Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 18:41 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

41 پھر ایلیّاہ نے احابؔ سے فرمایا، ”جاؤ، کھاؤ اَور پیو کیونکہ بھاری بارش کی آواز سُنایٔی دے رہی ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

41 پِھر ایلیّاہؔ نے اخیاؔب سے کہا اُوپر چڑھ جا۔ کھا اور پی کیونکہ کثرت کی بارِش کی آواز ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

41 फिर इलियास ने अख़ियब से कहा, “अब जाकर कुछ खाएँ और पिएँ, क्योंकि मूसलाधार बारिश का शोर सुनाई दे रहा है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

41 پھر الیاس نے اخی اب سے کہا، ”اب جا کر کچھ کھائیں اور پئیں، کیونکہ موسلادھار بارش کا شور سنائی دے رہا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 18:41
8 حوالہ جات  

ایک طویل عرصہ کے بعد تیسرے سال میں یَاہوِہ کا یہ کلام ایلیّاہ پر نازل ہُوا: ”جاؤ اَور احابؔ سے مُلاقات کرو اَور مَیں اُس مُلک میں مینہ برساؤں گا۔“


پس جاؤ، خُوشی سے اَپنی روٹی کھاؤ اَور مسرُور دِل سے اَپنا انگوری شِیرہ پیو کیونکہ یہی وقت ہے کہ خُدا تمہارے اعمال سے راضی ہو۔


گِلعادؔ علاقہ کے تِشبےؔ شہر کے باشِندے ایلیّاہ نے احابؔ سے فرمایا، ”بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ کی حیات کی قَسم، جِس کی میں خدمت کرتا ہُوں، آنے والے چند برسوں میں بغیر میرے حُکم کے نہ اوس پڑےگی، اَور نہ بارش ہوگی۔“


اَب مَیں تمہاری مِنّت کرتا ہُوں کہ کچھ کھالو کیونکہ تمہاری سلامتی اِسی پر موقُوف ہے اَور یقین رکھو کہ تُم میں سے کسی کے سَرکا ایک بال بھی بیکا نہ ہوگا۔“


تو آپ آسمان پر سے سُن لینا اَور اَپنے خادِموں یعنی اَپنی قوم بنی اِسرائیل کے گُناہ مُعاف کردینا۔ اُنہیں نیک راہ پر چلنے کی ہدایت دینا اَور اُس مُلک پر مینہ برسانا جسے بطور مِیراث آپ نے اَپنے لوگوں کو دیا ہے۔


تَب ایلیّاہ نے اُنہیں حُکم دیا، ”بَعل کے نبیوں کو پکڑ لو۔“ اُن میں سے ایک بھی بچ کر نکلنے نہ پایٔے۔ چنانچہ اُنہُوں نے اُنہیں پکڑ لیا اَور ایلیّاہ اُنہیں قیشونؔ کی وادی میں لے گیٔے اَور وہاں اُنہیں قتل کر دیا۔


تَب احابؔ کھانے پینے چلا گیا، لیکن ایلیّاہ کرمِلؔ کی چوٹی پر چڑھ گیٔے اَور زمین پر جھُک کر اَپنے چہرے کو گھٹنوں کے درمیان چُھپالیا۔


کبھی اَپنی زمین کو سیراب کرنے اَور اَپنی مَحَبّت جتانے کے لیٔے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات