Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 12:26 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 اَور یرُبعامؔ نے اَپنے دِل میں کہا، ”اگر مَیں ہوشیار نہ رہُوں گا تو سلطنت پھر سے داویؔد کے گھرانے کے ہاتھ میں چلی جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

26 اور یرُبعاؔم نے اپنے دِل میں کہا کہ اب سلطنت داؤُد کے گھرانے میں پِھر چلی جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 लेकिन दिल में अंदेशा रहा कि कहीं इसराईल दुबारा दाऊद के घराने के हाथ में न आ जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 لیکن دل میں اندیشہ رہا کہ کہیں اسرائیل دوبارہ داؤد کے گھرانے کے ہاتھ میں نہ آ جائے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 12:26
17 حوالہ جات  

فرِیسی یہ دیکھ کر ایک دُوسرے سے کہنے لگے، ”ذرا سوچو تو آخِر ہمیں کیا حاصل ہُوا۔ دیکھو ساری دُنیا اُس کے پیچھے کیسے چل رہی ہے!“


جِس فرِیسی نے اُنہیں دعوت دی تھی اُس نے یہ دیکھا، تو دِل ہی دِل میں کہنے لگا، ”اگر یہ شخص نبی ہوتا تو جان لیتا کہ جو اُسے چھُو رہی ہے وہ کون ہے اَور کیسی عورت ہے یعنی یہ کہ وہ بدچلن ہے۔“


اِفرائیمؔ کا سَر سامریہؔ ہے، اَور سامریہؔ کا سَر صرف رملیاہؔ کا بیٹا ہے۔ اگر تُم اَپنے ایمان میں ثابت قدم نہ رہے، تو یقیناً تُم بھی قائِم نہ رہوگے۔‘ “


احمق اَپنے دِل میں کہتاہے، ”کویٔی خُدا ہے ہی نہیں۔“ وہ سبھی بگڑ گیٔے ہیں اَور اُن کی روِشیں نہایت شرمناک ہیں؛ اُن میں کویٔی نہیں، جو نیکی کرتا ہو۔


اَور وہ صُبح سویرے اُٹھ کر دشتِ تقوعؔ کے لیٔے روانہ ہُوئے اَور چلتے وقت یہوشافاطؔ نے کھڑے ہوکر اُن سے فرمایا، ”اَے یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے باشِندو، میری سُنو، یَاہوِہ اَپنے خُدا پر ایمان رکھّو تو تُم سلامت رہوگے۔ اُن کے نبیوں کا یقین کرو تو تُم کامیاب ہوگے۔“


اَور اگر تُم میرے حُکموں کو سُن کر اُن پر عَمل کرو اَور میری راہوں پر چلو اَور میرے خادِم داویؔد کی مانند میرے قوانین اَور اَحکام پر عَمل کرو اَور وُہی کرو جو میری نظر میں دُرست ہے تو مَیں تمہارے ساتھ رہُوں گا۔ اَور تمہارے لیٔے ایک مُستقِل شاہی خاندان قائِم کروں گا جَیسا مَیں نے داویؔد کے لیٔے کیا اَور بنی اِسرائیل کو تمہارے حوالہ کر دُوں گا۔


لیکن داویؔد نے اَپنے دِل میں سوچا کہ، ”کسی نہ کسی دِن میں شاؤل کے ہاتھوں مارا جاؤں گا۔ لہٰذا میرے لیٔے یہی بہتر ہوگا کہ میں بچ کر فلسطینیوں کی سرزمین کو نکل جاؤں۔ تَب شاؤل نا اُمّید ہوکر اِسرائیل میں ہر جگہ میری جُستُجو کرنا چھوڑ دے گا اَور مَیں اُس کے ہاتھ سے بچ جاؤں گا۔“


پھر یرُبعامؔ نے اِفرائیمؔ کے پہاڑی علاقہ میں شِکیمؔ کو قلعہ بند کیا اَور وہاں رہنے لگا اَور وہاں سے باہر جا کر اُس پنی ایل کو تعمیر کیا۔


اگر یہ لوگ یروشلیمؔ میں یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں قُربانی پیش کرنے جایا کریں گے تو اُن کے دِل پھر سے اَپنے آقا رحُبعامؔ شاہِ یہُودیؔہ کی اِطاعت کی طرف مائل ہو جایٔیں گے۔ اَور وہ مُجھے قتل کر دیں گے اَور بادشاہ رحُبعامؔ کی طرف لَوٹ جایٔیں گے۔“


اَور شاہِ اِسرائیل بعشاؔ نے یہُوداہؔ پر حملہ کیا اَور اُس نے رامہؔ کی قلعہ بندی کر دی تاکہ کوئی بھی شخص شمالی اِسرائیل کی سرحد سے شاہِ یہُودیؔہ آساؔ کے پاس آنے جانے نہ پائے۔


اَور اُس نے وُہی کیا جو یَاہوِہ کی نظر میں بُرا تھا، اَور اُس نے یرُبعامؔ بِن نباطؔ کے اُن گُناہوں کی پیروی کی جِن سے اُس نے بنی اِسرائیل سے گُناہ کروایا تھا؛ اَور وہ اُن گُناہوں سے کنارہ نہ کیا۔


اَیسی راہ بھی ہے جو اِنسان کو راست مَعلُوم ہوتی ہے، لیکن اُس کا اَنجام موت ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات