Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 15:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 اگرچہ آساؔ نے اُونچے مقامات کو نہیں گرایا تو بھی عمر بھر آساؔ کا دِل پُوری طرح یَاہوِہ سے وابستہ رہا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 لیکن اُونچے مقام ڈھائے نہ گئے تَو بھی آسا کا دِل عُمر بھر خُداوند کے ساتھ کامِل رہا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 अफ़सोस कि उसने ऊँची जगहों के मंदिरों को दूर न किया। तो भी आसा जीते-जी पूरे दिल से रब का वफ़ादार रहा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 افسوس کہ اُس نے اونچی جگہوں کے مندروں کو دُور نہ کیا۔ توبھی آسا جیتے جی پورے دل سے رب کا وفادار رہا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 15:14
14 حوالہ جات  

وہ ہر بات میں اَپنے باپ آساؔ کے نقش قدم پر چلا اَور اُس سے نہ بھٹکا اَور اُنہُوں نے وُہی کیا جو یَاہوِہ کی نظر میں دُرست تھا۔ تاہم اُونچے مقامات کے مذبح توڑے نہیں گیٔے اَور لوگ وہاں قُربانیاں گزرانتے اَور بخُور جَلاتے رہے۔


اُس نے وہ تمام گُناہ کئے جو اُس سے پہلے اُس کے باپ نے کئے تھے اَور وہ سچّے دِل سے یَاہوِہ اَپنے خُدا کا وفادار نہ تھا جَیسا اُس کے باپ داویؔد کا دِل تھا۔


اِس لیٔے تمہارا دِل یَاہوِہ ہمارے خُدا کی طرف پُوری طرح سے سچّا بنا رہے اَور اُن کے قوانین اَور اَحکام پر عَمل کرتے رہو، جَیسا کہ تُم آج یہاں اِس وقت کر رہے ہو۔“


تو بھی اُونچے مقامات ڈھائے نہ گیٔے اَور لوگ وہاں قُربانیاں گزرانتے اَور بخُور جَلاتے رہے۔


آساؔ نے یہُوداہؔ کے تمام شہروں سے بُلند مقامات پر مَوجُود زیارت گاہوں اَور بخُور جَلانے کے مذبحوں کو ڈھا دیا اَور اُس کی مملکت میں اَمن رہا۔


کیونکہ آساؔ نے غَیر قوموں کے مذبحوں اَور اُونچے مقامات پر مَوجُود زیارت گاہوں کو نِیست و نابود کر دیا، مُقدّس پتّھر کے سُتونوں کو گرا دیا اَور اشیراہؔ کے سُتونوں کو کاٹ ڈالا۔


تو بھی اُونچے مقامات ڈھائے نہ گیٔے اَور لوگ وہاں قُربانیاں گزرانتے اَور بخُور جَلاتے رہے۔


اُس نے وُہی کیا جو یَاہوِہ کی نظر میں دُرست تھا لیکن پُورے دِل سے نہیں کیا۔


کیونکہ یَاہوِہ کی آنکھیں ساری زمین کو دیکھتی رہتی ہیں تاکہ وہ اُن لوگوں کو مضبُوط کریں جِن کے دِل ہمیشہ یَاہوِہ سے پُوری طرح وابستہ رہتے ہیں۔ آپ نے حماقت سے کام لیا ہے لہٰذا اَب سے آپ جنگ میں اُلجھے رہیں گے۔“


تو بھی اُونچے مقامات ڈھائے نہ گیٔے اَور لوگ وہاں قُربانیاں گزرانتے اَور بخُور جَلاتے رہے۔


کیونکہ جَب شُلومونؔ بُوڑھے ہو گیٔے تو اُن کی بیویوں نے اُن کے دِل کو غَیر معبُودوں کی طرف مائل کر لیا اَور جَیسے اُن کے باپ داویؔد کا دِل پُوری طرح سے یَاہوِہ اَپنے خُدا کا وفادار تھا وَیسے شُلومونؔ کا دِل وفادار نہیں رہ گیا تھا۔


لوگ اَب بھی اُونچے مقامات پر قُربانیاں پیش کیا کرتے تھے کیونکہ یَاہوِہ کے نام کے لیٔے کوئی گھر اُس وقت تک تعمیر نہ ہُوا تھا۔


شُلومونؔ نے اَپنے باپ داویؔد کے فرمانوں پر چل کر یَاہوِہ سے اَپنی مَحَبّت کا اِظہار کیا لیکن اُس نے اُونچے مقامات پر قُربانیاں گزراننا اَور بخُور جَلانا نہ چھوڑا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات