۱-سلاطین 14:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ23 کیونکہ اُنہُوں نے اَپنے لیٔے اُونچے مقامات، ہر بُلند پہاڑی کے اُوپر اَور ہر ایک ہرے بھرے درخت کے نیچے، مُقدّس پتّھروں اَور اشیراہؔ کے سُتونوں کو تعمیر کیا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس23 کیونکہ اُنہوں نے اپنے لِئے ہر ایک اُونچے ٹِیلے پر اور ہر ایک ہرے درخت کے نِیچے اُونچے مقام اور سُتُون اور یسِیرتیں بنائِیں۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस23 उन्होंने भी ऊँची जगहों पर मंदिर बनाए। हर ऊँची पहाड़ी पर और हर घने दरख़्त के साये में उन्होंने मख़सूस पत्थर या यसीरत देवी के खंबे खड़े किए, باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن23 اُنہوں نے بھی اونچی جگہوں پر مندر بنائے۔ ہر اونچی پہاڑی پر اور ہر گھنے درخت کے سائے میں اُنہوں نے مخصوص پتھر یا یسیرت دیوی کے کھمبے کھڑے کئے، باب دیکھیں |
پھر یَاہوِہ بنی اِسرائیل کو یُوں ماریں گے جَیسے سَرکنڈا پانی میں ہلایا جاتا ہے۔ اَور وہ بنی اِسرائیل کو اِس اَچھّے مُلک سے جو اُنہُوں نے اُن کے آباؤاَجداد کو دیا تھا جڑ سے اُکھاڑ دیں گے اَور اُنہیں دریائے فراتؔ کے پار پراگندہ کر دیں گے کیونکہ اُنہُوں نے اَپنے لیٔے اشیراہؔ کے سُتونوں کی تعمیر کرکے یَاہوِہ کو غُصّہ دِلایا۔
اَور جَب اُن کے لوگ قتل ہوکر اُن کے بُتوں کے درمیان، اُن کی قُربان گاہوں کے اطراف، ہر اُونچی پہاڑی پر اَور تمام پہاڑوں کی چوٹیوں پر، ہر سایہ دار درخت اَور ہر سرسبز بلُوط کے نیچے، الغرض ہر اُس جگہ پر جہاں وہ اَپنے بُتوں کے لیٔے خُوشبودار لوبان جَلاتے ہیں، بکھرے پڑے ملیں گے۔ تَب وہ جان لیں گے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔
تمہاری بُودوباش کے تمام شہر ویران ہو جایٔیں گے اَور اُونچے مقامات ڈھا دئیے جایٔیں گے تاکہ تمہاری قُربان گاہیں سُنسان اَور ویران ہُوں۔ تمہارے بُت توڑ دئیے جایٔیں گے اَور اُن کا نِشان بھی باقی نہ رہے گا۔ تمہاری لوبان جَلانے والی مذبح ہیں بھی توڑ دی جایٔیں گی اَورجو کچھ تُم نے بنایا ہے سَب نابود ہو جائے گا۔