Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 11:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 لہٰذا شُلومونؔ نے یَاہوِہ کی نظر میں بدی کی۔ اَور اُنہُوں نے سچّے دِل سے یَاہوِہ کی پیروی نہ کی جَیسے اُن کے باپ داویؔد نے کی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 اور سُلیماؔن نے خُداوند کے آگے بدی کی اور اُس نے خُداوند کی پُوری پَیروی نہ کی جَیسی اُس کے باپ داؤُد نے کی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 ग़रज़ उसने ऐसा काम किया जो रब को नापसंद था। वह वफ़ादारी न रही जिससे उसके बाप दाऊद ने रब की ख़िदमत की थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 غرض اُس نے ایسا کام کیا جو رب کو ناپسند تھا۔ وہ وفاداری نہ رہی جس سے اُس کے باپ داؤد نے رب کی خدمت کی تھی۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 11:6
8 حوالہ جات  

لیکن چونکہ میرے خادِم کالبؔ کی کچھ اَور ہی طبیعت تھی اَور وہ دِل و جان سے میری پیروی کرتا آیا ہے میں اُسے اُس مُلک میں جہاں وہ ہو آیا ہے پہُنچاؤں گا اَور اُس کی اَولاد اُس کی وارِث ہوگی۔


تَب سے آج تک حِبرونؔ قِنزّی یفُنّہؔ کے بیٹے کالبؔ کی مِیراث ہے، کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا کی پُوری طرح پیروی کی تھی۔


لیکن جو بھایٔی میرے ہمراہ گیٔے تھے اُنہُوں نے لوگوں کے دِلوں کو دہشت سے بھر دیا۔ البتّہ مَیں نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کی پُوری طرح پیروی کی۔


شُلومونؔ نے اَپنے باپ داویؔد کے فرمانوں پر چل کر یَاہوِہ سے اَپنی مَحَبّت کا اِظہار کیا لیکن اُس نے اُونچے مقامات پر قُربانیاں گزراننا اَور بخُور جَلانا نہ چھوڑا۔


”اَور جہاں تک تمہارا تعلّق ہے، اگر تُم ایمانداری، خُلوص دِل اَور راستی سے میرے آگے چلو، جَیسے تمہارا باپ داویؔد چلتا تھا اَور تُم اُن سبھی اَحکام، قوانین اَور آئین پر عَمل کرتے رہو جِن پر عَمل کرنے کا مَیں نے حُکم دیا ہے،


کیونکہ شُلومونؔ صیدونیوں کی دیوی عستوریتؔ اَور عمُّونیوں کے نہایت مکرُوہ معبُود مولکؔ یا مِلکامؔ کی پیروی کرنے لگے تھے۔


اَور شُلومونؔ نے یروشلیمؔ کے مشرق کی طرف ایک پہاڑی پر مُوآب کے نہایت قابل نفرت معبُود کموشؔ کے لیٔے اَور عمُّونیوں کے نہایت مکرُوہ معبُود مولکؔ کے لیٔے ایک پرستش گاہ تعمیر کروائی۔


میں اَیسا اِس لیٔے کروں گا کیونکہ شُلومونؔ نے مُجھے ترک کر دیا ہے اَور صیدونیوں کی دیوی عستوریتؔ، مُوآبیوں کے معبُود کموشؔ اَور عمُّونیوں کے معبُود مولکؔ یا مِلکامؔ کی پرستش کی ہے۔ اَور وہ نہ تو میری راہوں پر چلا اَور نہ ہی اَپنے باپ داویؔد کی مانند وہ کام کیا جو میری نظر میں دُرست ہے، اَور نہ ہی اُس نے میرے قوانین اَور آئین پر عَمل کیا جَیسے اُس کے باپ داویؔد نے کیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات