Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 15:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اُس نے اَپنی دادی معکہؔ کو بھی مادرِ ملِکہ کے عہدہ سے معزول کر دیا کیونکہ اُس نے اشیراہؔ کی پرستش کی واسطے ایک نفرت اَنگیز بُت بنایا۔ آساؔ نے اُس لکڑی کے بُت کو کٹوا ڈالا اَور اُسے قِدرُونؔ کی وادی میں جَلا دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اور اُس نے اپنی ماں معکاہ کو بھی مَلِکہ کے رُتبہ سے اُتار دِیا کیونکہ اُس نے ایک یسِیرت کے لِئے ایک نفرت انگیز بُت بنایا تھا۔ سو آسا نے اُس کے بُت کو کاٹ ڈالا اور وادیِ قدروؔن میں اُسے جلا دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 और गो उस की माँ बादशाह की माँ होने के बाइस बहुत असरो-रसूख़ रखती थी, ताहम आसा ने यह ओहदा ख़त्म कर दिया जब माँ ने यसीरत देवी का घिनौना खंबा बनवा लिया। आसा ने यह बुत कटवाकर वादीए-क़िदरोन में जला दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 اور گو اُس کی ماں بادشاہ کی ماں ہونے کے باعث بہت اثر و رسوخ رکھتی تھی، تاہم آسا نے یہ عُہدہ ختم کر دیا جب ماں نے یسیرت دیوی کا گھنونا کھمبا بنوا لیا۔ آسا نے یہ بُت کٹوا کر وادیٔ قدرون میں جلا دیا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 15:13
25 حوالہ جات  

اَور اُنہُوں نے اُس بچھڑے کو جسے لوگوں نے بنایا تھا لے کر آگ میں جَلا دیا اَور پھر اُسے مہین پیس کر پانی میں مِلایا اَور بنی اِسرائیل کو پلوایا۔


جَب مَیں نے دیکھا کہ اُن کی یہ حرکت خُوشخبری کی سچّائی کے برخلاف ہے تو مَیں نے سَب کے سامنے کیفؔا سے کہا، ”تُم یہُودی ہونے کے باوُجُود، غَیریہُودیوں کی طرح زندگی گزارتے ہو۔ تو کِس مُنہ سے، غَیریہُودیوں کو مجبُور کرتے ہو کہ وہ یہُودیوں کے رسم و رِواج کی پیروی کریں؟


پس اَب سے ہم کسی کو جِسمانی حیثیت سے نہیں جانیں گے۔ اگرچہ ایک وقت ہم نے المسیح کو بھی جِسمانی حیثیت سے جانا تھا، لیکن اَب ہم اُنہیں جان گئے ہیں۔


جَب یِسوعؔ دعا کرکے فارغ ہویٔے، تو وہ اَپنے شاگردوں کے ساتھ باہر آئے اَور وہ سَب قِدرُونؔ کی وادی کو پار کرکے ایک باغ میں چلے گیٔے۔


”جو کویٔی اَپنے باپ یا اَپنی ماں کو مُجھ سے زِیادہ پیار کرتا ہے وہ میرے لائق نہیں؛ اَورجو کویٔی اَپنے بیٹے یا بیٹی کو مُجھ سے زِیادہ پیار کرتا ہے وہ میرے لائق نہیں۔


پھر بھی اگر کویٔی نبُوّت کرےگا تو اُس کے والدین جِن سے وہ پیدا ہُواہے اُس سے کہیں گے، تُو زندہ نہ رہے گا کیونکہ تُو یَاہوِہ کا نام لے کر جھُوٹ بولتا ہے۔ اَور جَب وہ نبُوّت کرےگا تو اُس کے اَپنے والدین اُسے تلوار سے چھید ڈالیں گے۔


بادشاہ کی ہدایت پر لوگوں نے بَعل معبُودوں کے مذبحوں کو ڈھا دیا اَور بخُور جَلانے کے مذبحوں کو جو بَعل کے مذبحوں کے اُوپر تھے کاٹ کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اَور اشیراہؔ کے سُتونوں، تراشے ہُوئے بُتوں کو اَور ڈھالی ہُوئی مورتوں کو توڑ ڈالا اَور اُنہیں گَرد میں تبدیل کرکے اُن لوگوں کی قبروں پر بِکھیر دیا جنہوں نے اُنہیں قُربانیاں گذرانی تھیں۔


بادشاہ نے اشیراہؔ کو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس سے نکلوا کر یروشلیمؔ سے باہر قِدرُونؔ کی وادی میں لے جا کر جَلا دیا اَور اُسے پیس کر راکھ بنا کر عوام کی قبروں پر بِکھیر دیا۔


اُس نے اُونچے مقامات کو ڈھا دیا اَور مُقدّس پتّھروں کو توڑ ڈالا اَور اشیراہؔ کے سُتونوں کو کاٹ ڈالا اَور اُس نے کانسے کے سانپ کو جسے مَوشہ نے بنایا تھا چکنا چُور کر دیا کیونکہ بنی اِسرائیل اُن دِنوں تک اُس کے آگے بخُور جَلایا کرتے اَور اُسے نحُشتان نام سے پُکارتے تھا۔


اَور اکتالیس سال یروشلیمؔ میں حُکمرانی کرتا رہا۔ اُس کی دادی کا نام معکہؔ تھا جو اَبی شالومؔ کی بیٹی تھی۔


اَور اُس نے یروشلیمؔ میں تین سال حُکمرانی کی۔ اُس کی ماں کا نام معکہؔ تھا جو اَبی شالومؔ کی بیٹی تھی۔


اُن لوگوں کو جاتے دیکھ کر دیہات کے سَب لوگ بُلند آواز سے رونے لگے۔ بادشاہ نے بھی قِدرُونؔ کی وادی کو پار کیا اَور تمام لوگ بیابان کی طرف آگے بڑھتے چلے گیٔے۔


پھر اُنہُوں نے سارے شہر کو اَورجو کچھ اُس میں تھا آگ لگا کر پھُونک ڈالا لیکن چاندی اَور سونے کو اَور کانسے اَور لوہے کے ظروف کو یَاہوِہ کے گھر کے خزانہ میں محفوظ کر دیا۔


اُس نے اَپنے والدین کے متعلّق اعلان کیا، ’میرے دِل میں اُن کے لیٔے کویٔی عِزّت نہیں۔‘ اُس نے اَپنے بھائیوں کو نہیں پہچانا اَور نہ اَپنے بچّوں کو تسلیم کیا، لیکن بنی لیوی نے آپ کے کلام کی فرمانبرداری کی اَور آپ کے عہد کی حِفاظت کی۔


اَور مَیں نے تمہاری گُناہ آلُودہ چیز کو یعنی اُس بچھڑے کو جسے تُم نے بنایا تھا، لے کر آگ میں جَلا دیا۔ پھر مَیں نے اُسے کُوٹ کُوٹ کر اَیسا پیسہ کہ راکھ کی مانند اُس کا سفوف بنا دیا اَور اُس راکھ کو اُس دریا میں پھینک دیا جو پہاڑ سے نکل کر نیچے بہتا تھا۔


بَلکہ تُم اُن کے ساتھ اَیسا سلُوک کرنا کہ اُن کے مذبحوں کو ڈھا دینا، اُن کے مُقدّس سُتونوں کو چُورچُور کر ڈالنا، اُن کے اشیراہؔ کے سُتونوں کو کاٹ ڈالنا اَور اُن کے بُتوں کو آگ میں جَلا دینا۔


اَور مَیں تمہارے اُن اُونچے مقامات کو تباہ کر دُوں گا اَور تمہارے بخُوردان کے مذبحوں کو تباہ کر دُوں گا، اَور تمہارے بے جان بُتوں پر تمہاری لاشوں کا ڈھیر لگا دُوں گا اَور تُم سے نفرت کروں گا۔


جَب بتشیبؔا نے ادُونیّاہؔ کے لیٔے شُلومونؔ بادشاہ سے بات کرنے گئی تو بادشاہ نے کھڑے ہوکر اُس کا اِستِقبال کیا، اُس کے سامنے جھُکا اَور پھر اَپنے تخت پر بیٹھ گیا۔ بادشاہ کی ماں کے لئے ایک تخت لایا گیا تھا اَور وہ اُس کے داہنی طرف بیٹھ گئی۔


اَور وہاں سے اُنہُوں نے بَعل کے مَندِر کے مُقدّس سُتون کو اُکھاڑ کر باہر لاکر جَلا دیا۔


پھر بادشاہ نے اعلیٰ کاہِن خِلقیاہؔ اَور اُس کے تحت کام کرنے والے کاہِنوں کو اَور دربانوں کو حُکم دیا کہ وہ اُن تمام اَشیا کو جو بَعل اَور اشیراہؔ اَور سِتاروں کے آسمانی لشکر کے لیٔے بنائی گئی ہیں یَاہوِہ کے بیت المُقدّس سے باہر نکال دیں۔ اَور بادشاہ نے اُنہیں یروشلیمؔ سے باہر قِدرُونؔ کی وادی کے میدانوں میں جَلا دیا اَور اُن کی راکھ کو بیت ایل لے گئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات