Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 16:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اَور شاہِ یہُودیؔہ آساؔ کے چھبّیسویں سال میں بعشاؔ کا بیٹا اَیلہ اِسرائیل کا بادشاہ بنا اَور اُس نے تِرضاؔہ میں دو سال حُکمرانی کی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اور شاہِ یہُوداؔہ آسا کے چھِبّیسویں سال سے بعشا کا بیٹا اَیلہ تِرضہ میں بنی اِسرائیل پر سلطنت کرنے لگا اور اُس نے دو برس سلطنت کی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 ऐला बिन बाशा यहूदाह के बादशाह आसा की हुकूमत के 26वें साल में इसराईल का बादशाह बना। उस की हुकूमत के दो साल के दौरान उसका दारुल-हुकूमत तिरज़ा रहा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 ایلہ بن بعشا یہوداہ کے بادشاہ آسا کی حکومت کے 26ویں سال میں اسرائیل کا بادشاہ بنا۔ اُس کی حکومت کے دو سال کے دوران اُس کا دار الحکومت تِرضہ رہا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 16:8
12 حوالہ جات  

اَور آساؔ اَور شاہِ اِسرائیل بعشاؔ کے درمیان اُن کے دَورِ حُکومت میں ہمیشہ جنگ ہوتی رہی۔


اِس کے علاوہ، حنانیؔ کے بیٹے یِہُو نبی کی مَعرفت یَاہوِہ کا کلام بعشاؔ اَور اُس کے سارے خاندان کے خِلاف اِس لیٔے نازل ہُوا، کیونکہ بعشاؔ نے وہ کام کیا تھا، وہ یرُبعامؔ کے گھرانے کی مانند ہوکر اُس نے یَاہوِہ کی نظر میں ہر طرح کی بدی کی اَور اُس نے یرُبعامؔ کے گھرانے کو قتل کر ڈالا تھا، بعشاؔ کے اِن ہی گُناہوں کی وجہ سے یَاہوِہ کا غُصّہ بھڑک اُٹھا تھا۔


لیکن اَیلہ کے خادِم زِمریؔ نے جو اُس کے آدھے رتھوں کا سپہ سالار تھا، کے خِلاف اُس نے اُس وقت سازش کی جَب اَیلہ تِرضاؔہ میں شاہی محل کے دیوان ارضہؔ کے گھر میں نشہ میں چُور تھا۔


مُلک میں بغاوت کے باعث حاکموں کی تعداد بڑھ جاتی ہے، لیکن صاحبِ علم اِنسان ہی اَمن برقرار رکھتا ہے۔


شاہِ یہُودیؔہ آساؔ کے تیسرے سال میں بعشاؔ بِن اخیاہؔ، تِرضاؔہ میں سارے اِسرائیل کا بادشاہ بَن گیا اَور اُس نے چوبیس بَرس حُکمرانی کی۔


بعشاؔ اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو گیا اَور تِرضاؔہ میں دفن ہُوا اَور اُس کا بیٹا اَیلہ اُس کی جگہ بادشاہ بنا۔


اَور شاہِ یہُودیؔہ آساؔ کے ستّائیسویں سال میں زِمریؔ نے تِرضاؔہ میں سات دِن حُکمرانی کی۔ اُس وقت فَوج ایک فلسطینی شہر گِبّتون کے نزدیک خیمہ زن تھی۔


پھر بنی اِسرائیل کے لوگ دو حِصّوں میں تقسیم ہو گیٔے۔ آدھے لوگ گیناتؔھ کے بیٹے تِبنیؔ کو اَور باقی آدھے لوگ عُمریؔ کو بادشاہ بنانے کی پیروی کرنے لگے۔


شاہِ یہُودیؔہ آساؔ کے دَورِ حُکومت کے اِکتیسویں سال میں عُمریؔ اِسرائیل کا بادشاہ بنا اَور اُس نے اِسرائیل پر بَارہ سال حُکمرانی کی جِن میں سے چھ بَرس تک وہ تِرضاؔہ کا حُکمران رہا۔


اُسی دَوران مناخِمؔ بِن گادیؔ تِرضاؔہ سے سامریہؔ آیا اَور اُس نے سامریہؔ میں شلُّومؔ بِن یابیسؔ پر حملہ کرکے اُسے قتل کر دیا اَور اُس کی جگہ خُود بادشاہ بَن گیا۔


شاہِ یہُودیؔہ عزریاہؔ کے پچاسویں سال میں پِقاحِیاہؔ بِن مناخِمؔ سامریہؔ میں بنی اِسرائیل کا بادشاہ بنا اَور اُس نے دو سال حُکمرانی کی۔


امُونؔ بائیس سال کا تھا جَب وہ بادشاہ بنا اَور اُس نے یروشلیمؔ میں دو سال حُکمرانی کی۔ اُس کی ماں کا نام میسُلّیمِتؔ تھا جو یُوطبہؔ شہر کی باشِندہ اَور حروصؔ کی بیٹی تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات