تَب اِسرائیل کے آدمیوں نے یہُوداہؔ کے آدمیوں کو جَواب دیا کہ، ”بادشاہ میں ہمارے دس حِصّے ہیں؛ اِس لئے داویؔد پر ہمارا تُم سے زِیادہ حق ہے۔ پھر تُم نے ہماری حقارت کس لیٔے کی؟ کیا ہمیں اَپنے بادشاہ کو لَوٹا لانے کے لیٔے تُم سے صلاح لینا ضروُری تھا؟“ لیکن یہُوداہؔ کے آدمیوں کا جَواب اِسرائیل کے آدمیوں کی باتوں سے زِیادہ اثردار تھا۔
