Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 13:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 لیکن اُس مَرد خُدا نے بادشاہ کو جَواب دیا، ”خواہ تُم اَپنی آدھی جائداد بھی مُجھے دینا چاہو تو بھی مَیں نہ تمہارے ساتھ جاؤں گا اَور نہ ہی روٹی کھاؤں گا نہ یہاں پانی پیوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اُس مَردِ خُدا نے بادشاہ کو جواب دِیا کہ اگر تُو اپنا آدھا گھر بھی مُجھے دے تَو بھی مَیں تیرے ساتھ نہیں جانے کا اور نہ مَیں اِس جگہ روٹی کھاؤُں اور نہ پانی پِیُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 लेकिन उसने इनकार किया, “मैं आपके पास नहीं आऊँगा, चाहे आप मुझे अपनी मिलकियत का आधा हिस्सा क्यों न दें। मैं यहाँ न रोटी खाऊँगा, न कुछ पियूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 لیکن اُس نے انکار کیا، ”مَیں آپ کے پاس نہیں آؤں گا، چاہے آپ مجھے اپنی ملکیت کا آدھا حصہ کیوں نہ دیں۔ مَیں یہاں نہ روٹی کھاؤں گا، نہ کچھ پیوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 13:8
14 حوالہ جات  

’اگر بلقؔ اَپنے محل میں جِتنا چاندی اَور سونا مُجھے دے تَب بھی میں اَپنی طرف سے بھلا یا بُرا کچھ بھی نہیں کر سَکتا۔ جو یَاہوِہ کے حُکم کے خِلاف ہو، بَلکہ جو کچھ یَاہوِہ کہیں گے میں وُہی کہُوں گا‘؟


لیکن بِلعاؔم نے اُنہیں جَواب دیا، ”چاہے بلقؔ اَپنے محل میں جِتنا چاندی اَور سونا مُجھے دے تَب بھی میں اَپنے یَاہوِہ خُدا کے حُکم سے تجاوُز نہیں کر سَکتا۔


بَلکہ اُس نے قَسم کھا کر کہا، ”جو کُچھ تو مُجھ سے مانگے گی، مَیں تُجھے دُوں گا چاہے وہ میری آدھی سلطنت ہی کیوں نہ ہو۔“


اگر کسی جگہ لوگ تُمہیں قبُول نہ کریں اَور کلام سُننا نہ چاہیں تو وہاں سے رخصت ہوتے وقت اَپنے پاؤں کی گرد بھی وہاں سے جھاڑ دینا تاکہ وہ اُن کے خِلاف گواہی دے۔“


لیکن الِیشعؔ نے جَواب دیا، ”یَاہوِہ کی حیات کی قَسم جِس کی میں خدمت کرتا ہُوں، میں کچھ بھی قبُول نہیں کروں گا۔“ اگرچہ نَعمانؔ نے بہت اِصرار کیا لیکن الِیشعؔ اُس کی درخواست کو نامنظور ہی کرتے رہے۔


اَور تُم ہر ایک بات جِس کا میں تُمہیں حُکم دُوں کہنا اَور تمہارا بھایٔی اَہرونؔ فَرعوہؔ سے کہے کہ بنی اِسرائیل کو فَرعوہؔ اَپنے مُلک سے جانے دے۔


اَور اُسی دِن فَرعوہؔ نے بیگار لینے والے غُلاموں اَور اُن لوگوں پر نِگرانوں کو یہ حُکم دیا:


تَب اُنہُوں نے کہا، ”عِبرانیوں کے خُدا ہم سے ملے ہیں۔ لہٰذا ہمیں اِجازت دو کہ ہم بیابان میں تین دِن کی مَسافت طے کرکے جایٔیں، اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کے لیٔے قُربانی پیش کریں، ورنہ وہ ہمیں وَبا یا تلوار سے ہلاک کروا دیں گے۔“


کیونکہ مُجھے یَاہوِہ کے کلام کے ذریعہ تاکید کی گئی تھی: ’تُم وہاں نہ روٹی کھانا اَور نہ پانی پینا، اَور نہ اُس راہ سے لَوٹنا جِس سے تُم وہاں گیٔے تھے۔‘ “


بِلعاؔم نے اُن سے کہا، ”تُم رات یہیں گُزارو اَور یَاہوِہ مُجھے جو جَواب دیں گے اُسے مَیں تمہارے پاس لے آؤں گا۔“ چنانچہ مُوآب کے حاکم بِلعاؔم کے ہاں ٹھہر گیٔے۔


میرے دِل کو کسی بُرائی کی طرف مائل نہ ہونے دیں، اَور نہ اُسے بدکرداروں کے ساتھ مِل کر شرارت کے کاموں میں شرکت کرنے دیں؛ مُجھے اُن کے لذیذ کھانوں سے دُور رکھیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات