Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 13:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 چنانچہ وہ مَرد خُدا اُس بُوڑھے نبی کے ساتھ لَوٹ گیٔے اَور اُس کے گھر میں روٹی کھائی اَور پانی پیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 سو وہ اُس کے ساتھ لَوٹ گیا اور اُس کے گھر میں روٹی کھائی اور پانی پِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 लेकिन मर्दे-ख़ुदा उसके साथ वापस गया और उसके घर में कुछ खाया और पिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 لیکن مردِ خدا اُس کے ساتھ واپس گیا اور اُس کے گھر میں کچھ کھایا اور پیا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 13:19
10 حوالہ جات  

لیکن پطرس اَور یُوحنّا نے اُنہیں جَواب دیا، ”کیا خُدا کی نظر میں یہ بھلا ہے: ہم تمہاری بات مانیں، نہ کہ خُدا کی؟ تُم خُود ہی فیصلہ کرو!


کیونکہ مُجھے یَاہوِہ کے کلام کے ذریعہ تاکید کی گئی تھی: ’تُم وہاں نہ روٹی کھانا اَور نہ پانی پینا، اَور نہ اُس راہ سے لَوٹنا جِس سے تُم وہاں گیٔے تھے۔‘ “


لیکن اگر کویٔی نبی جھُوٹے دعویٰ کرکے میرے نام سے اَیسا کلام کرتا ہے جِس کا مَیں نے اُسے حُکم نہیں دیا تھا، یا کویٔی نبی غَیر معبُودوں کے نام سے کلام کرے، تو وہ ضروُر جان سے ماراجائے۔“


اُس نبی یا خواب دیکھنے والے کو ضروُر قتل کر دیا جائے کیونکہ اُس نے یَاہوِہ تمہارے خُدا سے جنہوں نے تُمہیں مِصر سے نکالا اَور تُمہیں غُلامی کے مُلک سے رِہائی بخشی اُن کے خِلاف بغاوت کرنے کی ترغیب دی تاکہ تُمہیں اُس راہ سے گُمراہ کرے جِس پر چلنے کا حُکم یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں دیا تھا۔ اِس لیٔے تُم اَپنے بیچ میں سے اَیسی بدکاری کو ختم کردینا۔


تو تُم اُس نبی یا خواب دیکھنے والے کی باتوں پر غور نہ کرنا کیونکہ اِس کے ذریعہ یَاہوِہ تمہارے خُدا یہ جاننے کے لیٔے تُمہیں آزماتے ہیں کہ تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا سے اَپنے سارے دِل اَور اَپنی ساری جان سے مَحَبّت رکھتے ہو یا نہیں۔


اگر تمہارے درمیان کویٔی نبی یا خواب دیکھ کر پیشن گوئی کرنے والا برپا ہو اَور وہ تُمہیں کسی عجِیب و غریب نِشان یا معجزہ کا اعلان کرے،


جَب عورت نے دیکھا کہ اُس درخت کا پھل کھانے کے لیٔے اَچھّا اَور دیکھنے میں خُوشنما اَور حِکمت پانے کے لیٔے خُوب مَعلُوم ہوتاہے، تو اُس نے اُس میں سے لے کر کھایا اَور اَپنے خَاوند کو بھی دیا، جو اُس کے ساتھ تھا اَور اُس نے بھی کھایا۔


تَب اُس بُوڑھے نبی نے جَواب دیا، ”میں بھی تمہاری طرح نبی ہُوں اَور یَاہوِہ کے حُکم سے ایک فرشتہ نے مُجھ سے کہا ہے: ’اُس مَرد خُدا کو واپس اَپنے ساتھ اَپنے گھر لے آؤ تاکہ وہ روٹی کھائے اَور پانی پیئے۔‘ “ مگر وہ بُوڑھا نبی اُس مَرد خُدا سے جھُوٹ بول رہاتھا۔


اِسی دَوران جَب وہ دسترخوان پر بیٹھے ہُوئے تھے یَاہوِہ کا کلام اُس بُوڑھے نبی پرجو اُسے واپس لے کر آیاتھا نازل ہُوا


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات