Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 12:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 تَب بادشاہ نے بُزرگوں کی صلاح کو ردّ کرتے ہویٔے لوگوں کو بڑی سختی سے جَواب دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اور بادشاہ نے اُن لوگوں کو سخت جواب دِیا اور عُمر رسِیدہ لوگوں کی اُس مشورَت کو جو اُنہوں نے اُسے دی تھی ترک کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 तो बादशाह ने उन्हें सख़्त जवाब दिया। बुज़ुर्गों का मशवरा रद्द करके

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 تو بادشاہ نے اُنہیں سخت جواب دیا۔ بزرگوں کا مشورہ رد کر کے

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 12:13
21 حوالہ جات  

لیکن جو حِکمت آسمان سے آتی ہے، اوّل تو وہ پاک ہوتی ہے، پھر صُلح پسند، نرم دِل، تربّیت پزیر، رحم دِل، اَور اَچھّے پھلوں سے لَدی ہویٔی بے طرف دار اَور خُلوص دِل ہوتی ہے۔


دانشمند کے مُنہ کی باتیں ایک نِعمت ہیں، لیکن احمق کے اَپنے ہونٹ اُسے جَلا دیتے ہیں۔


مُحتاج رحم کی بھیک مانگتاہے، لیکن دولتمند سخت جَواب دیتاہے۔


جو دانشمندی کے ساتھ ساتھ چلتا ہے وہ دانشمند بنتا ہے، لیکن احمقوں کا ساتھی نُقصان اُٹھاتا ہے۔


صادقوں کے ہونٹ پسندِیدہ بات سے آشنا ہیں، لیکن بدکار کا مُنہ صِرف بدگوئی سے واقف ہوتاہے۔


صادق کا مُنہ چشمہ حیات ہے، لیکن بدکار کے مُنہ سے ظُلم جھانکتا ہے۔


تَب اِسرائیل کے آدمیوں نے یہُوداہؔ کے آدمیوں کو جَواب دیا کہ، ”بادشاہ میں ہمارے دس حِصّے ہیں؛ اِس لئے داویؔد پر ہمارا تُم سے زِیادہ حق ہے۔ پھر تُم نے ہماری حقارت کس لیٔے کی؟ کیا ہمیں اَپنے بادشاہ کو لَوٹا لانے کے لیٔے تُم سے صلاح لینا ضروُری تھا؟“ لیکن یہُوداہؔ کے آدمیوں کا جَواب اِسرائیل کے آدمیوں کی باتوں سے زِیادہ اثردار تھا۔


داویؔد نے یُوناتانؔ سے پُوچھا، ”اگر تمہارا باپ تُجھے سخت جَواب دے تو کون مُجھے بتائے گا؟“


اَور فَرعوہؔ نے مَوشہ سے کہا، ”میری نظروں کے سامنے سے ہٹ جاؤ اَور خبردار پھر میرے سامنے مت آنا کیونکہ جِس دِن تُم نے میرا مُنہ دیکھا تُم مار ڈالے جاؤگے۔“


فَرعوہؔ نے فرمایا، ”کون ہے یَاہوِہ جِس کی بات میں مَانوں اَور اِسرائیل کو یہاں سے جانے دُوں؟ مَیں یَاہوِہ کو نہیں جانتا اَور مَیں اِسرائیل کو یہاں سے جانے نہیں دُوں گا۔“


”جو شخص اُس مُلک پر حاکم ہے وہ ہم سے نہایت سخت لہجہ میں مُخاطِب ہُوا اَور یُوں پیش آیا گویا ہم اُس مُلک میں جاسُوسی کرنے آئے ہیں۔


جوں ہی یُوسیفؔ نے اَپنے بھائیوں کو دیکھا اُنہیں پہچان لیا لیکن اَنجان بَن کر نہایت سخت لہجہ میں اُن سے پُوچھا، ”تُم لوگ کہاں سے آئے ہو؟“ اُنہُوں نے جَواب دیا، ”ہم مُلکِ کنعانؔ سے یہاں اناج خریدنے آئے ہیں۔“


اَبرامؔ نے فرمایا، ”تمہاری لونڈی سارَیؔ تمہارے ہاتھ میں ہے۔ تُم جو چاہو ہاگارؔ کے ساتھ کرو!“ جَب سارَیؔ ہاگارؔ کے ساتھ سختی سے پیش آنے لگیں تو وہ سارَیؔ کے پاس سے فرار ہو گئیں۔


نرم جَواب غُصّہ کو دُور کرتا ہے، لیکن تلخ لفظ سے قہر بھڑک اُٹھتا ہے۔


جَب یرُبعامؔ اَور سَب لوگ تین دِنوں کے بعد لَوٹ کر رحُبعامؔ کے پاس آئے، جَیسا کہ بادشاہ نے فرمایا تھا، ”تین دِن کے بعد میرے پاس پھر آنا۔“


بادشاہ نے نوجوانوں کی صلاح پر عَمل کیا اَور فرمایا، ”میرے باپ نے تو تمہارا جُوا بھاری کیا تھا، لیکن مَیں اُسے اَور بھی زِیادہ بھاری کر دُوں گا۔ میرے باپ نے تو تُمہیں کوڑے مارنے کی سزا دی تھی لیکن مَیں تُمہیں بِچھُّوؤں سے سزا دُوں گا۔“


اَور کون جانتا ہے کہ وہ دانشمند ہوگا یا احمق؟ بہرحال وہ میرے اُن تمام چیزوں کا مالک ہوگا جسے حاصل کرنے کے لیٔے مَیں نے دُنیا میں اَپنی پُوری طاقت و حِکمت خرچ کی ہے۔ یہ بھی باطِل ہی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات