Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 12:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 تَب رحُبعامؔ بادشاہ نے اُن بُزرگوں سے مشورہ کیا جو اُس کے والد شُلومونؔ کی زندگی بھر اُس کے خدمت گزار تھے، ”اِن لوگوں کو میں کیا جَواب دُوں؟ مُجھے آپ کیا صلاح دینا چاہتے ہیں؟“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 اور رحُبعاؔم بادشاہ نے اُن عُمر رسِیدہ لوگوں سے جو اُس کے باپ سُلیماؔن کے جِیتے جی اُس کے حضُور کھڑے رہتے تھے مشوَرت لی اور کہا کہ اِن لوگوں کو جواب دینے کے لِئے تُم مُجھے کیا صلاح دیتے ہو؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 फिर रहुबियाम बादशाह ने उन बुज़ुर्गों से मशवरा किया जो सुलेमान के जीते-जी बादशाह की ख़िदमत करते रहे थे। उसने पूछा, “आपका क्या ख़याल है? मैं इन लोगों को क्या जवाब दूँ?”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 پھر رحبعام بادشاہ نے اُن بزرگوں سے مشورہ کیا جو سلیمان کے جیتے جی بادشاہ کی خدمت کرتے رہے تھے۔ اُس نے پوچھا، ”آپ کا کیا خیال ہے؟ مَیں اِن لوگوں کو کیا جواب دوں؟“

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 12:6
10 حوالہ جات  

مَیں نے سوچا، ’سالخوردہ ہی بولیں، عمر رسیدہ ہی حِکمت سکھائیں۔‘


کیا، عمر رسیدہ میں حِکمت نہیں پائی جاتی؟ کیا طویل عمر سمجھ کو پُختہ نہیں کرتی؟


تَب عزریاہؔ بِن ہوشعیاہؔ اَور یوحانانؔ بِن قاریحؔ اَور تمام مغروُر لوگوں نے یرمیاہؔ سے یُوں کہا، ”تُم جھُوٹ بولتے ہو، یَاہوِہ ہمارے خُدا نے تُمہیں یہ کہنے کو نہیں بھیجا، ’مِصر میں رہنے کے لیٔے مت جاؤ۔‘


اَپنے دوست اَور اَپنے باپ کے دوست کو ترک نہ کرو، اَور جَب تُم پر مُصیبت آ پڑے تو اَپنے بھایٔی کے گھر نہ جاؤ۔ قریب رہنے والا ہمسایہ دُور رہنے والے بھایٔی سے بہتر ہے۔


اَور شُلومونؔ کے اعلیٰ اہلکار یہ تھے: صدُوقؔ کا بیٹا عزریاہؔ کاہِنؔ تھا۔


لیکن اَبشالومؔ نے کہا، ”ارکی حُوشائی کو بھی طلب کر تاکہ ہم سُن سکیں کہ اُس کی رائے کیا ہے۔“


اَبشالومؔ نے اخِیتُفلؔ سے کہا، ”مُجھے صلاح دیں کہ ہمیں کیا کرنا چاہئے؟“


شُلومونؔ بادشاہ نے پُورے مُلک اِسرائیل پر حُکمرانی کی۔


خُوش نصیب ہیں آپ کے لوگ اَور آپ کے یہ درباری جو ہمیشہ آپ کے حُضُور میں کھڑے رہتے ہیں اَور آپ کی حِکمت کی باتیں سُنتے ہیں!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات