Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 16:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 اَور شاہِ یہُودیؔہ آساؔ کے ستّائیسویں سال میں زِمریؔ نے تِرضاؔہ میں سات دِن حُکمرانی کی۔ اُس وقت فَوج ایک فلسطینی شہر گِبّتون کے نزدیک خیمہ زن تھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 اور شاہِ یہُوداؔہ آسا کے ستائِیسویں برس میں زِمرؔی نے تِرضہ میں سات دِن بادشاہی کی۔ اُس وقت لوگ جِبّتُون کے مُقابِل جو فِلستِیوں کا تھا خَیمہ زن تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 ज़िमरी यहूदाह के बादशाह आसा की हुकूमत के 27वें साल में इसराईल का बादशाह बना। लेकिन तिरज़ा में उस की हुकूमत सिर्फ़ सात दिन तक क़ायम रही। उस वक़्त इसराईली फ़ौज फ़िलिस्ती शहर जिब्बतून का मुहासरा कर रही थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 زِمری یہوداہ کے بادشاہ آسا کی حکومت کے 27ویں سال میں اسرائیل کا بادشاہ بنا۔ لیکن تِرضہ میں اُس کی حکومت صرف سات دن تک قائم رہی۔ اُس وقت اسرائیلی فوج فلستی شہر جِبّتون کا محاصرہ کر رہی تھی۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 16:15
11 حوالہ جات  

اَور یِسَّکاؔر کے گھرانے کے بعشاؔ بِن اخیاہؔ نے نادابؔ کے خِلاف سازش کی اَور بعشاؔ نے اُسے فلسطینیوں کی سرحد میں گِبّتون نام کی جگہ میں قتل کر دیا، کیونکہ نادابؔ نے اَپنی ساری اِسرائیلی فَوج لے کر گِبّتونؔ کا محاصرہ کئے ہُوئے تھے۔


اِلتِقیہؔ، گِبّتون، بعلاتؔ،


مَیں نے ایک بدکار اَور سنگدل اِنسان کو اَیسے بڑے اقتدار میں دیکھا جَیسے کویٔی سرسبز درخت اَپنی اصلی زمین میں پھلتا پھُولتا ہے،


بدکار کی عیش و عشرت چند روزہ ہیں، اَور بے دین کی خُوشی دَم بھر کی ہوتی ہے۔


اَور جوں ہی یِہُو پھاٹک میں داخل ہُوا، تو اِیزبِلؔ نے اُس سے دریافت کیا، ”اَے زِمریؔ اَپنے آقا کے قاتل، سَب خیریت ہے؟“


اَور شاہِ یہُودیؔہ آساؔ کے چھبّیسویں سال میں بعشاؔ کا بیٹا اَیلہ اِسرائیل کا بادشاہ بنا اَور اُس نے تِرضاؔہ میں دو سال حُکمرانی کی۔


اَور دانؔ کے قبیلہ سے بھی اُنہیں اِلتِقیہؔ، گِبّتون،


تَب یرُبعامؔ کی بیوی اُٹھ کر روانہ ہُوئی اَور اَپنے شہر تِرضاؔہ میں آئی اَور جَیسے ہی اُس نے اَپنے گھر کی دہلیز پر قدم رکھّا وہ لڑکا مَر گیا۔


جَب بعشاؔ کو اِس کی خبر مِلی تو اُس نے رامہؔ کے قلعہ کی تعمیر روک دی اَور تِرضاؔہ کو واپس چلا گیا۔


اَور جَب اِسرائیلی فَوج کے سپہ سالار نے سُنا کہ زِمریؔ نے بادشاہ کے خِلاف سازش کرکے اُسے قتل کر دیا ہے تو اُنہُوں نے اُسی دِن میں ہی فَوج کے سپہ سالار عُمریؔ کو بطور اِسرائیل کا بادشاہ اعلان کر دیا۔


شاہِ یہُودیؔہ آساؔ کے ستّائیسویں سال میں زِمریؔ نے وہاں پہُنچ کر اَیلہ کو قتل کر دیا اَور اُس کی جگہ بادشاہ بَن گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات