Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 15:29 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 اَور بادشاہی ہاتھ میں لگتے ہی اُس نے یرُبعامؔ کے سارے خاندان کو قتل کر دیا اَور جَیسا کہ یَاہوِہ نے اَپنے خادِم شیلوہؔ کے نبی اخیاہؔ کی مَعرفت فرمایا تھا، بعشاؔ نے یرُبعامؔ کے خاندان کا کویٔی شخص زندہ نہ چھوڑا بَلکہ سَب کو ہلاک کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

29 اور جُوں ہی وہ بادشاہ ہُؤا اُس نے یرُبعاؔم کے سارے گھرانے کو قتل کِیا اور جَیسا خُداوند نے اپنے خادِم اخیاہ سَیلانی کی معرفت فرمایا تھا اُس نے یرُبعاؔم کے لِئے کِسی سانس لینے والے کو بھی جب تک اُسے ہلاک نہ کر ڈالا نہ چھوڑا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29 तख़्त पर बैठते ही बाशा ने यरुबियाम के पूरे ख़ानदान को मरवा दिया। उसने एक को भी ज़िंदा न छोड़ा। यों वह बात पूरी हुई जो रब ने सैला के रहनेवाले अपने ख़ादिम अख़ियाह की मारिफ़त फ़रमाई थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29 تخت پر بیٹھتے ہی بعشا نے یرُبعام کے پورے خاندان کو مروا دیا۔ اُس نے ایک کو بھی زندہ نہ چھوڑا۔ یوں وہ بات پوری ہوئی جو رب نے سَیلا کے رہنے والے اپنے خادم اخیاہ کی معرفت فرمائی تھی۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 15:29
12 حوالہ جات  

” ’کیا تُم نے نہیں سُنا؟ بہت پہلے سے مَیں نے یہ ٹھانا تھا۔ اَور میرا یہ منصُوبہ قدیم ایّام سے تھا؛ اَب مَیں نے اُسی کو پُورا کیا، جَب کہ تُم نے فصیلدار شہروں کو کھنڈر بنا کر رکھ دیا۔


مگر یِہُو نے پُورے دِل سے اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ کے آئین پر عَمل نہیں کیا۔ اُس نے یرُبعامؔ کے گُناہوں سے کنارہ نہ کیا جِن میں اُس نے بنی اِسرائیل کو بھی ملوث کر دیا تھا۔


اَور یرُبعامؔ کے گھرانے کا یہی سَب سے بڑا گُناہ تھا جو اُس کے زوال اَور اُس کے رُوئے زمین پر سے نِیست و نابود ہو جانے کا باعث ہُوا۔


بعشاؔ نے نادابؔ کو شاہِ یہُودیؔہ آساؔ کے تیسرے سال میں قتل کیا تھا اَور اُس کی جگہ بادشاہ بَن گیا۔


لہٰذا میں بعشاؔ اَور اُس کے گھرانے کو نِیست و نابود کر ڈالوں گا اَور تمہارے گھرانے کو یرُبعامؔ بِن نباطؔ کے گھرانے کی مانند بنا دُوں گا۔


اِس کے علاوہ، حنانیؔ کے بیٹے یِہُو نبی کی مَعرفت یَاہوِہ کا کلام بعشاؔ اَور اُس کے سارے خاندان کے خِلاف اِس لیٔے نازل ہُوا، کیونکہ بعشاؔ نے وہ کام کیا تھا، وہ یرُبعامؔ کے گھرانے کی مانند ہوکر اُس نے یَاہوِہ کی نظر میں ہر طرح کی بدی کی اَور اُس نے یرُبعامؔ کے گھرانے کو قتل کر ڈالا تھا، بعشاؔ کے اِن ہی گُناہوں کی وجہ سے یَاہوِہ کا غُصّہ بھڑک اُٹھا تھا۔


تخت نشین ہوکر، حُکمرانی شروع کرتے ہی زِمریؔ نے بعشاؔ کے سارے خاندان کو قتل کر دیا، اُس نے بعشاؔ کے خاندان اَور دوستوں کے گھرانے میں سے کسی بھی مَرد کو زندہ باقی نہ چھوڑا۔


اَور مَیں تمہارے گھرانے کو یرُبعامؔ بِن نباطؔ کے گھرانے اَور بعشاؔ بِن اخیاہؔ کے گھرانے کی مانند بنا دُوں گا، کیونکہ تُم نے میرے قہر کو بھڑکایا ہے اَور بنی اِسرائیل سے گُناہ کرایا ہے۔‘


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات