۱-سلاطین 13:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ18 تَب اُس بُوڑھے نبی نے جَواب دیا، ”میں بھی تمہاری طرح نبی ہُوں اَور یَاہوِہ کے حُکم سے ایک فرشتہ نے مُجھ سے کہا ہے: ’اُس مَرد خُدا کو واپس اَپنے ساتھ اَپنے گھر لے آؤ تاکہ وہ روٹی کھائے اَور پانی پیئے۔‘ “ مگر وہ بُوڑھا نبی اُس مَرد خُدا سے جھُوٹ بول رہاتھا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس18 تب اُس نے اُس سے کہا مَیں بھی تیری طرح نبی ہُوں اور خُداوند کے حُکم سے ایک فرِشتہ نے مُجھ سے یہ کہا کہ اُسے اپنے ساتھ اپنے گھر میں لَوٹا کر لے آ تاکہ وہ روٹی کھائے اور پانی پِئے لیکن اُس نے اُس سے جُھوٹ کہا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस18 बुज़ुर्ग नबी ने एतराज़ किया, “मैं भी आप जैसा नबी हूँ! एक फ़रिश्ते ने मुझे रब का नया पैग़ाम पहुँचाकर कहा, ‘उसे अपने साथ घर ले जाकर रोटी खिला और पानी पिला’।” बुज़ुर्ग झूट बोल रहा था, باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن18 بزرگ نبی نے اعتراض کیا، ”مَیں بھی آپ جیسا نبی ہوں! ایک فرشتے نے مجھے رب کا نیا پیغام پہنچا کر کہا، ’اُسے اپنے ساتھ گھر لے جا کر روٹی کھلا اور پانی پلا‘۔“ بزرگ جھوٹ بول رہا تھا، باب دیکھیں |
یقیناً میں اُن نبیوں کا بھی مُخالف ہُوں جو جھُوٹے خوابوں کو نبُوّت کہتے ہیں اَور بَیان کرتے ہیں،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔ ”اَور وہ اَپنی جھُوٹی باتوں سے اَور بکواس سے میرے لوگوں کو گُمراہ کرتے ہیں؛ حالانکہ مَیں نے اُنہیں نہ تو بھیجا نہ اُن کو حُکم دیا؛ لہٰذا اِن لوگوں سے میری قوم کو ذرا بھی فائدہ نہیں ہوگا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔
لیکن اُس حَیوان کو اَور اُس کے ساتھ اُس جھُوٹے نبی کو بھی جِس نے اُس حَیوان کے نام سے معجزانہ نِشان دِکھائے تھے، گِرفتار کر لیا گیا۔ جِس نے اَیسے نِشان دِکھا کر اُن تمام لوگوں کو گُمراہ کیا تھا، جنہوں نے حَیوان کا نِشان لگوایا تھا اَور اُس کے بُت کی پرستش کی تھی۔ وہ دونوں آگ کی اُس جھیل میں زندہ ہی ڈال دئیے گیٔے جو گندھک سے جلتی رہتی ہے۔