوب نے جَواب دیا، ”جَب تک آپ مُجھے برکت نہ دیں مَیں آپ کو جانے نہیں دُوں گا۔“


تَب احابؔ کھانے پینے چلا گیا، لیکن ایلیّاہ کرمِلؔ کی چوٹی پر چڑھ گیٔے اَور زمین پر جھُک کر اَپنے چہرے کو گھٹنوں کے درمیان چُھپالیا۔


اَور ساتویں مرتبہ خادِم نے اِطّلاع کی، ”اِنسانی ہاتھ کے برابر ایک چھوٹا سا بادل سمُندر سے اُٹھ رہاہے۔“ تَب ایلیّاہ نے اَپنے خادِم کو حُکم دیا، ”جاؤ اَور احابؔ سے کہو، ’اَپنا رتھ تیّار کرا کے پہاڑ سے نیچے اُتر جا، کہیں اَیسا نہ ہو کہ تُم بارش میں پھنس جاؤ۔‘ “


اَور سات کاہِنؔ صوفار یعنی مینڈھوں کے سینگوں کے سات نرسنگے لیٔے ہُوئے صندُوق کے آگے آگے چلیں۔ ساتویں دِن تُم شہر کے گِرد سات بار گشت لگانا اَور کاہِنؔ اَپنے نرسنگے پھُونکتے رہیں۔


پھر الِیشعؔ اُٹھے اَور کمرہ کے اَندر ٹہلنے لگے پھر دوبارہ پلنگ پر چڑھ کر اُس لڑکے کے اُوپر لیٹ گیٔے۔ تَب اُس لڑکے نے سات بار چھینکا اَور اَپنی آنکھیں کھول دیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات