Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 11:34 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

34 ” ’یہ سَب ہونے پر بھی میں شُلومونؔ کے ہاتھ سے ساری مملکت نہیں چھینوں گا، میں شُلومونؔ کو تاعمر حُکمران اَپنے برگُزیدہ خادِم داویؔد کی خاطِر بنے رہنے دوں گا، جِس نے میرے اَحکام اَور قوانین پر عَمل کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

34 پِھر بھی مَیں ساری مُملکت اُس کے ہاتھ سے نہیں لے لُوں گا بلکہ اپنے بندہ داؤُد کی خاطِر جِسے مَیں نے اِس لِئے چُن لِیا کہ اُس نے میرے احکام اور آئِین مانے۔ مَیں اِس کی عُمر بھر اِسے پیشوا بنائے رکُھّوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

34 लेकिन मैं इस वक़्त पूरी बादशाही सुलेमान के हाथ से नहीं छीनूँगा। अपने ख़ादिम दाऊद की ख़ातिर जिसे मैंने चुन लिया और जो मेरे अहकाम और हिदायात के ताबे रहा मैं सुलेमान के जीते-जी यह नहीं करूँगा। वह ख़ुद बादशाह रहेगा,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

34 لیکن مَیں اِس وقت پوری بادشاہی سلیمان کے ہاتھ سے نہیں چھینوں گا۔ اپنے خادم داؤد کی خاطر جسے مَیں نے چن لیا اور جو میرے احکام اور ہدایات کے تابع رہا مَیں سلیمان کے جیتے جی یہ نہیں کروں گا۔ وہ خود بادشاہ رہے گا،

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 11:34
11 حوالہ جات  

اَے یَاہوِہ، مَیں نے شہرت سُن لی ہے؛ اَور اَے یَاہوِہ مَیں آپ کے کاموں سے خوفزدہ ہوں۔ ہمارے دِنوں میں اُنہیں بحال کریں، ہمارے زمانوں میں اُن کی شہرت بنائے رکھیں؛ قہر میں رحم کو یاد فرمائیں۔


کان لگاؤ اَور میرے پاس آؤ؛ میری سُنو تاکہ تُم زندہ رہے۔ میں تُم سے اَبدی عہد باندھوں گا، یعنی میری وفا اَور اَبدی رحمت جِن کا وعدہ مَیں نے داویؔد سے کیا تھا۔


وہ ہمارے گُناہوں کے مُطابق ہم سے سلُوک نہیں کرتے اَور نہ ہماری بدکاریوں کے مُطابق ہمیں اجر ہی دیتے ہیں۔


اَور تُم پر حِکمت کے راز فاش کر دیں، کیونکہ اُس کے کیٔی پہلو ہوتے ہیں، لیکن یہ جان لو، کہ خُدا نے تمہاری بعض خطاؤں پر پردہ ڈالا ہے۔


تَب اخیاہؔ نبی نے یرُبعامؔ سے فرمایا، ”تُم اَپنے واسطے دس ٹکڑے لے لو کیونکہ یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: ’دیکھ، میں شُلومونؔ کے ہاتھ سے سلطنت کو چھین کر تمہارے ہاتھ میں دس قبیلوں کا اِختیار دے دوں گا۔


اَور مَیں اُس کا باپ ہوں گا اَور وہ میرا بیٹا ہوگا۔ اَور جَب وہ خطا کرےگا تو مَیں اُسے آدمیوں کے ذریعہ ڈنڈوں اَور کوڑوں سے پِٹواؤں گا۔


میں اَیسا اِس لیٔے کروں گا کیونکہ شُلومونؔ نے مُجھے ترک کر دیا ہے اَور صیدونیوں کی دیوی عستوریتؔ، مُوآبیوں کے معبُود کموشؔ اَور عمُّونیوں کے معبُود مولکؔ یا مِلکامؔ کی پرستش کی ہے۔ اَور وہ نہ تو میری راہوں پر چلا اَور نہ ہی اَپنے باپ داویؔد کی مانند وہ کام کیا جو میری نظر میں دُرست ہے، اَور نہ ہی اُس نے میرے قوانین اَور آئین پر عَمل کیا جَیسے اُس کے باپ داویؔد نے کیا تھا۔


لیکن مَیں شُلومونؔ کے بیٹے کے ہاتھ سے سلطنت ضروُر چھین لُوں گا اَور یہ دس قبیلے تُمہیں دے دُوں گا۔


ایک بار آپ نے رُویا میں کلام کیا، اَور اَپنے مُقدّسین سے فرمایا: ”مَیں نے ایک سُورما کو قُوّت بخشی ہے؛ مَیں نے اُمّت میں سے ایک نوجوان کو سرفراز کیا ہے۔


اَور اگر تُم میری راہوں پر چلو اَور میرے قوانین اَور اَحکام پر عَمل کرو جَیسے تمہارے باپ داویؔد نے کیا تھا، تو مَیں تُمہیں لمبی عمر عطا کروں گا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات