۱-سلاطین 18:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ10 اَے ربّ، اَپنے زندہ خُدا کی قَسم، نہ کوئی مُلک ہے اَور نہ کوئی قوم جہاں میرے مالک نے آپ کو ڈھونڈنے کے لیٔے کسی کو نہ بھیجا ہو۔ اَور جَب اُن کو خبر مِلی کہ ایلیّاہ یہاں بھی نہیں ہے تو اُنہُوں نے اِس مُلک اَور قوم سے قَسم کھا کر کہا کہ تلاش کرنے کے باوُجُود وہ تُمہیں نہ پائیں گے۔ یَاہوِہ، آپ کے خُدا کی حیات کی قَسم، اَیسا کویٔی بھی مُلک یا سلطنت نہیں ہے جہاں میرے آقا نے آپ کو تلاش کرنے کے لیٔے کسی کو نہ بھیجا ہو اَور جَب اُنہُوں خبر دی کہ آپ وہاں نہیں ہیں تو احابؔ نے اُن بادشاہوں کو قَسم کھِلائی کہ ایلیّاہ واقعی تلاش کرنے پر بھی نہیں مِلا ہے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس10 خُداوند تیرے خُدا کی حیات کی قَسم کہ اَیسی کوئی قَوم یا سلطنت نہیں جہاں میرے مالِک نے تیری تلاش کے لِئے نہ بھیجا ہو اور جب اُنہوں نے کہا کہ وہ یہاں نہیں تو اُس نے اُس سلطنت اور قَوم سے قَسم لی کہ تُو اُن کو نہیں مِلا ہے۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस10 रब आपके ख़ुदा की क़सम, बादशाह ने अपने बंदों को हर क़ौम और मुल्क में भेज दिया है ताकि आपको ढूँड निकालें। और जहाँ जवाब मिला कि इलियास यहाँ नहीं है वहाँ लोगों को क़सम खानी पड़ी कि हम इलियास का खोज लगाने में नाकाम रहे हैं। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن10 رب آپ کے خدا کی قَسم، بادشاہ نے اپنے بندوں کو ہر قوم اور ملک میں بھیج دیا ہے تاکہ آپ کو ڈھونڈ نکالیں۔ اور جہاں جواب ملا کہ الیاس یہاں نہیں ہے وہاں لوگوں کو قَسم کھانی پڑی کہ ہم الیاس کا کھوج لگانے میں ناکام رہے ہیں۔ باب دیکھیں |
اُس عورت نے جَواب دیا، ”یَاہوِہ، تمہارے خُدا کی حیات کی قَسم، میرے پاس روٹی بالکُل نہیں ہے۔ ایک مٹکے میں مُٹّھی بھر آٹا اَور ایک کُپّی میں تھوڑے سے تیل کے علاوہ میرے پاس کُچھ بھی نہیں ہے۔ میں تھوڑی سِی لکڑیاں چُن رہی ہُوں تاکہ اُنہیں گھر لے جاؤں اَور اَپنے لیٔے اَور اَپنے بیٹے کے لیٔے کھانا بناؤں تاکہ ہم اُسے کھایٔیں؛ اُس کے بعد ہماری موت پکّی ہے۔“