Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 13:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَور اُسی دِن اُس مَرد خُدا نے اُنہیں ایک نِشان بھی دیا اَور فرمایا: ”یہ وہ نِشان ہے جو یَاہوِہ نے دیا ہے، دیکھو، مذبح پھٹ جائے گا اَور اِس پر رکھی ہویٔی چربی کی راکھ نیچے گِر جائے گی۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اور اُس نے اُسی دِن ایک نِشان دِیا اور کہا وہ نِشان جو خُداوند نے بتایا ہے یہ ہے کہ دیکھو مذبح پھٹ جائے گا اور وہ راکھ جو اُس پر ہے گِر جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 फिर मर्दे-ख़ुदा ने इलाही निशान भी पेश किया। उसने एलान किया, “एक निशान साबित करेगा कि रब मेरी मारिफ़त बात कर रहा है! यह क़ुरबानगाह फट जाएगी, और इस पर मौजूद चरबी मिली राख ज़मीन पर बिखर जाएगी।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 پھر مردِ خدا نے الٰہی نشان بھی پیش کیا۔ اُس نے اعلان کیا، ”ایک نشان ثابت کرے گا کہ رب میری معرفت بات کر رہا ہے! یہ قربان گاہ پھٹ جائے گی، اور اِس پر موجود چربی ملی راکھ زمین پر بکھر جائے گی۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 13:3
16 حوالہ جات  

یہُودی معجزوں کے طالب ہیں اَور یُونانی حِکمت کی تلاش میں ہیں


تَب یہُودی رہنماؤں نے آپ سے کہا، ”کیا تُم کویٔی معجزہ دِکھا کر ثابت کر سکتے ہو کہ تُمہیں یہ سَب کرنے کا حق ہے؟“


گدعونؔ نے آپ سے فرمایا، ”اَب اگر مُجھ پر آپ کی نظرِکرم ہُوئی ہے تو مُجھے اِس کا کویٔی نِشان دِکھائیے کہ آپ ہی مُجھ سے باتیں کر رہے ہیں۔


” ’تمہارے لئے یہ نِشان ہوگا کہ مَیں تُمہیں اِسی جگہ پر سزا دُوں گا،‘ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’تاکہ تُم جان لو کہ تُمہیں نُقصان پہُنچانے کی میری باتیں یقیناً پُوری ہوں گی۔‘


حِزقیاہؔ نے پُوچھا تھا، ”اِس کا نِشان کیا ہے کہ میں یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں جا پاؤں گا؟“


حِزقیاہؔ نے یَشعیاہ سے دریافت کیا تھا کہ، ”اِس کا کیا نِشان ہوگا کہ یَاہوِہ مُجھے شفا بخشیں گے اَور مَیں اَب سے تیسرے دِن بعد یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں جاؤں گا۔“


” ’اَورجو کچھ تیرے دونوں بیٹوں حُفنیؔ اَور فِنحاسؔ کے ساتھ ہوگا وہ تیرے لیٔے ایک نِشان ہوگا۔ وہ دونوں ایک ہی دِن مَریں گے۔


سو مَوشہ اَور اَہرونؔ فَرعوہؔ کے پاس گیٔے اَور اُنہُوں نے وُہی کیا جِس کا یَاہوِہ نے حُکم دیا تھا۔ اَہرونؔ نے اَپنا عصا لیا اَور اُسے فَرعوہؔ اَور اُس کے اہلکاروں کے سامنے ڈال دیا اَور وہ سانپ بَن گیا۔


مَوشہ نے جَواب دیا، ”لیکن اگر وہ میرا یقین نہ کریں یا میری بات نہ سُنیں، اَور کہیں، ’یَاہوِہ تُمہیں دِکھائی نہیں دئیے تو پھر میں کیا کروں گا؟‘ “


اَور جَب یرُبعامؔ بادشاہ نے مَرد خُدا کے اِن الفاظ کو سُنا جو اُنہُوں نے بیت ایل میں تعمیر کی ہویٔی اُس مذبح کی بابت چِلّاکر فرمائی تھی تو مذبح کے پاس کھڑے یرُبعامؔ نے اَپنا ہاتھ بڑھا کر حُکم دیا، ”اِس شخص کو گِرفتار کر لو!“ لیکن وہ ہاتھ جو اُس نے مَرد خُدا کی طرف بڑھایا تھا یَکایک سُوکھ گیا اَور وہ اُسے واپس اَپنی طرف نہ کھینچ سَکا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات