Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 12:29 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 اَور یرُبعامؔ نے ایک کو بیت ایل میں اَور دُوسرے کو دانؔ میں نصب کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

29 اور اُس نے ایک کو بَیت اؔیل میں قائِم کِیا اور دُوسرے کو دان میں رکھّا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29 एक बुत उसने जुनूबी शहर बैतेल में खड़ा किया और दूसरा शिमाली शहर दान में।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29 ایک بُت اُس نے جنوبی شہر بیت ایل میں کھڑا کیا اور دوسرا شمالی شہر دان میں۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 12:29
21 حوالہ جات  

اَور یعقوب نے اُس مقام کا نام بیت ایل رکھا حالانکہ پہلے اُس شہر کا نام لُوزؔ تھا۔


جو لوگ سامریہؔ کے خطا کی قَسم کھا کر کہتے ہیں، ’دانؔ کے معبُود کے حیات کی قَسم،‘ یا ’بیرشبعؔ کے معبُود کے حیات کی قَسم،‘ وہ اَیسے گریں گے گویا پھر کبھی نہ اُٹھیں گے۔“


”اَے بنی اِسرائیل، خواہ تُم زناکاری کرو، لیکن بنی یہُوداہؔ کو گُنہگار نہ ہونے دو۔ ”تُم گِلگالؔ کو نہ جاؤ؛ نہ ہی بیت آوِنؔ تک جاؤ۔ اَور نہ یَاہوِہ کی، ’حیات کی قَسم کھاؤ!‘


دُشمن کے گھوڑوں کے خرّاٹوں کی آواز دانؔ سے سُنایٔی دے رہی ہے اَور اُن کے جنگی گھوڑوں کی ہنہناہٹ سے سارا مُلک تھرتھرا رہاہے۔ کیونکہ وہ ہماری زمین اَور اُس میں کی ہر شَے کو، اَور شہر کو اُس کے تمام باشِندوں کے ساتھ نگل جانے کو آ رہے ہیں۔


تاہم یِہُو یرُبعامؔ بِن نباطؔ کے گُناہوں سے جِن میں اُس نے بنی اِسرائیل کو بھی ملوث کر دیا تھا باز نہ آیا یعنی اُس نے سونے کے بچھڑوں کی پرستش سے جو بیت ایل اَور دانؔ میں تھے کنارہ نہیں کیا۔


تَب دانؔ سے لے کر بیرشبعؔ تک کے اَور گِلعادؔ کے مُلک کے تمام بنی اِسرائیل مُتّحد ہوکر نکلے اَور مِصفاہؔ میں یَاہوِہ کے حُضُور اِکٹھّے ہُوئے


اِس کے بعد مَوشہ مُوآب کے میدانوں سے کوہِ نبوؔ کے اُوپر پِسگہؔ کی چوٹی پرجو یریحوؔ کے مقابل ہے چڑھ گیٔے۔ وہاں یَاہوِہ نے اُسے گِلعادؔ سے دانؔ تک کا سارا مُلک،


تَب خُدا نے یعقوب سے فرمایا، ”بیت ایل لَوٹ جاؤ، اَور وہیں بس جاؤ۔ اَور وہاں خُدا کے لیٔے ایک مذبح بناؤ جو تُمہیں اُس وقت دِکھائی دیا تھا جَب تُم اَپنے بھایٔی عیسَوؔ کے خوف سے بھاگے جا رہے تھے۔“


جَب اَبرامؔ نے سُنا کہ اُن کا رشتہ دار اسیر ہو چُکاہے تو آپ نے تین سَو اٹھّارہ تربّیت یافتہ خانہ زادوں کو ہمراہ لیا اَور لُٹیروں کا دانؔ تک پیچھا کیا۔


پھر وہاں سے کوُچ کرکے وہ اُن پہاڑوں کی طرف گئے جو بیت ایل کے مشرق میں ہیں اَور اَیسی جگہ خیمہ زن ہویٔے جِس کے مغرب میں بیت ایل اَور مشرق میں عَیؔ ہے۔ وہاں اَبرامؔ نے یَاہوِہ کے لیٔے ایک مذبح بنایا اَور یَاہوِہ سے دعا کی۔


تَب بنی دانؔ نے اَپنی راہ لی اَور میکاہؔ بھی یہ دیکھ کر کہ وہ اُس سے زِیادہ طاقتور ہیں مُڑا اَور اَپنے گھر لَوٹ گیا۔


بِن ہددؔ نے آساؔ بادشاہ کی بات مان لی اَور اَپنے لشکر کے سرداروں کو اِسرائیل کے شہروں پر حملہ کرنے کو بھیج دیا۔ اُس نے اِسرائیل سلطنت کے شہروں کے خِلاف اَپنے فَوجی افسران بھیج دئیے جنہوں نے نفتالی صُوبہ کے علاوہ عِیونؔ، دانؔ، بیت معکہؔ کے ابیل اَور سارے کِنّریتؔ کو فتح کر لیا۔


ایلیّاہ نے الِیشعؔ سے فرمایا، ”اَب تُم یہیں ٹھہر جاؤ کیونکہ یَاہوِہ نے مُجھے بیت ایل جانے کا حُکم دیا ہے۔“ لیکن الِیشعؔ نے کہا، ”یَاہوِہ کی حیات کی قَسم اَور آپ کی جان کی قَسم مَیں آپ کو ترک نہیں کروں گا۔“ لہٰذا وہ دونوں بیت ایل کو روانہ ہویٔے۔


اَور جِس طرح بنی اِسرائیل بیت ایل پر اِعتماد کرکے شرمندہ ہُوئے تھے، ٹھیک اُسی طرح مُوآب بھی کموشؔ سے شرمندہ ہوگا۔


سامریہؔ کے باشِندے۔ بیت آوِنؔ کے بچھڑے کے بُت کے لیٔے خوفزدہ ہوں گے۔ اُن کے لوگ اُن کے لیٔے ماتم کریں گے، اَور اُن کے بُت پرست کاہِنؔ بھی، جو اُن کی شان و شوکت سے شادمان تھے، کیونکہ اَب وہ اُن کے درمیان سے ہٹا کر جَلاوطن کیا گیا۔


بیت ایل کے طالب نہ بنو، گِلگالؔ میں داخل مت ہو، بیرشبعؔ کو نہ جاؤ، کیونکہ گِلگالؔ ضروُر اسیری میں جائے گا، اَور بیت ایل کا نام و نِشان مِٹ جائے گا۔


اَب بیت ایل میں اَور نبُوّت نہ کرنا کیونکہ یہ بادشاہ کا پاک مَقدِس اَور سلطنت کی عبادت گاہ ہے۔“


اَور یہوشُعؔ نے یریحوؔ سے عَیؔ کو جو بیت ایل کے مشرق میں بیت آوِنؔ کے قریب واقع ہے کچھ لوگوں کو یہ کہہ کر بھیجا، ”جاؤ اَور اُس علاقہ کا جائزہ لے کر آؤ۔“ چنانچہ اُن لوگوں نے جا کر عَیؔ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔


اَور جَب یرُبعامؔ بادشاہ نے مَرد خُدا کے اِن الفاظ کو سُنا جو اُنہُوں نے بیت ایل میں تعمیر کی ہویٔی اُس مذبح کی بابت چِلّاکر فرمائی تھی تو مذبح کے پاس کھڑے یرُبعامؔ نے اَپنا ہاتھ بڑھا کر حُکم دیا، ”اِس شخص کو گِرفتار کر لو!“ لیکن وہ ہاتھ جو اُس نے مَرد خُدا کی طرف بڑھایا تھا یَکایک سُوکھ گیا اَور وہ اُسے واپس اَپنی طرف نہ کھینچ سَکا۔


”اَور اَب تمہارا منصُوبہ یہ ہے کہ یَاہوِہ کی بادشاہی کا جو داویؔد کی اَولاد کے ہاتھ میں ہے مُقابلہ کرو۔ مان لیا کہ تمہارا لشکرِ جبّار ہے اَور تمہارے پاس وہ سُنہرے بچھڑے بھی ہیں جنہیں یرُبعامؔ نے بنایا کہ تمہارے معبُود ہوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات