Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 11:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 شُلومونؔ بادشاہ عورتوں کے عاشق تھے اُنہُوں نے فَرعوہؔ کی بیٹی کے علاوہ بہت سِی پردیسی عورتوں سے بھی شادیاں کیں جِن میں مُوآبی، عمُّونی، اِدُومی، صیدونی اَور حِتّی عورتیں تھیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اور سُلیماؔن بادشاہ فرِعونؔ کی بیٹی کے علاوہ بُہت سی اجنبی عَورتوں سے یعنی موآبی۔ عمُّونی۔ ادُومی۔ صَیدانی اور حِتّی عَورتوں سے مُحبّت کرنے لگا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 लेकिन सुलेमान बहुत-सी ग़ैरमुल्की ख़वातीन से मुहब्बत करता था। फ़िरौन की बेटी के अलावा उस की शादी मोआबी, अम्मोनी, अदोमी, सैदानी और हित्ती औरतों से हुई।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 لیکن سلیمان بہت سی غیرملکی خواتین سے محبت کرتا تھا۔ فرعون کی بیٹی کے علاوہ اُس کی شادی موآبی، عمونی، ادومی، صیدانی اور حِتّی عورتوں سے ہوئی۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 11:1
20 حوالہ جات  

بادشاہ اَپنے واسطے بہت سِی بیویاں بھی نہ رکھّے ورنہ اُس کا دِل بہک جائے گا۔ وہ زِیادہ مقدار میں چاندی اَور سونا بھی جمع نہ کرے۔


جو تُمہیں بداخلاق عورت سے، اَور بدچلن بیوی کی چاپلوس زبان سے بچاتا ہے۔


وہ تُمہیں زانیہ سے، اَور گُمراہ بیوی اَور اُس کی شہوت پرست باتوں سے بچائے رکھے گی۔


وہ تُمہیں فاحِشہ عورت سے، اَور اُس بدچلن بیوی کی دلفریب باتوں سے بھی بچائے گی،


اَور اَیسا ہی اُنہُوں نے اَپنی تمام پردیسی بیویوں کے لیٔے کیا جو اَپنے معبُودوں کے حُضُور بخُور جَلاتیں اَور قُربانیاں پیش کرتی تھیں۔


زانیہ کا مُنہ گہرا گڑھا ہے؛ جِس پر یَاہوِہ کا غضب ہوتاہے، وُہی اُس میں گِرے گا۔


شُلومونؔ نے مِصر کے بادشاہ فَرعوہؔ کے ساتھ اِتّحاد کیا اَور اُس کی بیٹی سے شادی کرلی اَور جَب تک اَپنے محل، اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس اَور یروشلیمؔ کے گِرد فصیل کی تعمیر کا کام ختم نہ کر چُکا تَب تک اُسے لاکر داویؔد کے شہر میں رکھا۔


تمہاری آنکھیں عجِیب نظارے دیکھیں گی اَور تمہارے دماغ میں عجِیب عجِیب خیال آئیں گے۔


” ’جَب تک تمہاری بیوی زندہ ہے تُم اَپنی سالی کو اَپنی بیوی کی سوتن بنا کر اُس سے ہم بِستری نہ کرنا۔


اَور جَب تُم اُن کی بیٹیوں میں سے بعض کو اَپنے بیٹوں سے شادی کر دوگے اَور اُن کی وہ بیٹیاں اَپنے معبُودوں کی پیروی میں زناکار ٹھہریں گی تو وہ تمہارے بیٹوں کو بھی اَپنے معبُودوں کی پیروی میں زناکاری کی راہ پر لے جائیں گی۔


اَور گویا یرُبعامؔ بِن نباطؔ کے گُناہوں میں شریک ہونا اُس کے لیٔے ایک مَعمولی بات تھی اِس لیٔے اُس نے صیدونیوں کے بادشاہ اِتھبعلؔ کی بیٹی اِیزبِلؔ سے شادی کرلی اَور بَعل کی خدمت اَور پرستش کرنے لگا۔


اِن سَب نے غَیر معبُودی عورتوں سے شادیاں کی ہُوئی تھیں اَور اُن عورتوں سے اُن کے بچّے بھی تھے۔


اَپنی قُوّت عورتوں پر ضائع نہ کرنا، نہ اَپنی زبردستی اُن پرجو بادشاہوں کو برباد کرتی ہیں۔


اَور شُلومونؔ کا بیٹا رحُبعامؔ یہُوداہؔ میں بادشاہ تھا۔ وہ اکتالیس سال کا تھا جَب وہ بادشاہ بنا اَور اُس نے یروشلیمؔ شہر میں سترہ سال تک جسے یَاہوِہ نے اِسرائیل کے سَب قبیلوں میں سے مُنتخب کر لیا تھا کہ اَپنا نام وہاں قائِم کرے، حُکمرانی کی۔ اُس کی ماں کا نام نعمہؔ تھا جو عمُّونی قوم کی عورت تھی۔


اَور رحُبعامؔ اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو گیا اَور داویؔد کے شہر میں اُن کے ساتھ دفن ہُوا۔ اُس کی ماں کا نام نعمہؔ تھا؛ اَور وہ ایک عمُّونی عورت تھی۔ اَور رحُبعامؔ کا بیٹا ابِیامؔ اَپنے باپ کی جگہ پر بادشاہ بنا۔


اِن چیزوں کے مُکمّل ہونے کے بعد سربراہوں نے میرے پاس آکر کہا، ”اِسرائیل کے لوگ جِن میں کاہِنؔ اَور لیوی بھی شامل ہیں اَپنے پڑوسی اَقوام یعنی کنعانیوں، حِتّیوں، پَرزّیوں، یبُوسیوں، عمُّونیوں، مُوآبیوں، مِصریوں اَور امُوریوں کے مکرُوہ کاموں سے اَپنے آپ کو الگ نہیں رکھا۔


اُنہُوں نے اَپنی بیٹیوں میں سے کچھ کو اَپنے اَور اَپنے بیٹوں کے لیٔے بیویاں بنا لیا ہے اَور مُقدّس قوم کو اَپنے اِردگرد کے لوگوں کے ساتھ مِلا دیا ہے۔ اَور رہنما اَور اہلکاروں نے اِس بےوفائی کی راہ لی ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات