Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 1:52 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

52 شُلومونؔ نے جَواب دیا، ”اگر وہ اَپنے آپ کو لائق ثابت کرےگا تو اُس کا ایک بھی بال بیکا نہ ہوگا؛ لیکن اگر اُس میں بدی پائی گئی تو وہ ماراجائے گا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

52 سُلیماؔن نے کہا اگر وہ اپنے کو لائِق ثابِت کرے تو اُس کا ایک بال بھی زمِین پر نہیں گِرے گا پر اگر اُس میں شرارت پائی جائے گی تو وہ مارا جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

52 सुलेमान ने वादा किया, “अगर वह लायक़ साबित हो तो उसका एक बाल भी बीका नहीं होगा। लेकिन जब भी उसमें बदी पाई जाए वह ज़रूर मरेगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

52 سلیمان نے وعدہ کیا، ”اگر وہ لائق ثابت ہو تو اُس کا ایک بال بھی بیکا نہیں ہو گا۔ لیکن جب بھی اُس میں بدی پائی جائے وہ ضرور مرے گا۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 1:52
11 حوالہ جات  

لیکن لوگوں نے شاؤل سے کہا، ”کیا یُوناتانؔ کو جو اِسرائیل کے لیٔے اُتنی بڑی فتح کا باعث ہُوا مار ڈالنا ضروُری ہے؟ ہرگز نہیں! یَاہوِہ کی حیات کی قَسم اُس کے سَر کا ایک بال بھی بیکا نہ ہوگا کیونکہ اُس نے آج خُدا کی مدد سے یہ کام کیا ہے۔“ اِس طرح اُن لوگوں نے یُوناتانؔ کو بچا لیا اَور وہ مارا نہ گیا۔


اُس عورت نے کہا، ”بادشاہ سلامت! میری گزارش ہے کہ یَاہوِہ اَپنے خُدا سے اِلتجا کریں کہ خُون کا اِنتقام لینے والا مزید بربادی سے باز آئے اَور میرے بیٹے کو ہلاک نہ کرنے پایٔے۔“ اُس نے کہا، ”زندہ یَاہوِہ کی قَسم، تیرے بیٹے کا ایک بال بھی زمین پر نہیں گرنے پایٔےگا۔“


راستبازی دیانتدار کی حِفاظت کرتی ہے، لیکن بدی بدکار کو گرا دیتی ہے۔


صادق بدکار کے گھر پر نظر رکھتا ہے، اَور بدکار کو برباد کر دیتاہے۔


اُسے تاریکی سے نکلنے کا بالکُل یقین نہیں؛ تلوار اُس کی منتظر ہے۔


اَب مَیں تمہاری مِنّت کرتا ہُوں کہ کچھ کھالو کیونکہ تمہاری سلامتی اِسی پر موقُوف ہے اَور یقین رکھو کہ تُم میں سے کسی کے سَرکا ایک بال بھی بیکا نہ ہوگا۔“


لیکن تمہارے سَر کا ایک بال بھی بیکا نہیں ہوگا۔


اَور یہاں تک کہ تمہارے سَر کے سبھی بال بھی گنے ہُوئے ہیں۔


تَب شُلومونؔ کو بتایا گیا، ”ادُونیّاہؔ شُلومونؔ بادشاہ سے خوفزدہ ہوکر مذبح کے سینگوں کو پکڑے ہویٔے ہے اَور کہتاہے، ’شُلومونؔ بادشاہ آج مُجھ سے قَسم کھائے کہ وہ اَپنے خادِم کو تلوار سے قتل نہیں کرےگا۔‘ “


تَب شُلومونؔ نے آدمی بھیجے اَور اُنہُوں نے اُسے مذبح پر سے اُتار لیا۔ اَور ادُونیّاہؔ آیا اَور شُلومونؔ بادشاہ کو سَجدہ کیا اَور شُلومونؔ نے اُسے حُکم دیا، ”اَپنے گھر چلا جا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات