Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 12:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 تَب رحُبعامؔ بادشاہ نے ادورامؔ کو بنی اِسرائیل کے پاس بھیجا جو خراج کا داروغہ تھا لیکن تمام اِسرائیلیوں نے اُسے سنگسار کرکے مار ڈالا۔ یہ دیکھ کر رحُبعامؔ بادشاہ بغیر دیر کئے اَپنے رتھ پر سوار ہوکر اَپنی جان بچا کر یروشلیمؔ کو فرار ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 پِھر رحُبعاؔم بادشاہ نے ادُوراؔم کو بھیجا جو بیگارِیوں کے اُوپر تھا اور سارے اِسرائیلؔ نے اُسے سنگسار کِیا اور وہ مَر گیا۔ تب رحُبعاؔم بادشاہ نے اپنے رتھ پر سوار ہونے میں جلدی کی تاکہ یروشلیِم کو بھاگ جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 फिर रहुबियाम बादशाह ने बेगारियों पर मुक़र्रर अफ़सर अदूनीराम को शिमाली क़बीलों के पास भेज दिया, लेकिन उसे देखकर तमाम लोगों ने उसे संगसार किया। तब रहुबियाम जल्दी से अपने रथ पर सवार हुआ और भागकर यरूशलम पहुँच गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 پھر رحبعام بادشاہ نے بےگاریوں پر مقرر افسر ادونیرام کو شمالی قبیلوں کے پاس بھیج دیا، لیکن اُسے دیکھ کر تمام لوگوں نے اُسے سنگسار کیا۔ تب رحبعام جلدی سے اپنے رتھ پر سوار ہوا اور بھاگ کر یروشلم پہنچ گیا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 12:18
12 حوالہ جات  

اَور احیشار شاہی محل کا دیوان تھا۔ اَور ادُونِیرامؔ بِن عبداؔ، خراج کا داروغہ تھا۔


اُن میں سے ہر ماہ دس ہزار کی ایک ٹولی لبانونؔ بھیجی جاتی تھی۔ اِس طرح ٹولی کے تمام افراد ایک مہینے لبانونؔ میں اَور دو مہینے اَپنے گھر پر گزارتے تھے۔ اَور ادُونِیرامؔ اُن بیگاروں کا نِگراں تھا۔


اَور ادورامؔ خراج کا داروغہ تھا۔ اَور یہوشافاطؔ بِن احِیلودؔ مورّخ تھا۔


اِس پر، کپتان اَپنے سربراہوں کے ساتھ گیا اَور رسولوں کو پکڑ لایا۔ اُنہُوں نے طاقت کا اِستعمال اِس لیٔے نہیں کیا کہ اُنہیں خدشہ تھا کہ لوگ اُنہیں سنگسار نہ کر دیں۔


اُس دِن بڑے بڑے سُورما بھی اَپنے کپڑے چھوڑکر بھاگ جائیں گے۔ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


لیکن یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے رہنماؤں نے مِل کر زکریاؔہ کے خِلاف سازش کی اَور بادشاہ کے حُکم سے اُنہُوں نے اُسے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے صحن میں سنگسار کر دیا۔


تَب رحُبعامؔ بادشاہ نے ادُونِیرامؔ کو بنی اِسرائیل کے پاس بھیجا جو خراج کا داروغہ تھا لیکن اِسرائیلیوں نے اُسے سنگسار کرکے مار ڈالا۔ یہ دیکھ کر رحُبعامؔ بادشاہ بغیر دیر کئے اَپنے رتھ پر سوار ہوکر اَپنی جان بچا کر یروشلیمؔ کو فرار ہو گیا۔


لیکن ساری جماعت اُنہیں سنگسار کرنے کی باتیں کرنے لگی۔ تَب خیمہ اِجتماع میں تمام بنی اِسرائیل کے سامنے یَاہوِہ کا جلال ظاہر ہُوا۔


تَب مَوشہ نے یَاہوِہ سے مِنّت کی، ”میں اِن لوگوں کے ساتھ کیا کروں؟ وہ تو مُجھے سنگسار کرنے کے درپے ہیں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات